1
وزیراعظم کا 200 یونٹس والے بجلی صارفین کو 3 ماہ کیلئے رعایت دینے کا اعلان،وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں توانائی کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صارفین کو 3 ماہ جولائی، اگست اور ستمبر تک کے لئےر عایت دی جائیگی، اڑھائی کروڑبجلی صارفین کو50ارب روپے کی سبسڈی دیں گے، سبسڈی میں کے الیکٹرک کےصارفین بھی شامل ہیں۔کہا کہ 50اب روپے کی رقم ترقیاتی بجٹ سے نکال کرعوام کوریلیف دیا جارہا ہے، آئی ایم ایف سے مل کربجٹ بنانے میں کوئی راز کی بات نہیں، ہم نے سیاست قربان کرکے ریاست کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا، ہمالیہ نما چیلنجز کا اتحادیوں سے مل کرمقابلہ کریں گے۔
2
شمالی وزیرستان میں آپریشن، فائرنگ کا تبادلہ، کیپٹن شہید، 2 دہشتگرد جہنم واصل،دہشت گردوں کے خلاف جوانمردی سے مقابلہ کرتے ہوئے کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد جام شہادت نوش کر گئے، کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کا تعلق راولپنڈی سے ہے، انہوں نے اکتوبر 2020ء میں پاکستان آرمی کی این ایل آئی رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا، 24 سالہ کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد نے 4 سال تک دفاع وطن کا مقدس فارائض سرانجام دیئے۔کیپٹن محمد اسامہ بن ارشد کے سوگواران میں والد، والدہ، بھائی اور 4 بہنیں شامل ہیں۔ علاقے سے دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں، مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے کے لئے پرعزم ہیں۔
3
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ججز سے بہتر فیصلے کی امید ہے، مخصوص نشستیں قانون کے مطابق ہمیں ملیں گی۔ آرٹیکل 51 کے مطابق کسی بھی سیاسی جماعت کو زیادہ سے زیادہ وہ مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں جو اس کی جیتی ہوئی سیٹوں کے مطابق ہو، کسی بھی جماعت کو جیتی ہوئی نشستوں سے زیادہ سیٹیں دینا غیر متناسب ہے۔ ہمارا حق تھا ریزرو سیٹیں ہمیں ملیں، 67خواتین اور 11سیٹیں اقلیتوں کی ہیں جو ہمیں نہیں دی گئیں، ہمیں سپریم کورٹ سے بہت امید ہے، آج کہا جاتا ہے سنی اتحاد کونسل نے کوئی سیٹ جیتی ہے یا نہیں، حامد رضا کے پیپر پر بھی سنی اتحاد کونسل لکھا ہوا تھا، پی ٹی آئی سے الائنس کی صورت میں آزاد امیدوار کے طور پر نشان الاٹ کیا گیا۔پی ٹی آئی نے سخت حالات میں دسمبر میں اپنے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، پاکستان کے 859 حلقوں میں ہم نے 828 کو ٹکٹس دیئے، عورتوں کے لیے بھی ترجیحی لسٹ جاری کی گئی تھی، ان کو کہا گیا تھا کہ کاغذات فائل کریں، اس کی سکروٹنی بھی ہونی مگر بد نیتی پر الیکشن کمیشن نے خواتین کی سکروٹنی 29 تاریخ تک نہیں کی۔رہنما تحریک انصاف کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو
4
سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ نے کیس کی سماعت کی، جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ ہیں۔جسٹس جمال مندوخیل نے دریافت کیا کہ کیا پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں نہیں چاہیے؟ وکیل نے بتایا کہ مخصوص نشستیں سنی اتحاد کونسل کی بنتی ہیں، پارٹی میں شمولیت کیلئے جنرل نشست ہونا لازمی قرار دینا غیرآئینی ہے۔جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ کیا عدالت کو انتخابی عمل میں ہونے والی غلطیوں کی تصحیح نہیں کرنی چاہیے؟ وکیل سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ عدالت آئین پر عملدرآمد کیلئے کوئی بھی حکم جاری کر سکتی ہے۔اسی کے ساتھ سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فل کورٹ نے فیصلہ محفوظ کر لیا، چیف جسٹس نے کہا کہ فیصلہ کب سنایا جائے گا ابھی کچھ نہیں کہہ سکتے، فیصلہ سنانے سے متعلق آپس میں مشاورت کریں گے۔
5
حکومت کا لاسز والے فیڈرز پر طویل لوڈشیڈنگ کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ، حکومت نے لاسز والے فیڈرز پر طویل لوڈشیڈنگ کو قانونی قرار دینے کا فیصلہ کر لیا، لوڈشیڈنگ کو قانونی قرار دینے کے لئے نیپرا ایکٹ بدلا جائے گا، ایکٹ میں مجوزہ ترمیم کی کابینہ اور پارلیمان سے منظوری لی جائے گی۔ لاسز کا بوجھ بل ادا کرنے والوں پر بھی پڑے گا، واپڈا ڈویژن نے حکومت کو قانون سازی جلد کرنے کی سفارش کر دی، نیپرا ایکٹ کے مطابق لاسز والے علاقوں میں لوڈشڈنگ غیر قانونی ہے۔
