1
بیورو کریسی پر عدم اطمینان، پاور سیکٹر میں آزاد ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ،یوروکریسی کی بریفنگز سے بہت سی معلومات متضاد نکلیں جس کی بنا پر پاور سیکٹر میں آزاد ماہرین کی خدمات لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔پن بجلی منصوبوں، نیٹ میٹرنگ، سولرائزیشن سے متعلق آزاد ماہرین سے رائے لی جائے گی ، بجلی کی قیمتوں سے متعلق بھی آزاد ماہرین سے خدمات لینے کا فیصلہ ہے جبکہ درآمدی کول پاور پلانٹس کو تھر کول پر منتقل کرنے سے متعلق بریفنگ پر بھی ماہرین سے رابطہ کر لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی پیداواری اور تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری پر ماہرین سے مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے،پاور سیکٹرکی اصلاحات بھی نجی ماہرین کی مشاورت سے کی جائیں گی
2
توہین الیکشن کمیشن: عمران خان اور فواد چودھری کو نوٹس،بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 11جولائی کو ہوگی،ممبر الیکشن کمیشن نثار درانی توہین الیکشن کمیشن کیس پر سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ کیس دو سال سے زیر التوا ہے، گزشتہ سماعت پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری پیش نہیں ہو سکے تھے۔
3
امیر المومنین سیدنا عمر فاروقؓ کا یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے۔حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر ملک بھر میں مختلف جماعتوں و مسالک کی جانب سے جلسے، سیمینار اور تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں مقررین سیدنا حضرت عمر بن الخطابؓ کے فضائل و مناقب، سیرت و کردار، بے مثال فتوحات اور ان کے سنہرے کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔
4
جج کو ہراساں کرنے کا کیس: ڈی پی او سرگودھا سمیت دیگر نے غیر مشروط معافی مانگ لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کو حساس ادارے کی جانب سے مبینہ ہراساں کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل نے بتایا کہ وزیر اعظم ملک سے باہر تھے، عدالتی حکم پر ایک دو ہفتوں میں عملدر آمد کر دیں گے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل مرزا نصر نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے کہا ہے عدالت کے سامنے یہ بیان دے دیں کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد ہوگا۔اس پر جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کے سامنے دو معاملات ہیں، ایک رٹ ہے دوسرا توہین عدالت کا معاملہ ہے، توہین عدالت کے معاملے کا کیا کرنا ہے؟ اس پر عدالتی معاون حنا حفیظ عدالت کی معاونت کریں گی۔
5
پی ٹی آئی جلسے کا این اوسی معطل کرنے پر توہین عدالت کی درخواست خارج،اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی جلسہ کی اجازت منسوخ کرنے اور تحریک تحفظ آئین اور عامر مغل کے بیٹے کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس بابر ستار نے کی ۔پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے اپنے دلائل میں کہا کہ پولیس نے ڈپٹی کمشنر دفتر سے عامر مغل کو گرفتار کر لیا، عامر مغل کو اٹھانے کے پورے ایک دن تک کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا، جس پر جسٹس بابر ستار نے کہا کہ مقدمہ ہے تو متعلقہ فورم پر جائیں، یہ توہینِ عدالت تو نہیں بنتی۔جلسے کا این او سی معطل کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت میں شعیب شاہین ایڈووکیٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا تحریری آرڈر پڑھا ۔پی ٹی آئی وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے 4 جولائی کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں نوٹیفکیشن پیش کیا، ڈپٹی کمشنر نے جلسے کی پچھلی رات ڈیڑھ بجے مجھے جلسہ معطلی کا نوٹیفکیشن بھیجا، آج محرم کی یکم ہے اور ہمارا جلسہ دو دن پہلے تھا، چیف کمشنر کے نوٹیفیکیشن میں لکھا گیا کہ انہوں نے ہمیں بھی بلایا، ضلعی انتظامیہ نے ہمیں بالکل بھی اجلاس میں شرکت کیلئے نہیں بلایا۔جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیئے کہ اگر کمشنراسلام آباد نے آرڈر معطل کر دیا ہے آپ نے اس آرڈر کو چیلنج کرنا ہو گا۔
