1
ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ: ملک بھر میں فلور ملز کی ہڑتال، آٹا بحران کا خدشہ,فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق 1500 مل مالکان نے ہڑتال کر رکھی ہے اور ملک بھرسے فلور ڈیلرز بھی ہڑتال میں شامل ہو گئے ہیں۔چیئرمین فلور ملزایسوسی ایشن عاصم رضاکا کہنا ہے کہ ہم ود ہولڈنگ ٹیکس اکٹھا نہیں کریں گے، ود ہولڈنگ ٹیکس سے آٹے کا تھیلا 200 روپے مہنگا ہو جائے گا۔آل پاکستان فلورملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال کے اعلان کے بعد آج گوجرانوالہ ضلع کی 73 فلور ملز مکمل بند ہیں، ملتان میں بھی ودہولڈنگ ٹیکس کےخلاف ضلع کی60 سے زائد فلور ملز بند ہیں جب کہ ڈویژن کےچاروں اضلاع میں تمام 100 فلور ملز بند ہیں۔ترجمان فلور ملز ایسوسی ایشن کے مطابق فیصل آباد میں بھی فلور ملز بند ہونے سے 2 لاکھ یومیہ آٹےکے تھیلوں کی سپلائی بند ہوگئی ہے جب کہ کمالیہ شہر کی تمام 10 اور ضلع خوشاب کی 4 فلور ملز بند ہیں۔اس کے علاوہ پشاور میں بھی فلور ملز ایسوسی ایشن کی اپیل پر ہڑتال جاری ہے اور ملز پر تالے لگا دیے گئے ہیں جب کہ کوئٹہ میں پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن کی کال پر ہڑتال کی جارہی ہے جس کے باعث گندم کی پسائی کا کام بند کردیا گیا ہے۔چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن (ساؤتھ زون) عامر عبداللہ کا کہنا ہے کہ سندھ میں بھی فلور ملز نے آٹے کی سپلائی بند کردی ، ٹیکس جمع کرنا ایف بی آر کا کام ہے، ہمیں ٹیکس ایجنٹ نہ بنایا جائے، ہمارے مطالبات کی منظوری تک گندم مصنوعات کی سپلائی بند رہے گی۔
2
سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں بارے کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان,سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں ملیں گی یا نہیں؟، سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا محفوظ فیصلہ آج سنائے جانے کا امکان ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی فل کورٹ نے ایک روز قبل فیصلہ محفوظ کیا تھا۔گزشتہ روز چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی صدارت میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں 13 رکنی فل کورٹ میں شامل تمام ججز شریک ہوئے، اجلاس تقریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہا، جس میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔
3
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دانش سکولز نیٹ ورک کو ملک بھر میں تیزی سے پھیلایا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ دانش سکول سسٹم میں آپ نے خود کو ایک درخشندہ ستارہ ثابت کیا، دانش سکول سسٹم پاکستان کے دوسرے حصوں میں لے کرجارہے ہیں، ہم نے اسلام آباد میں دانش سکولوں کیلئے زمین تلاش کرلی ،بجٹ بھی رکھا ہے۔شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایان کاشف بیٹا آپ کو بہت مبارک ہو! ایان کاشف کے والد دنیا میں نہیں ،والدہ نے پالا ہے، ایان کاشف کے اساتذہ کی بڑی محنت ہے، آپ قوم کا درخشندہ ستارہ ہیں، دانش سکول کے بچوں کو ہنر مند بنائیں گے۔وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف نے میٹرک امتحانات میں بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے دانش سکول کے طالب علم محمد آیان کاشف سے ملاقات کی اور آیان کاشف کو بورڈ کے امتحانات میں شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ شہباز شریف نے محمد آیان کاشف کو 10 لاکھ روپے کا چیک اور ایک لیپ ٹاپ دیا جس پر انہوں نے دانش سکولوں کے قیام کے وزیراعظم کے ویژن کو سراہا۔
4
جسٹس عالیہ نیلم نے لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا.لاہور ہائیکورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس عالیہ نیلم کی حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس لاہور میں ہوئی ، تقریب میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے جسٹس عالیہ نیلم سے عہدے کا حلف لیا۔گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، وفاقی وزیر اعظم نذیر تارڑ،آئی جی پنجاب ، لاہور ہائیکورٹ کےجج جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس عابد عزیز شیخ، جسٹس سید شہباز رضوی، جسٹس شہرام سرور سمیت اعلیٰ سرکاری اور سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔تقریب کے بعد چیف جسٹس عالیہ نیلم سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملاقات کی ، ملاقات میں عہدہ سنبھالنے پر مریم نواز نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو مبارکباد پیش کی۔نئی چیف جسٹس لاہور جسٹس عالیہ نیلم کا لاہور ہائیکورٹ پہنچنے پر پرتپاک استقبال کیا گیا، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور ججز کی جانب سے جسٹس عالیہ نیلم کو پھول پیش کئے گئے۔
5
