1
ترنول جلسے کا این او سی منسوخ کرنے پر پی ٹی آئی کا عدالت سے رجوع,پاکستان تحریک انصاف نے این او سی منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی، پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے توہین عدالت کی درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ڈی سی اسلام آباد نے چار جولائی کو عدالت کو بتایا کہ این او سی جاری کر دیا گیا ہے، عامر مغل سرکاری حکام کو جلسہ گاہ کے وزٹ پر لے جانے کیلئے ڈی سی آفس گئے، عامر مغل کو پولیس نے ڈی سی آفس سے گرفتار کر لیا۔دائر درخواست میں کہا گیا کہ اسلام آباد پولیس کے ٹویٹ سے معلوم ہوا کہ جلسے کا این او سی منسوخ کر دیا گیا ہے، بعدازاں ڈی سی اسلام آباد نے کل این او سی منسوخ کرنے کا لیٹر بھیج دیا، عدالتی حکم کے باوجود ترنول جلسے کا این او سی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ جلسہ کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری اور فریقین کو عدالتی احکامات پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا جائے، پی ٹی آئی کارکنوں کو ہراساں کرنے سے روکنے کے احکامات بھی جاری کئے جائیں۔
2
اصلاح پسند مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر منتخب,ایران میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق اصلاح پسند امیدوار مسعود پزشکیان نے اپنے حریف اور سخت گیر رہنما سعید جلیلی پر باآسانی فتح حاصل کرلی ہے ۔ایرانی الیکشن ہیڈکوارٹر کی جانب سے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 3 کروڑ افراد نے الیکشن میں ووٹ ڈالے جن میں سے ایک کروڑ 63 لاکھ سے زیادہ افراد نے مسعود پزشکیان کو ووٹ دیا۔ سعید جلیلی ایک کروڑ 35 لاکھ سے زیادہ ووٹ حاصل کرسکے ، یوں الیکشن کے دوسرے مرحلے کے دوران ووٹر ٹرن آؤٹ 49 فیصد رہا۔
3
عمران خان کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کیلئے صدر، وزیراعظم کو خط ارسال,مراسلہ جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے ارسال کیا ہے ، جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں قانون کے مطابق سہولیات فراہم نہیں کی جارہیں اور انہیں لوگوں سے ملنے نہیں دیا جارہا ۔مراسلے کے متن میں مزید کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں میں کیوں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے؟ بانی پی ٹی آئی کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں ، انہیں جیل میں سہولیات نہ دی گئیں تو اعلیٰ عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا ۔
4
کارسرکار میں مداخلت کیس ،عامرمغل کی ضمانت بعدازگرفتاری منظور,ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما عامر مغل پر کار سرکار میں مداخلت کے حوالے سے درج مقدمے کی سماعت سول جج عباس شاہ نے کی ، عامر مغل کیجانب سے پی ٹی آئی وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے عامر مغل کی مقدمہ میں ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی، سول جج عباس شاہ نے 50 ہزار روپے کے مچلکوں کی عوض ضمانت منظور کی۔عدالت نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔
5
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے جاری تحریک سے مینڈیٹ چور سرکار بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی۔مانسہرہ میں کامیاب پاور شو کے بعد جعلی فارم ٹولہ رہائی تحریک سے دباؤ میں آگیا ہے، جعلی فارم 47 سرکار پی ٹی آئی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہے۔وفزدہ ہو کر جعلی سرکار نے آج اسلام آباد میں جلسے پر پابندی لگا دی۔کارکن حوصلہ نہ ہاریں منظم رہیں] ہم فتح کے قریب ہیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی تحریک کا اختتام جعلی حکومت کے خاتمے پر ہوگا۔
6
جلاؤ گھیراؤ مقدمہ : شاہ محمود قریشی کیخلاف چالان عدالت میں جمع, انسداد دہشت گردی عدالت لاہور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں بڑی پیش رفت ، لاہور پولیس نے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف چالان عدالت میں جمع کروا دیا ۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9 مئی سے متعلق تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیئے۔پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں شاہ محمود قریشی پر9 مئی کی پلاننگ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ، چالان میں پچاس سے زائد گواہوں کی لسٹ بھی موجود ہے ۔چالان میں شاہ محمود قریشی پر لوگوں کو اکسانے کا بھی الزام عائدکیا گیا ہے ، عدالت نے شاہ محمود قریشی کی طلبی کے نوٹسز جاری کردیے۔
