1
برطانوی انتخابات میں لیبر پارٹی فاتح: رشی سونک نے شکست تسلیم کرلی، کئیر اسٹارمر وزیراعظم ہونگے.برطانیہ میں عام انتخابات میں ووٹوں کی گنتی جاری ہے جہاں 650 میں سے 636 نشستوں کے نتائج سامنے آئے ہیں اور لیبر پارٹی نے اب تک 409 نشستیں حاصل کرلی ہیں۔عام انتخابات میں کنزرویٹو نے 116 اور لب ڈیم نے 70 نشستیں حاصل کی ہیں۔حکومت سازی کے لیے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے 326 نشستیں درکار ہوتی ہیں اور لیبر پارٹی 364 نشستیں حاصل کرکے حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی ہے۔
2
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےمحرم کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق خبروں پر وضاحت پیش کردی۔محرم میں موبائل و انٹرنیٹ فون سروس کی بندش سےمتعلق ابھی فیصلہ نہیں ہوا، محرم میں صرف جلوس کے راستوں کے اطراف موبائل فون سروس بندکی جاسکتی ہے۔ شدت پسندی کے خلاف علمائےکرام اور معاشرے کے ہرفردکو کردار ادا کرناہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہزاروں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بلاک کیا گیا ہے، سوشل میڈیا پرکسی کو نفرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
3
پنجاب: محرم کے دوران سوشل میڈیا پر پابندی کی سفارش,محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کے دوران صوبے میں سوشل میڈیا پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے جس کے لیے وفاقی سیکرٹری داخلہ کو مراسلہ بھجوادیا گیا ہے۔مراسلے میں سفارش کی گئی ہے کہ کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے امن و امان کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب میں 6 سے11محرم الحرام تک سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی سروسز معطل کی جائیں۔مراسلے کے مطابق فیس بک، واٹس ایپ، انسٹا گرام ، یو ٹیوب، ٹوئٹر اور ٹک ٹاک کی سروسز معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔
4
پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، کراچی میں متعدد پیٹرول پمپس بند,پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال کے اعلان کے بعد لاہور میں پیٹرول پمپ کھلے ہیں اور پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔پیٹرولیم ڈویژن اور اوگرا نے کہا ہے کہ آج ملک بھر میں پیٹرول پمپ معمول کے مطابق کھلے رہیں گے جب کہ آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پمپ کھلے رکھنے اور سپلائی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
5
لاہور ہائیکورٹ: بھائی کے قتل کے مجرم کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل,.تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ تفتیشی افسر نے تسلیم کیا کہ چھری کو فارنزک لیب نہیں بھیجا، مقتول کی والدہ اور والد کے بیانات مجرم کو بچانے کے لیے محسوس ہوئے، یہ درست ہے کہ مقتول کی بیوی سدرہ کے سسرال والوں نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔فیصلے کے مطابق سدرہ نے اپنے شوہر محمد وقاص کو زخمی حالت میں شاہدرہ اسپتال شفٹ کیا تھا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا۔
6
گھریلو صارفین کیلئے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 7.12 روپے تک اضافہ، فی یونٹ 48 روپے 84 پیسے تک مقرر,دستاویز کے مطابق وفاقی کابینہ نے گھریلو صارفین کیلئے بجلی کا فی یونٹ بنیادی ٹیرف 48 روپے 84 پیسے تک مقرر کردیا۔دستاویز میں بتایاکہ فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 3 روپے 95 پیسے سے 7 روپے 12 پیسے تک اضافہ منظور کیاگیا، نان پروٹیکٹڈ گھریلوصارفین کیلئے ایک سے 100 یونٹ استعمال پر ٹیرف7.11 روپےاضافے سے 23.59 روپے جبکہ ماہانہ101سے 200 یونٹ پر استعمال پر فی یونٹ 7.12 روپے اضافے سے30.07 روپے ہوگیا۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ماہانہ 201 سے 300 یونٹ تک کا بجلی ٹیرف 7.12 روپے اضافے سے 34.26 روپے اور ماہانہ301 سے400یونٹ پر ٹیرف7.02 روپے اضافے سے فی یونٹ ٹیرف 39.15روپے مقرر کیا گیا ہے۔
