لاڑکانہ (ای پی آئی ) نیشنل بینک آف پاکستان لاڑکانہ کی سرمایہ کاری رقم میں ایک کروڑ 41 لاکھ روپے فراڈ کا انکشاف ۔ایف آئی اے نے سابقہ منیجر غلام مجتبیٰ مہر کوگرفتار کر لیا۔ سابق افسر کا اہلیہ سمیت ملوث ہونے کا انکشاف ایف آئی آر درج ،
انکوائری افسرایف آئی اے نثار عباسی کے مطابق نیشنل بینک کے سرمایہ کاری فنڈ کو سابقہ افسران نے ساز باز ہوکرمیزان انوسٹمینٹ فنڈ میں منتقل کرکے ناجائز فائدےحاصل کئے ہیں جبکہ اس طرح کا فراڈ دیگر شہروں میں بھی کئے جانے کا انکشاف ہواہے
ذرائع کے مطابق سابق برانچ منیجر عبدالحمید کلہوڑو ان کی اہلیہ نے سرمایہ کاری فنڈ ایک کروڑ 41 لاکھ میں فراد کیا ہے۔