6
دفاتر اور رہائشی علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال رسک قرار،سی سی ٹی وی کیمروں کو سائبر حملوں سے محفوظ رکھنے کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں سے انٹرنیٹ کے ذریعے مانیٹرنگ کی جاسکتی ہے۔ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ صارفین سی سی ٹی وی کیمروں کا رسپانس پلان مرتب کرکے رکھیں اور سی سی ٹی وی وینڈرز کی جانب سے جاری سکیورٹی ایڈوائزری پر عملدرآمد بھی کیا جائے۔ ایڈوائزری میں سی سی ٹی وی کیمروں کو ریموٹ ایکسیس نہ دینے کی سفارش کی گئی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی رسائی کو چند افراد تک ہی محدود رکھنے کی بھی تجویز دی گئی ہے۔
7
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نےنو مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں ،عمر ایوب سمیت دیگر کی عبوری ضمانتوں میں 24 جولائی تک توسیع کردی۔عدالت نے عسکری ٹاور کے مقدمے میں تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، ملزمان میں فواد چودھری ،اسد عمر ،مسرت چیمہ سمیت دیگر نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔
8
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے ایٹمی توانائی کے حصول میں اپنے مثبت کردار کو اجاگر کیا۔ معاشی ڈپلومیسی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی سازشیں ناکام بنادی ہیں، آج پاکستان عالمی سطح پر اپنا مقام منوا رہا ہے، سال 2017ء کے بعد پاکستان کو تاریخ کا بدترین نقصان پہنچایا گیا۔پاکستان میں مہنگائی کی شرح 38 فیصد سے کم ہوکر 11 فیصد تک آگئی، پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی سطح پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان اسلاموفوبیا کے خلاف اسلامی دنیا کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔
9
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کوچز کو فری ہینڈ دے دیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے وائٹ اور ریڈ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچز گیری کرسٹن اور جیسن گلیسپی نے ملاقات کی ہے، چیئرمین پی سی بی سے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود نے بھی ملاقات کی۔ملاقات میں بیٹنگ اور باؤلنگ خصوصاً فیلڈنگ کو بہتر بنانے کیلئے جامع پلان وضع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق کھلاڑیوں کی ٹیم میں شمولیت فٹنس سے مشروط کرنے کے حوالے سے گفتگو کی گئی جبکہ یہ اتفاق کیا گیا کہ پاکستانی ٹیم میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ اچھے کمبی نیشن کا فقدان ہے۔غیرملکی کوچز نے ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے پلان سے محسن نقوی کو آگاہ کیا جن کی تجاویز سے چیئرمین پی سی بی نے اتفاق کیا۔
1ٍ0
ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، نجیہہ علوی اور عائشہ امجد کو جرمانہ،پی سی بی ویمنز یونیورسٹی ٹورنامنٹ کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا واقعہ پیش آیا جس کی تحقیقات کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے 5 رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحقیقاتی کمیٹی نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام ثابت ہونے پر دونوں ویمن کرکٹرز نجیہہ علوی عائشہ امجد پر جرمانہ عائد کیا۔
11
بجلی بلوں میں بے پناہ اضافے کے خلاف درخواست پر نیپرا سے جواب طلب،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن سید نے درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔وکیل درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ بجلی چوری روکنے کے بجائے سارا خسارہ عام صارف پر ڈال دیا گیا، بجلی سپلائی کمپنیاں اووربلنگ میں بھی ملوث ہیں، عام صارف کیلئے 200 یونٹ سے زائد بل پر رعائت ختم کر دی گئی ہے۔درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 200 سے زائد یونٹس کے استعمال پر رعایت ختم کرنا بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، 200 سے زائد ایک بھی اضافی یونٹ کی قیمت سیکڑوں گنا بڑھانا اور چھ ماہ تک وصولی استحصال ہے۔وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ نیپرا کی استحصالی پالیسی کو ماورائے آئین قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔جسٹس رسال حسن سید نے ریمارکس دیئے کہ کس بنیاد پر بجلی کی قیمتیں بڑھائی گئی ہیں عدالت کو آگاہ کیا جائے۔