7
پنجاب: محرم الحرام کے پیشِ نظر دفعہ 144 نافذ، ڈبل سواری پر بھی پابندی,جبکہ 7 سے 10 محرم الحرام تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔محکمہ داخلہ پنجاب نے محرم الحرام کی سکیورٹی کے پیش نظر گائیڈ لائن جاری کر دی ہے۔سیکرٹری داخلہ پنجاب کی جانب سے صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات اور ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔اس حوالے سے ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب نے جاری بیان میں کہا کہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں کوئی نئی اختراع نہیں ہوگی، مجاز اتھارٹی کی اجازت کے بغیر عوامی مقامات پر ہر قسم کے ہتھیار اور آتش گیر مواد کی نمائش پر پابندی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ عوامی جذبات، عقیدوں اور فرقوں کو بھڑکانے والے اشتعال انگیز نعروں اور اشاروں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ کسی بھی ڈیوائس سے بین المذاہب، فرقہ وارانہ یا نسلی منافرت کو ہوا دینے والے ریمارکس پر دفعہ 144 نافذ ہے۔
8
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ خواہش ہے کوآپریٹو ادارے صوبہ بھر میں اپنے کردار کو مثالی بنائیں۔امداد باہمی کا مقصد وسائل کو یکساں طور پر عوام میں تقسیم کرنا بھی ہے، پنجاب حکومت کوآپریٹو اداروں کو فعال اور متحرک کرنے کیلئے اقدامات کررہی ہے۔ خواہش ہے کوآپریٹو ادارے صوبے میں اپنے کردار کو مثالی بنائیں، امداد باہمی ادارے معاشرتی، اقتصادی اور ماحولیاتی فلاح و بہبود میں معاون ہو سکتے ہیں، وسائل کے مشترکہ استعمال کیلئے امداد باہمی ادارے قرض، زرعی آلات اور مارکیٹنگ سروسز فراہم کر سکتے ہیں۔کوآپریٹو سوسائٹی عدم مساوات کے خاتمے کو یقینی بناتی ہے۔عالمی یوم امداد باہمی کے موقع پر پیغام
9
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا.وفاقی وزارت مذہبی امور کے نوٹیفکیشن کے مطابق محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر کمپلیکس کوئٹہ میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت ہوگا۔اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کوئٹہ کے اراکین شرکت کریں گے۔محرم الحرام 1446 ہجری کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی فیصلہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی ہی کریں گے۔
10
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ کے تمام ترقیاتی دعووں کومسترد کرتے ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان تمام دعووں کو عوامی ری ایکشن پر مسترد کرتی ہے، وزیراعلیٰ نےسندھ کی غلط تصویر پیش کرنے کی کوشش کی، وزیراعلیٰ سندھ نے15سال کی کارکردگی کی پریزینٹیشن دی، سندھ حکومت کو عوامی مشکلات کا ازالہ کرنا چاہیے۔پیپلزپارٹی نے اپنے دور اقتدار میں سندھ کیلئے کچھ نہیں کیا، سندھ حکومت نے جو بیانیہ گھڑا ، اس میں جھول ہے ، یہ پیسا کسی کا ذاتی نہیں میرا اور آپ کا پیسا ہے، اربوں روپے صرف اشتہارات پر لگائے جارہے ہیں۔سندھ سے پنجاب میں داخل ہوتے ہیں سڑکوں کا فرق نظر آنے لگتا ہے، 3ہزار200ارب روپے تعلیم پر لگائے اور بچے سکولوں سے باہر ہیں، آج سندھ میں 11ہزار گھوسٹ سکول ہیں، جہاں کام ہوتا ہے وہاں حکومت کو اشتہار لگاکر بتانے کی ضرورت نہیں پڑتی، پیپلزپارٹی نے15سال میں 18ہزار ارب روپے خرچ کیے، اتنے پیسے میں 50 نئے سندھ بن سکتے تھے۔کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس
11
پی این آئی ایل لسٹ میں شہریوں کا نام ڈالنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج,لاہور ہائیکورٹ میں شہری منیر احمد کی جانب سے ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے درخواست دائر کی، دائر درخواست میں وفاقی حکومت، وزارت داخلہ، ڈی جی پاسپورٹ اور ایف آئی اے کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آئین کے آرٹیکل 15 کے تحت بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے دو قوانین ہیں، بیرون ملک جانے سے روکنے کیلئے ای سی ایل کا قانون موجود ہے، پی این آئی ایل لسٹ میں نام ڈالنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔دائر درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وفاقی حکومت سمیت دیگر کو شہریوں کے نام پی این آئی ایل لسٹ میں ڈالنے سے روکنے کا حکم دے۔
12