6
استحکام پاکستان پارٹی کا آپریشن ‘عزم استحکام’ کی بھرپور حمایت کا فیصلہ،آئی پی پی پنجاب کی پارلیمانی پارٹی نے آپریشن عزم استحکام کے حق میں پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی، ایم پی اے و جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب شعیب صدیقی نے عزم استحکام آپریشن کی حمایت کے لئے صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی۔قرار داد کے متن کے مطابق معیشت کی مضبوطی، خوشحالی اور سرمایہ کاری کے لئے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ضروری ہے، تعلیم، صحت، روزگار اور جانی تحفظ کے لئے آپریشن عزم استحکام کے ساتھ ہیں، پاکستان میں پائیدار امن، استحکام اور سلامتی کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ مسلح کارروائیوں کے خلاف آپریشن وقت کی ضرورت ہے، پنجاب اسمبلی کی رائے ہے کہ ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے، ایوان کا یہ بھی یقین ہے کہ وطن عزیز کی حفاظت کے لئے جان نثار کرنے والوں کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔
7
پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسفزئی کو برطانیہ جانے سے روک دیا گیا۔سابق صوبائی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی شوکت یوسفزئی کو ایک بار پھر اسلام آباد ایئرپورٹ پر آف لوڈ کر دیا گیا، وہ ترکش ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے براستہ ترکی مانچسٹر (برطانیہ) جا رہے تھے۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے شوکت یوسفزئی کو روکا اور بتایا کہ نہ صرف آپ پر بیرون ملک سفر پر پابندی ہے، پہلے آرڈر میں آپ کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا ہے بلکہ دوسرے آرڈر میں آپ کی گرفتاری کا بھی حکم موجود ہے، تاہم بعد ازاں انہیں آف لوڈ کر کے واپس بھیج دیا گیا۔
8
3حلقوں میں دھاندلی کیس: کامیاب لیگی امیدواروں سے دوبارہ بیان حلفی طلب،جسٹس طارق محمود جہانگیری نے پی ٹی آئی امیدواروں کی پٹیشنز پر سماعت کی۔دوران سماعت جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ پہلے یہ طے کر لیتے ہیں کہ ہم کیسے کارروائی آگے بڑھائیں گے؟ قانون کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی۔وکیل نے کہا کہ التوا تین دن سے زیادہ نہیں دیا جا سکتا جس پر ٹریبونل نے وکیل کو ہدایت کی کہ الیکشن ایکٹ کا رول 144 پڑھیں، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کہا کہ اس کے مطابق ٹرائل روزانہ کی بنیاد پر ہونا ہے اور 180 دن میں فیصلہ ہونا ہے، اس کے مطابق فریقین سات دن کے اندر جواب داخل کرنے کے پابند ہیں۔ٹریبونل نے ہدایت کی کہ سیکشن 147 کیا ہے وہ پڑھیں، اس کے مطابق جواب کے ساتھ بیان حلفی بھی جمع ہونا ہے لہٰذا ہم پہلے طریقہ کار طے کر رہے ہیں پھر ایک ایک کرکے سارے کیسز سنیں گے، روزانہ کی بنیاد پر سماعت ہوگی اس پر کسی کو اعتراض ہے تو بتا دے۔
9
وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔وزیر اعظم کا ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل، وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اور دیگر نے استقبال کیا۔وزیراعظم محمد شہبازشریف دورے کے دوران گورنر اور وزیراعلیٰ بلوچستان ملاقات کریں گے، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں بھی شیڈول ہیں۔اس موقع پر شہبازشریف ن لیگ، پیپلزپارٹی سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین اور پارلیمانی وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے، ملاقاتوں میں ملک اور بلوچستان کی سطح کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم شہبازشریف 29 ہزار سے زائد ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے
10
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کے دوران بشریٰ بی بی کے وکیل نے التواء کیخلاف درخواست دائرکردی ۔اپیلوں پر سماعت ایڈیشنل سیشن جج افضل مجوکا نے کی، بشریٰ بی بی کے وکیل سلمان صفدر، عثمان گل اور خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔گزشتہ سماعت پر عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجا نے اپنے دلائل مکمل کر لیے تھے۔آج سماعت کے دوران وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیئے کہ سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ عدت کے دورانیہ پر اپنے دلائل دے چکے ، میں عدت کے دورانیے کے حوالے سے سلمان اکرم راجا ایڈووکیٹ کے دلائل اپناتا ہوں۔بشریٰ بی بی کے وکیل نے مزید کہا کہ یہ بات ٹھیک ہے ، اس بات پر توجہ لازمی دی جائے کہ اس درخواست میں کیس کی صورتحال کا ذکر نہیں کیا گیا ، ہائی کورٹ کے علم میں یہ بات لائی جائے کہ درخواست میں ٹائم فریم کو چھپایا گیا ہے، بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت میں مختصر وقفہ کردیا۔وقفے کے بعد دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت شروع ہوئی ، جج افضل مجوکا نے سلمان صفدر سے مکالمے میں کہا کہ درخواست کے بارے میں ہائیکورٹ کو آگاہ کردیا ہے ، ہائیکورٹ کی جو ڈائریکشن ہوگی اس کے مطابق دیکھیں گے ، آپ آج دلائل دیں ۔جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیئے کہ کل کے بجائے پرسوں رکھ لیتے ہیں سماعت ، مجھے اگر اسلام آباد ہائی کورٹ کہے ابھی تین بجے فیصلہ کرنا ہے میں فیصلہ سناؤں گا ، میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے شیڈول کا پابند ہوں اس میں تبدیلی ہوئی ٹھیک، ورنہ میں فیصلہ کروں گا، عدالت نے کیس کی سماعت کل دن 11 بجے تک ملتوی کر دی۔
11
سویلینز کے ٹرائل کا کیس: وکیل حامد خان کی فریق بننے کی درخواست منظورسپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس شاہد بلال بنچ کا حصہ ہیں۔سماعت کے آغاز پر پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 5 ہفتوں سے فیملی کو ملزمان سے ملنے نہیں دیا جا رہا، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملزمان کو برے حالات میں رکھا گیا ہے۔سٹس شاہد وحید نے کہا کہ جو چیزیں اصل کیس میں فیصلہ دینے والے بنچ کے سامنے نہیں تھی وہ اب آپ دلائل میں نہیں اپنا سکتے، خیبرپختونخوا حکومت نے اپیل واپس لی تو اٹارنی جنرل آپ نے کہا کہ یہ پہلے کابینہ منظوری لائیں، جن صوبوں نے یہ اپیلیں دائر کی ہیں کیا انہوں نے کابینہ سے منظوری لی؟اٹارنی جنرل نے کہا کہ میری نظر میں اپیل کیلئے کابینہ منظوری نہیں چاہیے، اگر کابینہ منظوری لازم ہوئی تو پھر ٹیکس مقدمات میں بھی چاہیے ہوگی، جسٹس شاہد وحید کا کہنا تھا کہ آپ رولز میں سے بتا دیجیے گا کہ کیسے اپیل ہوتی ہے۔اسی کے ساتھ عدالت نے کیس کی سماعت 11 جولائی تک ملتوی کر دی۔
12
کرسٹن، گلیسپی کی لاہور آمد، چیئرمین پی سی بی سے ملاقات شیڈول،گیری کرسٹن کو چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بلایا ہے، ان کو مستقبل کے فیصلوں کی مشاورت کے لیے بلایا گیا ہے۔بابر اعظم کو کپتان برقرار رکھنے سے متعلق گیری کرسٹن سے مشاورت اہم ہے جبکہ گیری کرسٹن ٹی 20 ورلڈ کپ کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ پہلے ہی دے چکے ہیں، گیری کرسٹن نے ٹیم کی کارکردگی پر تفصیلی رپورٹ دی اور کئی سوالات اٹھائے۔مستقبل میں تبدیلیوں کے لیے محسن نقوی سابق کپتانوں سے بھی ملاقات کر رہے ہیں اور سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں سے بھی مل رہے ہیں۔
13
قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ، حماس مستقل جنگ بندی کی شرط سے دستبردار اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے کسی بھی معاہدے کو اسرائیل کے جنگی اہداف کے حصول میں رکاوٹ نہیں بننا چاہیے، جب تک اسرائیل اپنے اہداف حاصل نہ کرلے اس وقت تک ہمیں جنگ جاری رکھنا ہوگی۔حماس رہنما نے اتوار کے روز فرانسیسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ مصر اور ترکیہ معاہدے تک پہنچنے کے لیے کوششیں کر رہے ہیں ، اگر اسرائیل نے پچھلے ادوار کی طرح مذاکراتی عمل میں خلل نہ ڈالا حماس کو توقع ہے کہ مذاکرات میں دو سے تین ہفتے لگ جائیں گے۔
