1
سپریم کورٹ میں انتخابی عذرداری اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس نے سوال کیا کہ فارم 47 کیا چیز ہے اور فارم 47 کو قانون میں کیا کہتے ہیں؟سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے (ن) لیگی رہنما اظہر قیوم نارا کی این اے 81 انتخابی عذرداری سے متعلق اپیل پر سماعت کی۔اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان سوال کیا فارم 47 کیا چیز ہے اور فارم 47 کو قانون میں کیا کہتے ہیں؟ اس پر احسن بھون نے بتایا کہ فارم 47 ابتدائی نتیجہ ہوتاہے، حتمی نتیجہ فارم 48 پر جاری ہوتا ہے جب کہ فارم 47 کو قانون میں عارضی نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ جسٹس عقیل عباسی نے کہا کہ اگر ریٹرننگ افسردوبارہ گنتی کی درخواست مسترد کردے توکیا ہوگا اور ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف دادرسی کا فورم کونسا ہوگا؟ وکیل احسن بھون نے دلائل دیے کہ 9 فروری کو ریٹرننگ افسر نے فارم 47 جاری کیا اور 11فروری کو ریٹرننگ افسر نے حلقے کا فارم 48 بھی جاری کردیا، انتظامی افسر کے فیصلے کے خلاف میرا مؤکل الیکشن کمیشن چلا گیا۔ بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں وقفہ کردیا
2
لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الٰہی، بیٹے اور بہو کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم،چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی۔عدالت نے فریقین کے وکلا کے دلائل سننے کے بعد پرویز الٰہی، بیٹے راسخ الٰہی اور بہو زارا الٰہی کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم جاری کر دیا۔
3
شاہ محمود قریشی کو اڈیالا جیل سے لاہور منتقل کر دیا گیاجیل ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہ محمود قریشی پر لاہور میں 9 مئی کے متعدد مقدمات درج ہیں، پولیس جیل میں 9 مئی مقدمات میں شاہ محمود قریشی سے تفتیش بھی کر چکی ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج آج کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی مقدمات کی سماعت کریں گے، شاہ محمود قریشی کو کوٹ لکھپت جیل میں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
4
عمران خان کی بیٹوں سے واٹس ایپ پر بات کرانے کی درخواست مسترد،بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بیٹوں سے ٹیلیفونک ملاقات کی درخواست پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔درخواست پر جیل انتظامیہ کی جانب سے جواب داخل کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ جیل مینوئل کے مطابق کسی ملزم کی واٹس ایپ پر رشتہ داروں سے ملاقات کا قانون موجود نہیں ہے۔جیل انتظامیہ نے جواب میں کہا کہ عدالتی حکم کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی مہینے میں 2 مرتبہ بیٹوں سے بات کرائی جاتی ہے۔عدالت نے جیل انتظامیہ کی جانب سے جمع کرائے گئے جواب کی روشنی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی واٹس ایپ پر بیٹوں سے بات کرانے کی استدعا مسترد کر دی۔
5
محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوریوفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کےمطابق وفاق نے اسلام آباد، آزادکشمیر اورگلگت بلتستان میں بھی پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ فوج کی تعیناتی کی تفصیلات متعلقہ حکام کے ساتھ طے کی جائیں گی، فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی غیر معینہ مدت کے لیے کی گئی ہے۔ فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا، فوج اور سول آرمڈ فورسز کو ہٹانے کا معاملہ متعلقہ حکام سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا، فوج تعیناتی کی تفصیلات زمینی صورتحال کو مدنظر رکھ کر طے کی جائیں گی۔
6
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی چوتھی منزل پر آگ لگی جس کے بعد ٹریڈنگ روک دی گئی تھی۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ عمارت میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی آگ بجھانے کے لیے فائر ٹینڈرز روانہ کردیے گئے۔فائر حکام کے مطابق تقریباً ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد عمارت میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔
7
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگر ہم نے اپنی ٹیکس آمدنی میں اضافہ نہیں کیا تو آئی ایم ایف کے ساتھ یہ ہمارا آخری پروگرام نہیں ہوگا۔ س ماہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے تک پہنچنے کے لیے پر امید ہیں۔لک کا انحصار درآمدات پر ہے جس کی وجہ سے قرضوں کی ادائیگی کے لیے مزید قرض لینا پڑتا ہے۔ ہمیں قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت پیدا کرنے کی ضرورت ہے، جب تک معیشت درآمد پر مبنی رہے گی، ہمارے پاس ڈالر ختم ہوتے رہیں گے ۔برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی گفتگو
8
کراچی میں فائرنگ، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا جاں بحق، ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ ہوگئے۔ڈی ایس پی علی رضا پردو حملہ آوروں نے فائرنگ کی، ایک حملہ آور نے اجرک اور دوسرے نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا اور اب تک کی معلومات کے مطابق حملہ آور نے پستول پر سائلنسر لگایا ہوا تھا۔
9
ڈی ایس پی علی رضا کا قتل، الفجر نامی تنظیم نے ذمہ داری قبول کرلی۔الفجر نامی دہشتگرد تنظیم نے نامعلوم مقام سے جاری بیان میں ڈی ایس پی علی رضا کے قتل کی ذمہ داری قبول کی۔اس تنظیم نے اس سے قبل سہراب گوٹھ میں پولیس اہلکار کے قتل کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔
10
عارف والا میں پولیس مقابلہ: دہشت کی علامت اور اشتہاری ڈاکو ساتھی سمیت ہلاک،پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ایک ڈاکو کی شناخت قمر عرف قمری کے نام سے ہوئی اور دوسرے کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔ ہلاک ہونے والا ڈاکو قمری علاقے میں خوف کی علامت تھا اور 2 درجن سے زائد مقدمات میں اشتہاری تھا۔
11
دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ضمانت منظورعدالت نے دہشتگردی کے مقدمے میں نامزد پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب کی ضمانت 15 جولائی تک منظور کر لی۔ ملک میں دہشتگردی کے خلاف پہلے ہی انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن جاری ہے، کسی نئے آپریشن کی ضرورت نہیں عوام کی رائے کو بھی اہمیت دینی چاہیے۔عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو
12
سندھ حکومت کا بھی فضائی ٹکٹس پر ٹیکس وصول کرنے کا فیصلہ،اس فیصلے پر ائیر لائنز سخت پریشانی کا شکار ہیں، سندھ حکومت نے پاکستان کی تمام 6 مقامی ائیر لائنز اور 4 غیر ملکی ائیر لائنز کو خطوط تحریر کیے ہیں کہ جولائی سے تمام ڈومیسٹک ٹکٹس پر 50 روپے اور انٹرنیشنل ٹکٹس پر 400 روپے ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ یر ممالک سے بھی کنیکٹنگ فلائٹس لی جاتی ہیں تو سندھ حکومت کا عائد کردہ ٹیکس سسٹم میں کیسے ڈالا جائے، وصول کس طرح کیا جائے اور سندھ حکومت کو کس طرح اور کتنے عرصے کے اندر حوالے کیا جائے۔ اس سلسلے میں ایئر لائنز کے نمائندوں اور سندھ حکومت کے درمیان جلد میٹنگ متوقع ہے۔
13
انڈونیشیا میں سونے کی کان بیٹھنے سے 11 افراد دب کر ہلاک،جزیرے سولاویسی میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے حادثہ پیش آیا، کان میں 33 افراد کام کررہے تھے جن میں سے 11 افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کا بتانا ہے کہ سونے کی کام میں کام کرنے والے 5 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے اور 17 افراد اب تک لاپتا ہیں۔