اسلام آباد انتظامیہ نے جلسے کا این او سی معطل کر دیا، پی ٹی آئی کا عدالت جانیکا فیصلہ,چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں سکیورٹی خدشات کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا، ایک سیاسی جماعت دعوت کے باوجود اجلاس میں شریک نہ ہوئی، اجلاس میں جلسے سے متعلق درخواستوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی جلسے کی اجازت کا موجودہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں از سر نو جائزہ لیا گیا۔چیف کمشنر اسلام آباد نے درخواستوں، موجودہ صورت حال، محرم الحرام کی آمد، سکیورٹی خدشات اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی سفارشات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جلسے کا این او سی معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ جلسے کے این او سی کی معطلی کا فیصلہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے، اسلام اباد میں امن عامہ کو برقرار رکھنا اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہماری ترجیح ہے۔
13
قومی کرکٹر فواد عالم کی والدہ انتقال کر گئیں، تدفین آج ہوگی.ٹیسٹ کرکٹر نے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ والدہ گزشتہ چند ماہ سے بہت بیمار تھیں جو انتقال کر گئی ہیں۔فواد عالم نے کہا کہ ماں کے جانے کے بعد خود کو بہت ہی زیادہ تنہا محسوس کر رہا ہوں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری والدہ کے درجات بلند فرمائے! آمین۔نماز جنازہ آج بعد نماز مغرب فیلکن سٹی نزد ملیر کینٹ میں ادا اور تدفین مقامی قبرستان میں کی جائے گی۔
14
بہاولپور: بھائی نے بہن اورمبینہ آشنا کو فائرنگ کرکے قتل کردیا.پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ شعبان چشمان نامی لڑکا ، لڑکی سے ملنے آیا تھا، لڑکی کے بھائی نعمان نے دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔مقتولین کی لاشوں کو پوسٹمارٹم کے لیئے آر ایچ سی سمہ سٹہ منتقل کردیا گیا ہے ، ملزم موقع واردات سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس کی جانب سے مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔
15
پٹرولیم اور گیس کے تلاش و پیداواری شعبے کا وزیراعظم کی قیادت پر اظہار اعتماد,وزیراعظم شہباز شریف سے پٹرولیم اور گیس کے شعبے کی تلاش و پیداواری کمپنیوں کے وفد نے ملاقات کی۔ملاقات میں ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندگان کے ساتھ ساتھ وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء احد خان چیمہ، محمد اورنگزیب، محسن نقوی، انجینئر امیر مقام، احسن اقبال، سردار اویس خان لغاری، گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد، ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل، چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔دوران اجلاس ملکی و غیر ملکی پٹرولیم اور گیس کے تلاش و پیداواری شعبے نے وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان میں آئندہ تین سال میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا۔
16
پٹرولیم ڈیلرز پر عائد کردہ ایڈوانس ٹیکس ختم، نوٹیفکیشن بھی جاری,وفاقی حکومت نے پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی ایک دن کی ہڑتال کے بعد پٹرولیم ڈیلرز پر عائد کردہ 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس ختم کر دیا۔و (ایف بی آر) کی جانب سے پٹرولیم ڈیلرز کی جانب سے ہڑتال مؤخر کرنے کے اعلان کے فوری بعد ہی پٹرولیم ڈیلرز پر عائد کیا گیا ایڈوانس ٹیکس ختم کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔وفاقی وزارت توانائی (پٹرولیم ڈویژن) کے ڈی جی آئل کی جانب سے ایف بی آر سے وضاحت طلب کی گئی تھی کیونکہ ڈیلرز، ریٹیل آؤٹ لیٹس(پٹرول پمپس) حکومت کے مقرر کردہ فکسڈ ڈیلر مارجن پر کام کرتے ہیں اس لئے یہ شعبہ ریگولیٹڈ قیمتوں کا ہے۔ایف بی آر سے وفاقی وزارت توانائی نے پوچھا تھا کہ پٹرولیم ڈیلرز انکم ٹیکس آرڈیننس مجریہ2001 کے سیکشن 156اے میں ترمیم سے پٹرولیم ڈیلرز کو غیر ضروری مشکلات کا سامنا ہے۔
17
کامیاب مذاکرات کے بعد پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان,پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری نعمان بٹ کے مطابق انکم ٹیکس پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ریگولیٹڈ سیکٹر ہے، فنانس ایکٹ 2024 کےسیکشن 136 ایچ سے پٹرولیم ڈیلرزکو مشکلات کا سامنا تھا۔نعمان بٹ کے مطابق سیکشن 169 فائنل ٹیکس رجیم کے دائرہ کار میں آتا ہے، آرڈیننس کے تحت ڈیلرز اور ریٹیل آؤٹ لیٹس ٹیکس کی ذمہ داری کا مکمل اخراج ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری پر چیئرمین ایف بی آر، سیکرٹری پٹرولیم اور چیئرمین اوگرا کے شکرگزار ہیں۔