14
پنجاب : مبینہ غیرت کے نام پر چچا نے بھتیجی کوکلہاڑی کی وار سے قتل کر دیا بھتیجی اپنے چچا کے گھر مہمان آئی تھی، اور طلاق یافتہ تھی، ملزم نے بھتیجی پر سوتے ہوئے کلہاڑی کے وار کیے، قتل کرنے کے بعد ملزم لاش کے پاس ہی بیٹھا رہا۔ملزم کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور لڑکی کی لاش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی ، پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔
15
ملک بھر کی فلور ملز انڈسٹری کا 10 جولائی کو ہڑتال کا اعلان، ہڑتال کی صورت میں ملک بھر کی 1500 فلور ملز بند ہو جائیں گی، پنجاب میں سب سے زیادہ 1100 فلور ملز، کے پی میں 130 فلور ملز، سندھ میں 200 اور بلوچستان میں 70 فلور ملز کو تالا لگ جائے گا، ہڑتال کی صورت میں صوبائی دارالحکومت لاہور کی 100 سے زائد فلور ملز بھی بند ہوں گی۔ اگلے دو روز میں حکومت کے ساتھ مذاکرات نہ ہونے پر آٹا ایک بار پھر مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، فلور ملز کے ہڑتال پر جانے کی صورت میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 90 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے۔مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ خوراک پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق 10 کلو کا تھیلا 900 روپے کا ہے جبکہ اکثر جگہوں پر 10 کلو آٹے کا تھیلا 930 سے 950 روپے میں فروخت رہا ہے، ود ہولڈنگ ٹیکس لگنے سے 10 کلو آٹے کا تھیلا 990 روپے کا ہو جائے گا۔
16
بجلی صارفین کو پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف لگانے کا اقدام چیلنج،بجلی کے ٹیرف سے متعلق درخواست جوڈیشل ایکٹوزم پینل کی جانب سے اظہر صدیق نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی، درخواست میں وفاقی حکومت، چیئرمین نیپرا اور لیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ حکومت نے بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین پروٹیکٹو ٹیرف لگایا، 200 سے زائد یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو نان پروٹیکٹو ٹیرف لگایا گیا، شہریوں پر پروٹیکٹو اور نان پروٹیکٹو ٹیرف کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔درخواست گزار نے عدالت عالیہ سے استدعا کی ہے کہ وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کو واپس لینے کا حکم دیا جائے۔
17
پاکستانی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ مکمل علاج کیلئے اسلام آباد روانہ کے ٹو کی مہم جوئی کے دوران ثمینہ بیگ کی طبیعت بگڑ گئی تھی جس کے بعد انہوں نے مہم جوئی ترک کردی تھی ، وہ کے ٹو بیس کیمپ سے گھوڑے پر سفر کر کے سکولی گاؤں پہنچی تھی جہاں سے بذریعہ جیپ انہیں سکردو پہنچایا گیا ۔ثمینہ بیگ پاک اٹیلین خواتین کے ٹو ایکسپیڈیشن ٹیم میں شامل تھی ، ثمینہ بیگ ڈاکٹرز کی ہدایت پر اسلام آباد علاج کے لیے روانہ ہوگئیں۔
18
فرانس میں قبل ازوقت انتخابات کے بعد فسادات پھوٹ پڑے ق تینوں سیاسی اتحادوں کی طرف سے واضح برتری حاصل نہ کرنے کی وجہ سے فرانس میں ان سیاسی اتحادوں کے کارکنوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔رپورٹ کے مطابق دارالحکومت پیرس ، نانتیز، لیون، مارسیلی اور رینز شہروں میں پر تشدد ہنگاموں کے دوران دکانوں کو لوٹا گیا، موٹر سائیکلوں کو آگ لگائی گئی اور پولیس پر آتش گیر مواد پھینکا گیا جس کے بعد پولیس نے لوگوں کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔فسادات پر قابو پانے کے لئے ملک بھر میں 30 ہزار پولیس اہلکار تعینات کردیئے گئے ہیں ، جن میں سے صرف دارالحکومت پیرس میں 5 ہزار اہلکار تعینات کئےگئے ہیں۔


