1
وزیراعظم شہبازشریف کا بلوچستان کے کسانوں کیلئے تاریخی پیکیج کا اجرا،بلوچستان میں بجلی پر چلنے والے 28 ہزار ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے گا، منصوبے پر55 ارب روپے کی لاگت آئے گی، 70فیصد وفاق اور 30 فیصد بلوچستان حکومت ادا کرے گی، وفاق اورصوبائی حکومت کے درمیان معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ٹیوب ویلز کے شمسی توانائی پر منتقل کرنے سے کسان خوشحال ہوگا، بلوچستان کے ٹیوب ویلوں کے لئے وفاقی حکومت نے 10سال میں 500ارب روپے دیئے ہیں۔ آج وفاق اور بلوچستان حکومت سے تعاون سے لینڈ مارک معاہدہ ہوا ہے، معاہدے سے ٹیوب ویل چلانے کیلئے شمسی توانائی سے سستی بجلی ملے گی، ہر سال وفاق 90 ارب روپے بھرتا تھا ، سستی بجلی ملنے سے کھیت سیراب ہوں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے یقین دلایا ہے یہ معاہدہ 3ماہ میں مکمل کریں گے، ہم اسلام آباد بلا کر ان کی خراج تحسین پیش کریں گے، پورے پاکستان میں 10 لاکھ ٹیوب ویل مہنگے تیل سے چلتے ہیں، تیل امپورٹ کرنے کیلئے ساڑھے تین ارب ڈالر ہر سال ضائع ہوتے ہیں۔ آئی ایم ایف معاہدہ ہماری مجبوری ہے، ہمارے وزیر خزانہ بہت قابل ہیں، وزیر خزانہ نے کہا ہم نے کڑوے فیصلے نہ کئے تو 3سال بعد بھی آئی ایم ایف جانا پڑے گا، ہمارے لئے وہ ڈوب مرنے کا مقام ہوگا کہ 3سال بعد بھی آئی ایم ایف جائیں۔وزیراعظم شہبازشریف کا بلوچستان کابینہ کے اجلاس سے خطاب
2
سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مدوخیل نے ریمارکس دیئے کہ قائد اعظم نے جہاں زندگی کے آخری ایام گزارے اسے آگ لگائی گئی۔سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس شاہد بلال بنچ کا حصہ ہیں۔سماعت کے آغاز پر پی ٹی آئی کے وکیل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 5 ہفتوں سے فیملی کو ملزمان سے ملنے نہیں دیا جا رہا، وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ملزمان کو برے حالات میں رکھا گیا ہے۔حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ مولانا ابو الکلام نے کہا تھا سب سے بڑی نا انصافی جنگ کے میدانوں میں یا انصاف کے ایوانوں میں ہوتی ہے۔اس دوران حفیظ اللہ نیازی نے آئین پاکستان کو ہاتھ میں اٹھایا اور کہا کہ میرا بیٹا 11 ماہ سے جسمانی ریمانڈ پر ہے، بتائیں آئین میں یہ کہاں لکھا ہے؟بعد ازاں اٹارنی جنرل روسٹرم پر آگئے، اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان سے فیملی ملاقاتوں کا معاملہ حل ہو چکا تھا، حیرانی ہے کہ ملاقاتیں نہیں ہو رہیں، ہماری اپیل منظور ہوتی ہے تو ملزمان فیصلوں کے خلاف اپیل کر سکیں گے، ملزمان ملٹری کورٹس کے علاوہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ تک آ سکیں گے۔جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیئے کہ جناح صاحب نے جہاں زندگی کے آخری ایام گزارے اسے آگ لگائی گئی۔بعد ازاں عدالت نے حکم نامہ لکھوا دیا، حکم نامے کے مطابق لاہور ہائی کورٹ بار کی فریق بننے کی استدعا منظور کی جاتی ہے، فیصل صدیقی نے بتایا کہ وہ براہ راست نشریات کی درخواست کی پیروی نہیں چاہتے، حفیظ اللہ نیازی نے بتایا ان کے بیٹے گرفتار ہیں، فریقین نے بتایا کہ ملزمان سے فیملی کی ملاقات نہیں ہو رہی، اٹارنی جنرل نے کہا کہ ملزمان سے ملاقاتوں کا معاملہ حل ہو چکا تھا، حیرانگی ہے کہ ملاقاتیں نہیں ہو رہیں۔بعدازاں سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل کو ملزمان سے فیملی ممبران کی ملاقاتیں یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔
3
ملک بھر میں محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں ڈرون کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ،، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت وزارت داخلہ میں ملک بھر میں محرم الحرام کے دوران امن وامان کے قیام سے متعلق اہم اجلاس ہوا۔اجلاس میں تمام صوبوں، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں محرم الحرام کے سکیورٹی پلان کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، یکم محرم سے دس محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں ڈرون کے استعمال پر پورے ملک میں پابندی کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون کی بندش کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے تناظر میں متعلقہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا، محسن نقوی نے کہا کہ انٹرنیٹ یا موبائل فون کی بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اس ضمن میں زمینی حقائق اور سکیورٹی صورتحال کے مطابق فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے۔
