کشمور(ای پی آئی پولیس اور رینجرز کا کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن جاری ،درانی مہر کچہ میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ۔ پولیس کی فائرنگ سے بھیو گینگ کا سرغنہ انتہائی خطرناک انعام یافتہ ڈاکو مارا گیا۔اغواء کئے گئے 3 ہندو نوجوان بازیاب

آپریشن کے دوران پولیس و رینجرز نے بدنام زمانہ، خطرناک ڈاکو کو اپنے بھائی سمیت ہلاک کر دیا.جبکہ ان کے قبضہ سے اغواء کئے گئے 3 ہندو نوجوانوں کو بھی بازیاب کرا لیا ہے .

آپرہشن میں ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت امداد بھیو عرف امدو بھیو کے نام سے ہوئی۔ اور بھائی کی شناخت نظیر عرف موالی عرف میانداد بھیو کے نام سے ہوئی۔ پولیس اور رینجرز نے ہلاک ڈاکو کی لاش اپنے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیئے اسپتال منتقل کر دی۔

پانچ زخمی ڈاکوؤں کو اپنے ساتھی لے کر کچے کی طرف فرار ہو گئے ہیں جن کے تعاقب میں پولیس اور رینجرز کی مزید نفری طلب کر لی گئی ہے اور فرار ڈاکوؤں کی تلاش جاری ہے۔

ہلاک بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو پر 50 کے قریب اور اس کے بھائی پر 25 اغوا کاری، پولیس مقابلے، پولیس پکٹ پر حملہ، ڈکیتی، قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم کے کیسز تھے۔ ہلاک ڈاکو، غوثپور کے تین اغوا شدہ ھندو کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اغوا اور پانچ بینک ملازمین کے اغوا کا ماسٹر مائنڈ تھا۔