12
نومئی مقدمات: عمران خان کی بہنوں ، عمرایوب کی ضمانتوں میں توسیع،عدالت نے عسکری ٹاور کے مقدمے میں تمام ملزمان کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا، ملزمان میں فواد چودھری ،اسد عمر ،مسرت چیمہ سمیت دیگر نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا۔
13
بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے کہا ہے کہ عمران نے نکاح کے متعلق جھوٹ بولا ، ہیرو کا اخلاقی لیول دیکھ لیں۔ چودہ نومبرکومیں نےبشریٰ بی بی کوطلاق دی، بشریٰ بی بی کےبھائی کوبھی طلاق کا علم نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کے نکاح پر کسی نے نہیں پوچھا ہمارے خلاف منفی پراپیگنڈا کیا گیا۔چار سال سے مجھے سوشل میڈیا پر برا بھلا کہا جارہا ہے، ہم نے اپنے خلاف باتوں کا کبھی جواب نہیں دیا آج اپنا موقف دینا چاہتا ہوں، یکم جنوری کو بانی پی ٹی آئی کا نکاح ہوا اور7جنوری کونکاح سےانکارکیا گیا، مجھےسمجھ نہیں آرہی سابق وزیراعظم نےجھوٹ کیوں بولا، بڑے ہیرو کا اخلاقی لیول دیکھ لیں ۔خاور مانیکا کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ مغربی ممالک کی مثالیں دیتا ہے، اگرمغربی ممالک میں ایسا کوئی کام ہوتولوگ استعفیٰ دے دیتےہیں، جھوٹ بول کرآج تک صفائیاں دے رہےہیں، ہم بحیثیت قوم کس طرف جارہےہیں، عدت کوغلط بیانی کرکےچھپایا گیا ہے۔ اگرطلاق ہوگئی توکیا برا تھا کہ نکاح کےلیےرک جاتے، بانی پی ٹی آئی نے7جنوری کونکاح کی تردید کی، 18فروری کودوسری بارنکاح کیا، آج ان کےوکلا کی ٹیم محنت پرلگی ہےکہ39دن کی مدت ثابت کرنی ہے،کیس کو کیوں جلدی ختم کیا جارہا ہے۔کیا کسی نےعلما سےپوچھا، شریعہ کورٹ سےبھی مشاورت نہیں کی گئی، بشریٰ بی بی کےساتھ 28سال گزارے ہیں، ہارجاؤں یا جیتوں فرق نہیں پڑتا، اسلامی قوانین پرعمل کرنا چاہیے، سوشل میڈیا پرججزکیخلاف ٹرولنگ کی جاتی ہیں۔اسلام آباد پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو
14
کار سرکار میں مداخلت کا مقدمہ، شیخ رشید کو بری کر دیا گیا۔شیخ رشید کیخلاف کار سرکار میں مداخلت، پولیس کو یرغمال بنانے، وردیاں پھاڑنے کا الزام تھا، شیخ رشید احمد کی جانب سے سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ اور ماجد نور ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو باعزت بری کردیا۔
15
وفاقی حکومت کا 16 اور17 جولائی کو عام تعطیل کا اعلان،وزیر اعظم شہباز شریف نے نویں اور دسویں محرم الحرام کے باعث 2 روز کی چھٹیوں کی منظوری دی ہے، وزیراعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے 2 روزہ تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ علاوہ ازیں وفاقی حکومت محرم الحرام کے دوران ملک بھر میں جلوسوں کے لیے فوج تعیناتی کی منظوری دے چکی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کتنی تعداد میں اور کہاں فوج تعینات ہونی ہے اس کا فیصلہ صوبے کریں گے جبکہ فوج کی واپسی سے متعلق فیصلہ باہمی مشاورت سے کیا جائے گا۔
16
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو ملنے والی سزا کو بھی کالعدم قرار دینے کا مطالبہ،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شازیہ مری کا کہنا تھا کہ بھٹونےحق اورسچ کی خاطرجان دی،شہید بھٹوکوانصاف دلانےمیں40سال کا وقت گزرگیا، شہید بھٹوکےعدالتی قتل پرانصاف طلب کرنےکےلیےصدارتی ریفرنس بھیجا گیا تھا۔سپریم کورٹ کا تفصیلی آرڈر 48صفحات پرمشتمل ہے،جنرل(ر)ضیا الحق نےپاکستان کےآئین کی خلاف ورزی کی،شہید ذوالفقارعلی بھٹونےجمہوریت کےلیےجان دی، شہید بھٹونےاس وقت کہا تھا کہ یہ مجھےمارنا چاہتےہیں۔شازیہ مری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کوکہہ دیناچاہیےکہ سزاکافیصلہ بھی غلط تھا،ریفرنس پرشارٹ آرڈرکےبعد سپریم کورٹ کی جانب سےفل آرڈرریلیزہوگیا، فل آرڈرکےبعدپاکستان پیپلزپارٹی اپنامؤقف شیئرکرناچاہتی ہے،پیپلزپارٹی نےاس کوآرڈرکوحاصل کرنےکیلئے طویل عرصےکی جدوجہد کی۔