1
چیف جسٹس میرے کیسز کی سماعت نہ کریں: عمران خان کی نیب انٹرا کورٹ اپیل پر جواب میں استدعا،عمران خان نے اپنے تحریری جواب میں کہا کہ کسی کی کرپشن بچانے کےلیے قوانین میں ترامیم کسی بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتیں، کرپشن معیشت کےلیے تباہ کن اور منفی اثرات مرتب کرتی ہے، مجھ سے دورانِ سماعت جسٹس اطہرمن اللہ نےکہا ترامیم کا فائدہ آپ کوبھی ہوگا مگر میرا مؤقف واضح ہے کہ میری ذات کا نہیں بلکہ ملک کا معاملہ ہے۔
2
ایف بی آر سے مذاکرات ناکام، فلار ملز نے آج سے ہڑتال کا اعلان کردیامذاکرات کی ناکامی کے بعد آج ملک بھر میں فلار ملز کی ہڑتال ہوگی، فلار ملز آج گندم کی دھلائی بند کردیں گی اور جمعرات سے ملک بھر میں آٹے کی سپلائی بند کردی جائے گی۔چیئرمین فلار ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا
3
عالمی بینک نے مالی سال 2023-24 کے دوران 2.25 بلین ڈالر کی ریکارڈ رقم پاکستان کو جاری کی ہے جس میں پالیسی لون کے طور پر 350 ملین ڈالر شامل ہیں۔وہ آپ کی ذاتی معاونت اور قیادت کے ساتھ ساتھ وفاقی سیکرٹری کاظم نیاز اور ان کی ٹیم کی قیادت اور کاوشوں کو سراہتے ہیں جس نے مالی سال 24 میں عالمی بینک کی معاونت سے چلنے والے منصوبوں کے نفاذ میں نمایاں بہتری اور ریکارڈ رقوم کے اجرا کو یقینی بنایا ہے۔عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر برائے پاکستان ناجی بن حسین کا وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد چیمہ اور دیگر وزارت کے اعلیٰ حکام کو بھیجے گئے سرکاری پیغام ،کہاوفاقی اور صوبائی وزارتوں اور محکموں، نیز صوبائی حکومتوں کی قیادت کو بھی ان نتائج کے حصول کے لئے ان کے مضبوط تعاون پر برابری کی بنیاد پر سراہا جانا چاہئے۔
4
ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد ایکس کے صارفین کی تعداد میں کمی کا انکشاف،اکتوبر 2022 میں ایلون مسک نے ایکس (ٹوئٹر) کو 44 ارب ڈالرز میں خریدا تھا جس کے بعد سے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو مشکلات کا سامنا ہے۔اب ایک نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایلون مسک کی ملکیت میں جانے کے بعد سے ایکس کے صارفین کی تعداد میں اضافہ تھم گیا ہے۔
5
اؤں کوٹ اعظم کے قریب بٹیاری سے 3 ایف سی اہلکاروں کو اغوا کر لیا گیا۔ تینوں ایف سی اہلکار پرائیویٹ گاڑی میں چھٹی پر گھر جا رہے تھے کہ انہیں اغوا کر لیا گیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔دوسری جانب کے ضلع دکی کے علاقے جھالار سے کھیتوں میں کام کرنے والے 4 مزدوروں کو اغوا کرلیا گیا جن میں نثار ، بائیس ،امو اور مولا شامل ہیں۔