1
119 ارکان کیلئے پختونخوا اسمبلی میں 794 ملازمین ہونے کا انکشاف،خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 3 سے 22 تک 794 افسران و ملازمین موجود ہیں۔ 145 رکنی اسمبلی میں اِس وقت 119 اراکین اسمبلی سے ملازمین کی تعداد 7 گنا زائد ہے۔ذرائع کے مطابق بیشتر ملازمین سابقہ اسپیکر اسد قیصر اور مشتاق غنی کے دور میں بھرتی ہوئے ہیں۔ موجودہ اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کی جانب سے اسمبلی ویب سائٹ پر اپلوڈ کیے گئے ملازمین ریکارڈ کے مطابق اسمبلی میں گریڈ 22 کا ایک افسر تعینات ہے، گریڈ 20 کے 8 افسران، گریڈ 19 کے 22 افسران اسمبلی میں موجود ہیں۔گریڈ 18 کے 48 افسران، گریڈ 17 کے 97 ،گریڈ 16 کے 89 ملازمین موجود ہیں۔ ریکارڈ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 15 کے 4،گریڈ 14 کے 91، 12 اسکیل کے17 ملازمین، گریڈ 11 کے 54 جبکہ گریڈ 10 میں ایک ملازم موجود ہے۔اسمبلی ریکارڈ کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی میں گریڈ 9 کے 39، گریڈ 8 کا ایک، گریڈ 7 کے 11، گریڈ 6 کے 15 ملازمین ہیں جبکہ گریڈ 5 کے 4، گریڈ 4 کے 90 اور گریڈ 3 کے 197 ملازمین ہیں۔
2
سابق وزیر اعظم ومسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردی کا مکمل خاتمہ کرنے کیلئے مسلح افواج اور سکیورٹی اداروں کی مکمل حمایت کی جانی چاہیے۔نوازشریف سے سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی لیڈرعرفان صدیقی نے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ عدم استحکام پیداکرنے اور بیرون ملک پاکستان کوبدنام کرنےوالےعناصرکوجمہوریت سےدلچسپی نہیں۔7 سال پہلے جن مسائل پر قابو پا لیا گیا تھا وہ پھر سنگین بحران بن چکے ہیں۔
3
غزہ: اسرائیلی حملے میں صحافت سے وابستہ میاں بیوی بچے سمیت شہید،عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے پچھلے 24 گھنٹوں میں المغازی، خان یونس، شجاعیہ اور رفح شہر پر حملے کیے۔ اسرائیلی حملوں میں 5 صحافی اور انروا کے ایک رضاکار سمیت 29 افراد شہید ہوئے جب کہ پچھلے 2 دنوں میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں 87 افراد شہید ہوچکے ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی نے آج نصیرت کیمپ پر حملہ کرکے فلسطینی صحافی امجد، ان کی اہلیہ اور ایک بچے کو شہید کردیا جب کہ جمعہ کے دن اسرائیلی فوج نے غزہ شہر پر حملہ کرکے 3 فلسطینی صحافیوں کو شہید کیا۔
4
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ ہمیں ادارے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں شخصیات کے ساتھ اختلاف ہے۔ ملک میں سزا و جزا کا نظام نہیں، قوم عدلیہ کی طرف دیکھ رہی ہے، پوری قوم کو پتا ہے عدلیہ پر دباؤ ہے، عدلیہ کو کہا ہے آپ پردباؤ ہے تو بتائیں قوم آپ کے ساتھ کھڑی ہوگی جب کہ چیف جسٹس پاکستان ہمارے خلاف کیسز میں بینچز سے علیحدہ ہوں۔ ایپکس کمیٹی میں بات عزم استحکام کی ہوئی آپریشن کی نہیں، ہمیں ادارے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں شخصیات کے ساتھ اختلاف ہے، ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے اور سب سے پہلے ہمارا مینڈیٹ واپس کیاجائے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو
5
خیبرپختونخوا میں ای گورننس پروجیکٹ پر 6 سال بعد بھی عمل درآمد نہ ہوسکا۔ ای گورننس پروجیکٹ کا افتتاح 2018 میں کیا گیا تھا اور تربیت کے باوجود بھی سرکاری ملازمین پیپرلیس پالیسی لاگو کرنے پر عمل پیرا نہیں ہیں۔ای گورننس نظام سے سرکاری امور میں تیزی لانی تھی، 32 سرکاری محکموں میں کاغذ کا استعمال کم کرکے نظام پیپرلس بنایا جانا تھا، سرکاری دفاتر میں پبلک سروس ڈیلیوری میں بہتری اورشفافیت لانا تھا۔دستاویز کے مطابق منصوبے میں 12 بڑے اور 171 چھوٹے سرکاری امور کو پیپرلیس کرنا شامل تھا، مالی سال 23-2022 میں صوبے بھر کے دفاتر میں اسٹیشنری پر 57 کروڑ 90 روپےخرچ ہوئے تھے۔
6
پنجاب میں 7 سے 10 محرم الحرام تک ڈبل سواری پر پابندی عائد،صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق صوبے بھر میں 7 سے 10 محرم تک موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پرپابندی ہوگی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بغیراجازت عوامی مقامات پراسلحہ کی نمائش پربھی پابندی ہوگی جب کہ جلوس کے راستوں کے اطراف اور مکانات کی چھتوں پر مورچوں کی تعمیر پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