1
ڈی آئی خان میں 80 لاکھ روپے سے زائد کی ڈکیتی، کیش وین عملے سمیت اغوا، پولیس کے مطابق درابن روڈپر سگو کے قریب اغوا کاروں نے راکٹ لانچر دکھا کر نجی کمپنی کی کیش وین کو روکا اور وین عملے کو اغوا کرکے لے گئے۔پولیس نے بتایاکہ اغوا کار کیش وین کو عملے سمیت کلاچی کی طرف لے گئے جبکہ وین میں ڈرائیور اور 3 سکیورٹی اہلکار موجود تھے۔
2
افغانستان: طالبان نے خواتین سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کمی کردی۔افغانستان میں 2021 میں قائم ہونے والی طالبان حکومت نے اپنی حکومت کے باقاعدہ قیام کے بعد خواتین کے کام کرنے پر پابندی عائد کردی تھی اور اس کے بعد اب خواتین کی تنخواہوں میں بھی کمی کردی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق افغان وزیر خزانہ کے ترجمان کا بتانا ہے کہ خواتین جو گھر پر رہتی ہیں اور دفتر نہیں جاتیں ان کی ماہانہ تنخواہ 5000 ہزار افغانی (20 ہزار پاکستانی) ہے۔ خواتین کو الگ الگ مقامات پر کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے جیسے کہ سرکاری اسپتال اور اسکولوں میں ان خواتین کو ان کی پوزیشن کے حساب سے تنخواہ ملے گی۔
3
سندھ حکومت کا گاڑیوں کی پریمیئم نمبر پلیٹس کی قیمتیں بڑھانے کا اعلان،کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ حکومت سندھ نے ٹیکس کلیکشن کےلیے محکمہ ایکسائز کو 130ارب روپے کا ہدف دیا تھا مگر ہم نے ہدف سے زیادہ ٹیکس جمع کیا، کچھ لوگ ٹیکس دینا چاہتے ہیں مگر لائنوں میں لگنے سے گھبراتے ہیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب زدگان کے لیے دنیا کی سب سے بڑی رہائشی اسکیم شروع کی اور 21لاکھ خاندانوں کو رہائش فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا۔
4
اسلام آباد ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فواد چوہدری کی جانب سے بیرون ملک روانگی کی اجازت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے سابق وزیر کا نام 2 ہفتوں کے لیے عارضی طور پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا اور کہا کہ فواد چوہدری 10 سے 24 اگست تک بیرون ملک جا سکتے ہیں۔ ایک سال سے زیادہ ہوگیا ابھی تک ضمانتیں چل رہی ہیں، ایک کیس میں نکلو تو اگلے میں گرفتار کرلیاجاتا ہے، ہماری پراسیکیوشن برانچ مکمل تباہ ہوچکی ہے۔فواد چودھری کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو
5
قاسم سوری کی جائیداد کی تفصیلات طلب، بیرون ملک کیسے گئے؟ وفاق کو نوٹس جاری،چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے حلقے میں دوبارہ انتخابات کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی جس سلسلے میں قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت چیف جسٹس نے نعیم بخاری سے سوال کیا کہ کیا آپ کا قاسم سوری سے رابطہ نہیں ہے؟ اس پر نعیم بخاری نے جواب دیا کہ میرا بالکل قاسم سوری کے ساتھ رابطہ نہیں ہے، چیف جسٹس نے کہا آپ اپنے کلائنٹ کو پکڑ کر تو نہیں لا سکتے، قاسم سوری کوبتائیں کہ سپریم کورٹ کوایسےاستعمال نہیں ہونے دینگے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ قاسم سوری سپریم کورٹ سے حکم امتناع لے کر بیٹھ گئے، کیا حکم امتناع کے بعد کیس نہیں چلے گا، قاسم سوری نے حکم امتناع پر غیر آئینی اقدام کیا، ایک قرارداد کوجوازبناکر عدم اعتماد کی تحریک کو مسترد کردیا۔
6
غزہ میں مزید 45 فلسطینی شہید، ایک بار پھر انخلا کا حکم،فلسطین کے محصور علاقے غزہ میں 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کو 9 ماہ مکمل ہوگئے ہیں تاہم اتنا وقت گزرجانے کے باوجود صیہونی فوج کی جانب سے معصوم اور نہتے فلسطینیوں پر جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا بتانا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج کے حملوں میں مزید 45 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔خبر ایجنسی کے مطابق غزہ میں اسرائیلی ٹینک 3 اطراف سے داخل ہوگئے ہیں جس کے بعد بے گھر فلسطیینوں کو فوری انخلا کا حکم دیا گیا ہے ۔