کشمور(ای پی آئی )ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے جوان غلام علی چانڈيو کی نماز جنازہ کشمور میں انکے آبائی گاؤں خیر محمد چانڈیو میں ادا کر کے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید کے نماز جنازہ میں فوجی افسران کے ساتھ اہل علاقہ اور عزیز و اقارب نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر شہید کے ورثا کا کہنا تھا کہ یہ موت ایک حقیقت اگر یہ موت شہادت کا روپ دھار لے تو بڑی نعمت ہے ہمیں فخر ہے کہ ہمارا بیٹا ملک کی حفاظت کرتے ہوئے مالک حقیقی سے جا ملا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پاک سرزمین کا ہم پر پورا حق ہے یہ حق ہم اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اس کے پرچم کو سربلند رکھیں۔ کشمور کے جوانوں نے ہمیشہ وطن کی مٹی کو اپنے لہو سے سرخ کر کے اس کی حفاظت کی ہے۔