4
ارشد شریف کا قتل شناخت کی غلطی قرار، کینیا کی عدالت کا پولیس کیخلاف کارروائی کا حکم،صحافی ارشد شریف کے قتل پر اہلیہ کی درخواست پر کینیا کی عدالت نے فیصلہ سنا دیا، صحافی ارشد شریف کی فیملی کو 2 کروڑ 17 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، کینیا کی ہائیکورٹ نے ارشد شریف کے قتل کو انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور غیرقانونی قرار دے دیا۔جسٹس سٹیلا نے کہا ارشد شریف کے قتل کی گہرائی کے ساتھ تحقیقات ہونا لازم ہے، ارشد شریف کو نیروبی سے 110 کلومیٹر دور 23 اکتوبر2022ء میں پولیس اہلکاروں نے قتل کر دیا تھا۔
5
پارلیمنٹ انتخابی نشانہ نہ لینے بارے قانون سازی کرے: سپریم کورٹ میں درخواست دائر،سپریم کورٹ میں درخواست شہری قاضی محمدسلیم نے ذاتی حیثیت میں دائر کی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف کو بلے کا نشان نہ ملنے کے بعد درپیش مشکلات کو سلجھانے کے لئے سپریم کورٹ نے کاوشیں کیں، ایسا کیس پہلے نہیں آیا کیونکہ آئین ایسے مسائل کے لیے خاموش ہے۔درخواست میں کہا گیا پارلیمنٹیرینز نے ایسے تنازع کا کبھی نہیں سوچا تھا جس کے باعث قانون سازی نہیں کی، مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں بھی الیکشن کمیشن معاملے پر کنفیوژن کا شکار دکھائی دیا۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ پارلیمنٹ کو ایسا قانون بنانے کی ڈائریکشن دے جس میں سیاسی جماعت سے کوئی ادارہ انتخابی نشان نہ چھین سکے۔
6
وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کی الگ الگ ملاقاتیں،دورہ کوئٹہ کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ملاقات کے دوران گورنر بلوچستان شیخ جعفر مندوخیل نے صوبے کی ترقی و خوشحالی میں خصوصی دلچسپی لینے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔گورنر بلوچستان نے وزیرِاعظم کو صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال بارے بریفنگ دی۔علاوہ ازیں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی ملاقات کی، اس موقع پر سرفراز بگٹی نے شہباز شریف کو صوبے کے انتظامی امور اور امن و امان کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
7
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گورنر ہاؤس میں پی پی پی اراکین اسمبلی نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی، پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ و دیگر بھی موجود تھے، بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی اراکین قومی اسمبلی فتح اللہ میاں خیل اور ناعمہ کنول نے بھی ملاقات کی۔بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی شازیہ طہماس، نیلوفر بابر، مہر سلطانہ، فرزانہ ریاض اور اشبر جدون نے بھی ملاقات کی، بلاول بھٹو زرداری سے ساجدہ تبسم، بہاری لالہ، کرامت خان، احمد کنڈی، ارباب زرک اور احسان نے بھی ملاقات کی ،بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی اراکین اسمبلی نے خیبرپختونخوا کے عوامی مسائل اور سیاسی صورت حال سے آگاہ کیا،جیالے اراکین اسمبلی خیبرپختونخوا کے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ چیئرمین پی پی کی ہدایت
8
برہان وانی کا یوم شہادت: بھارتی ہائی کمیشن کے باہر کشمیری رہنماؤں کا احتجاج،کشمیری رہنماؤں کی جانب سے احتجاج کے دوران عالمی برادری کو کشمیریوں پر ہونے والے ظُلم و ستم پر آواز اُٹھانے کا پیغام دیا گیا۔اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ برہان وانی جیسے کئی کشمیر نوجوان اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں تاکہ بھارت کے غاصبانہ قبضے سے آزادی مل سکے اور ہم کسی صورت بھی بھارت کے کشمیر پر قبضے کو برداشت نہیں کر سکتے۔ کشمیر نوجوان بھارتی جبر کیخلاف اپنی جانیں قربان کررہے ہیں، عالمی برادری ہماری جدوجہد کو تسلیم کرے اور ہمیں ہمارا حق خودارادیت دیا جائے۔
