1
پی ٹی آئی نے ترنول میں جلسہ ملتوی کردیا.ترنول جلسہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہونا تھا جسے ملتوی کردیا ہے، اب عدالت سے درخواست کریں گے کہ یوم عاشور کے بعد ہمیں جلسے کی اجازت دیں۔ عدالت کے حکم کے بعد ڈی سی نے جلسے کا نوٹیفکیشن دیا، جو نوٹیفکیشن ہائیکورٹ کی ہدایت پرہوا،کمشنرکے پاس اختیار نہیں کہ اسے معطل کرے، جس لیٹر کو بنیاد بنا کر نوٹیفکیشن معطل کیا گیا اس لیٹر کو ہائیکورٹ میں پیش کرتے، ہم ہائیکورٹ اس لیے آئے ہیں کہ آئین اور قانون کے مطابق جلسہ کریں۔ پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی اسلام آباد میں پریس کانفرنس
2
سندھ: محرم کے دوران 143 علماء اور ذاکرین کی تقاریر پر پابندی عائد,آئی جی سندھ کی جانب سے صوبائی محکمہ داخلہ کو خط لکھا گیا جس میں سفارش کی گئی تھی کہ سندھ بھر کے 13 اضلاع کے 143 علماء اشتعال انگیز تقاریر کی وجہ سے امن کے لیے خطرہ ہیں لہٰذا محرم الحرام کے مہینے میں ان پر پابندی لگائی جائے۔محکمہ داخلہ نے آئی جی کی سفارش پر محرم الحرام کے دوران علماء پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر کے 13 اضلاع کے 143 علماء پر 60 روز کے لیے بیانات اور سفری پابندی بھی لگائی گئی جن پر اطلاق فوری ہوگا۔
3
لیسکو میں مبینہ اووربلنگ، ایف آئی اے نے انکوائری شروع کردی. 200 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو مبینہ طورپر زائد بل ڈالے گئے ہیں، اووربلنگ کے باعث ان پروٹیکیٹڈ صارفین کی کیٹیگری تبدیل ہوگئی اورانہیں کروڑوں روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑا ہے۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے پروٹیکٹڈ صارفین کو مبینہ طورپر اووربلنگ کے معاملے پرانکوائری شروع کردی ہے۔ اووربلنگ بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائےگی ، ذمہ داروں کیخلاف سخت ایکشن لیں گے۔ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور سرفراز ورک
4
الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ سے لاہور کے کچھ انتخابی حلقوں کے فارم 45 کی غیر موجودگی کی خبروں کو گمراہ کن قرار دیدتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔ترجمان الیکشن کمیشن نے لاہور ک کچھ انتخابی حلقوں کے فا رم 45 کی کمیشن کی ویب سائٹ پر غیر موجودگی کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ یہ افواہیں عوام الناس کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔فارم 45 کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دیے گئے تھے۔ پی پی 159 لاہور کے تمام فارم 45 اور فارم 46 بھی کمیشن کی ویب سائٹ پر پہلے ہی موجود تھے۔اسی نوعیت کی اور بھی بہت گمراہ کن معلومات پھیلائی جا رہی ہیں۔مختلف انتخابی حلقوں کے مقدمات اب الیکشن ٹربیونلز میں زیر سماعت ہیں اس لیے الیکشن کمیشن اس پر مزید تبصرہ کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔
5
پنجاب میں بجلی کے 200 یونٹ استعمال کرنے والوں کو فری سولر سسٹم دیا جائے گا۔پنجاب حکومت نے بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظرعوام کو مزید ریلیف دینےکا فیصلہ کیا ہے ۔ ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو فری سولر دیا جائے گا جبکہ 200سے 500 یونٹ والے صارفین کو سولر کیلئے بلا سود قرضہ دیا جائے گا۔ ذرائع پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ 200 سے 500 یونٹ والے صارفین کو سولر لگانے کیلئے 75فیصد تک رقم حکومت ادا کرے گی۔
6
اسلام آباد میں حالیہ بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر لگائے گئے اضافی ٹیکسز کے خلاف احتجاج مظاہرہ کیا گیا، اضافی ٹیکس پر مظاہرین کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے سخت نعرے بازی بھی کی گئی۔تنخواہ دار طبقے نے بجٹ میں لگائے گئے ٹیکسز کو مسترد کردیا ہے، ٹیکس اور بڑھتی مہنگائی کے خلاف ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین مرکزی شاہراہ جناح ایونیو پہنچ گئے۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ تنخواہ دار طبقہ پہلے ہی ٹیکس ادا کر رہا ہے، تنخواہوں پر لگائے گئے نئے ٹیکسز نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے۔نوجوانوں نے ماضی کی حکومتوں کی ٹیکس پالیسیوں پر بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہر حکومت نے ٹیکس میں اضافہ کیا تنخواہیں پہلے ہی کم ہیں، مزید ٹیکس کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتے۔
7
وفاقی وزیر توانائی نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کو معمولی اضافہ قرار دے دیا.پچھلے ماہ سے موازنہ کریں تو بجلی کی قیمتوں میں معمولی اضافہ کیا گیا ہے مگر میڈیا اور اخبارات پچھلے سال کے جون سے موازنہ کر کے زیادہ اضافہ رپورٹ کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی دور میں بر وقت قیمتوں میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے حکومت کو بجلی کے نرخ میں اضافہ کرنا پڑا۔ جنوری میں بجلی کی قیمت دوبارہ کم ہوجائے گی، دو سے تین سال بعد کوئی بھی تقسیم کار کمپنی حکومت کی ملکیت نہیں ہو گی۔


