1
بجلی بلوں میں اضافے کی تحقیقات مکمل، وزارت توانائی کے حکام ذمہ دار قرار، وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سمیت دیگر اداروں نے بھی اپنی رپورٹ مکمل کرکے وزیراعظم کو ارسال کردی۔ پروریٹا سسٹم کے تحت بلوں میں 200 سے اوپر یونٹس ڈالنے کی رپورٹ وزیراعظم آفس بھجوادی گئی ہے۔ تحقیقاتی اداروں کی رپورٹ میں وزارت توانائی کے حکام کو اوور بلنگ کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے اور اس میں وزارت توانائی کے حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔
2
پشاور: 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سگنلز بند رکھنے کا فیصلہ،سی سی پی او پشاور پولیس قاسم علی نے کہا کہ 9 اور 10 محرم الحرام کو موبائل فون سگنلز بند رہیں گے، محرم الحرام کے دوران فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔سی سی پی او پشاور کے مطابق کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کےلیے موبائل فون سگنلز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
3
عوام کو 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل ملے گا، پنجاب حکومت نے منظوری دیدی۔ روشن گھرانہ پروگرام کے تحت صارف 10 فیصد ادائیگی پر سولر پینل لے سکے گا۔انہوں نے بتایا کہ باقی 90 فیصد رقم پنجاب حکومت دے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جو کہا کر دکھایا،پنجاب حکومت عوام کی بہتری کے لیے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہے۔ وفاق نے 200 یونٹ کے ریلیف کی منظوری دی ہے،صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کی لاہور میں پریس کانفرنس
4
پشاور: جیل سے ایک دن قبل رہا ہونیوالی خاتون کو قتل کردیا گیا پشاور کے علاقے شاہ قبول میں خاتون داماد کے ہمراہ موٹر سائیکل پر جارہی تھی کہ ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی اور داماد زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہےکہ خاتون کی لاش کو تحویل میں لے لیا ہے جس کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا جب کہ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
5
ایف بی آر سے مذاکرات ناکام، فلار ملز نے آج سے ہڑتال کا اعلان کردیاچیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا نے کہا ہےکہ مذاکرات کی ناکامی کے بعد آج ملک بھر میں فلار ملز کی ہڑتال ہوگی، فلار ملز آج گندم کی دھلائی بند کردیں گی اور جمعرات سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم ود ہولڈنگ ایجنٹ بننے سے انکار کرتے ہیں، ٹیکس اکٹھا کرنا حکومت کا کام ہے ہمارا نہیں، 600 فلار ملز مالکان نے گزشتہ دنوں اجلاس میں ہڑتال کی قرارداد منظورکی تھی، 11جولائی سے مارکیٹ میں آٹے کی سپلائی بند کردیں گے، اگر یہ ٹیکس لگا تو آٹا مزید مہنگا ہوجائے گا۔