7
یوٹیلیٹی کارپوریشن ملازمین نے ڈاکو سے مل کر اپنے ہی افسر سے 40 لاکھ بھتہ مانگ لیا سکھریوٹیلیٹی کارپوریشن میں تعینات اسلام آباد کے رہائشی زونل منیجر سے باگڑجی کچے کے ڈاکو نے بذریعہ سوشل میڈیا میسج کے 40 لاکھ روپے بھتہ طلب کرلیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بھتہ نہ دینے پر 6 ملزمان نے آرائیں پھاٹک پر افسر کو روک کر اسلحہ دکھایا اور قتل کرنے کی دھمکیاں دیں۔پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران 2 ملازمین کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ایک ملازم نے افسر کی ریکی کرنے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
8
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا گوجرانوالہ کیلئے میگا پروجیکٹس کا اعلان,وزیراعلیٰ پنجاب ایک روزہ دورے پرگزشتہ روزگوجرانوالہ پہنچی تھیں جہاں انہوں نے پارکس بنانے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ نے میٹرو بس پروجیکٹ سمیت چھوٹی بڑی سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا حکم دیا اور ساتھ ہی گوجرانوالہ میں سرکاری سطح پر پہلا اسٹیٹ آف آرٹ کارڈیک اسپتال بنانے کا بھی اعلان کیا۔کسی کو بے روزگار نہیں کریں گے، ریڑھی والوں کو منظم طریقے سے روڈ سائیڈ پر کھڑا کیا جائے، واٹر فلٹریشن، اسٹریٹ لائٹس فنکشنل اور مین ہول کور لگائے جائیں۔
9
سعودی فرماں روا کا اہل اور قابل افراد کو سعودی شہریت دینے کا اعلان,شاہ سلمان کے جاری شاہی فرمان میں سائنسدانوں، طبی ماہرین، محققین، انوویٹرز ،کاروباری افراد اور منفرد صلاحیت و مہارت کے حامل ممتاز ہنر مندوں کو سعودی شہریت دینے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ شاہی فرمان کا مقصد وژن 2030 کے مطابق پرکشش ماحول کو بڑھانا، غیر معمولی تخلیقی ذہنوں کو متوجہ کرنا ، سرمایہ کاری اور ترقی میں حصہ ڈالنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
10
شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس: پاکستان کا غزہ پر اسرائیلی حملے مکمل بند کرنے کا مطالبہ,آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) پلس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےوزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث ہے، جنگی جرائم کر رہا ہے۔شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ افغانستان دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرے تاکہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہو۔
11
برطانیہ عام انتخابات: سربراہ لیبر پارٹی سر کئیر اسٹارمر کا کامیابی پر اظہار تشکر,عام انتخابات میں ممکنہ کامیابی پر لیبر پارٹی کے لیڈر سر کئیر اسٹارمر نے اپنے ووٹرز اور سپورٹرز سے اظہار تشکر کیلئے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیاہے۔سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں لیبر پارٹی کے سربراہ سر کئیر اسٹارمر نے کہا کہ پارٹی کیلئے مہم چلانے اور ووٹ دینے والوں کا شکرگزار ہوں۔
12
ایران میں صدارتی انتخابات کا دوسرامرحلہ آج ہوگا.صدارتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں مسعود پزیشکیان اور سعید جلیلی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔28 جون کو ہونے والے انتخابات میں مسعود پزیشکیان تقریباً ایک کروڑ 40 لاکھ ووٹ لیکر سب سے آگے رہے جبکہ ان کے مضبوط حریف سعید جلیلی نے تقریباً 95 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔ محمد باقر 34 لاکھ ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر رہے۔ایرانی الیکشن کمیشن کے مطابق 28 جون کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں ووٹر ٹرن آؤٹ 40 فیصد رہا جبکہ 2021 میں ہونے والے الیکشن میں ٹرن آؤٹ 48 فیصد تھا، صدارتی انتخابات میں 2 کروڑ 45 لاکھ ووٹوں کی گنتی مکمل کی گئی۔