9
صدر مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 9 جولائی بروز منگل شام 5 بجے طلب کرلیا ۔صدر مملکت نے قومی اسمبلی اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 (1) کے تحت طلب کیا ہے ۔
10
سنتھ جے سوریا سری لنکن کرکٹ ٹیم کے عبوری ہیڈ کوچ مقرر،ذرائع کے مطابق جے سوریا 27 جولائی سے بھارتی ٹیم کے دورہ سری لنکا سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے، سنتھ جے سوریا اگست میں سری لنکا کے دورہ انگلینڈ کے دوران بھی عبوری ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کی ناقص کار کردگی کے بعد ہیڈ کوچ کرس سلور ووڈ نے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔
11
وزارت داخلہ نے ملک میں انٹرنیٹ اور ایکس کی بندش کے معاملے پر سندھ ہائیکورٹ میں جواب جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ ایکس ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے، بحال نہیں ہوسکتا۔سندھ ہائیکورٹ میں ملک میں انٹرنیٹ اور ایکس کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، اس موقع پر وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ پیش کی۔رپورٹ میں وزارت داخلہ نے ایکس کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ وزارتِ داخلہ کا کام پاکستان کے عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے، ایکس پر پابندی سے پہلے تمام قانونی تقاضے پورے کئے گئے تھے۔پاکستان میں ایکس پر پابندی آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی نہیں ہے، آرٹیکل 19 آزادی اظہار رائے کی اجازت دیتا ہے، تاہم آزادی اظہار رائے پر قانون کے مطابق کچھ پابندیاں بھی ہوتی ہیں، سوشل میڈیا اور ایکس پر ملکی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد اپ لوڈ کیا جاتا ہے، ایکس ایک غیر ملکی کمپنی ہے جس کو متعدد بار قانون پر عمل درآمد کا کہا گیا ہے۔
12
احسن رمضان ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں شرکت کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔احسن رمضان ایشین انڈر 21 سنوکر چیمپئن شپ ایران میں سونے کا تمغہ، ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ قطر میں سونے کا تمغہ، اور ورلڈ 6 بال سنوکر چیمپئن شپ قطر میں چاندی کا تمغہ بھی اپنے نام کر چکے ہیں، ایشین سنوکر چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے کو احسن رمضان نے اعزاز قرار دیا۔ سعودی عرب میں منعقدہ چیمپئن شپ میں تمام ایشین ممالک کے کھلاڑیوں نے شرکت کی، احسن رمضان کو دنیا کے کم عمر ترین عالمی سنوکر چیمپئن ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
13
وفاقی وزیر خزانہ سے کے الیکٹرک کے وفد کی ملاقات، حکومت سے معاہدوں بارے تبادلہ خیال،ملاقات کے دوران کے الیکٹرک اور حکومت کے درمیان معاہدوں پر بات چیت ہوئی، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے کہا کہ معاہدوں نے کئی مسائل کو حل کیا تھا، کے الیکٹرک اب بجلی مکس کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے، اس مقصد کیلئے جدید منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہے ہیں۔کے الیکٹرک وفد نے پوسٹ آفس کے ذریعے بلوں کی تاخیر کا مسئلہ بھی اٹھایا، وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ بلوں کی ادائیگیوں میں تاخیر کا معاملہ حل کیا جائے گا
14
سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا مثبت رجحان رہا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں کا فائدہ ہوگیا۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری روز کا اختتام مثبت زون میں ہوا جس کے باعث 100 انڈیکس 353 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 80 ہزار 566 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