حکومت کی کمرشل، زرعی اور بلک صارفین کیلئے بجلی مزید مہنگی کرنے کی منظوری,کمرشل صارفین کیلئے بجلی کی بنیادی قیمت میں 8 روپے 4 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے کمرشل صارفین کے فی یونٹ کی قیمت 77 روپے 15 پیسے ہو جائے گی۔زرعی صارفین کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 6 روپے 62 پیسے اضافہ منظور کیا گیا جس کے بعد جولائی سے زرعی صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 46 روپے 83 پیسے تک پہنچ جائے گا۔جنرل سروسز کیلئے بجلی کا فی یونٹ ٹیرف 6 روپے 98 پیسے بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے، جولائی سے جنرل سروسز کیلئے فی یونٹ بجلی کا ٹیرف 61 روپے 3 پیسے ہو جائے گا۔بلک صارفین کیلئے بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں 5 روپے 51 پیسے اضافے کی منظوری دی گئی جس کے بعد جولائی سے بلک صارفین کا فی یونٹ ٹیرف 59 روپے 96 پیسے تک پہنچ جائے گا۔
6
توہین الیکشن کمیشن کیس: فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری,الیکشن کمیشن میں نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین چیف الیکشن کمشنر اور توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کی، دوران سماعت شعیب شاہین کے معاون وکیل کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔الیکشن کمیشن نے مسلسل غیر حاضری پر فواد چودھری کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔حکام الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کیلئے اس کیس میں کوئی حکم امتناع نہیں، جنوری میں آخری بار ہائی کورٹ میں اس کیس کی سماعت ہوئی تھی، ہائی کورٹ نے حتمی آرڈر پاس کرنے سے روکا تھا لیکن کارروائی کی جا سکتی ہے۔وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن کمیشن جوابدہ کی ورچول حاضری کو یقینی بنا سکتا ہے۔ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہائی کورٹ میں تو فواد چودھری کی حاضری ضروری نہیں، کمیشن آزاد ہے، کسی کے ماتحت نہیں، فواد چودھری کے قابل ضمانت وارنٹ نکالیں جس کے بعد الیکشن کمیشن نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔بعدازاں عمران خان اور فواد چودھری کیخلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 7 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔
7
جسٹس طارق محمود کو کام سے روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ,چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرانے اور اُنہیں کام سے روکنے کی میاں داؤد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت میاں داؤد ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ میں نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعیناتی چیلنج کی ہے جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے آپ کی درخواست پر اعتراضات عائد کئے ہیں۔چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیئے کہ رجسٹرار آفس کا اعتراض ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے خلاف رٹ کیسے قابل سماعت ہے، آپ نے جوڈیشل کمیشن کو کیس میں فریق کیوں بنایا ہے۔میاں داؤد ایڈووکیٹ نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ رہا کہ آپ جوڈیشل کمیشن یا فیڈریشن کے خلاف کوئی رٹ جاری کریں، جسٹس طارق جہانگیری کے علاوہ تمام فریقین کو صرف ریکارڈ طلبی کی حد تک فریق بنایا گیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ رجسٹرار آفس نے تو یہ اعتراض ایسے ہی لگا دیا، رجسٹرار آفس کو جو اصل میں کہنا چاہیے تھا وہ انہوں نے نہیں کہا، کیا اعلیٰ عدلیہ کے جج کے خلاف کو وارنٹو کی رٹ قابلِ سماعت ہے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ابھی آپ میرٹ کی حد تک بات نا کریں قابل سماعت ہونے پر دلائل دیں۔بعد ازاں اسلام آباد ہائی کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی تعلیمی اسناد کی تصدیق کرانے اور اُنہیں کام سے روکنے کی درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
8
کرپشن ریفرنس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور,لاہور کی احتساب عدالت میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سمیت دیگر کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی۔دوران سماعت سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے وکیل کی جانب سے استدعا کی گئی کہ پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز ہے، ڈاکٹرز نے آرام کا مشورہ دیا ہے، عدالت ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرے۔بعدازاں لاہور کی احتساب عدالت نے چودھری پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 16 اگست تک ملتوی کردی۔
9
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پانی کی کمی کا سامنا ہے، تمام سٹیک ہولڈرز آبادی کے چیلنج سے نمٹنے میں تعاون کریں۔عالمی یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ 2023 کی مردم شماری کے مطابق پاکستان کی آبادی 2.55 فیصد کی بلند شرح سے بڑھ رہی ہے، ہماری آبادی 2030 تک 263 ملین اور 2050 تک 383 ملین تک پہنچنے کا تخمینہ ہے، تیزی سے بڑھتی آبادی کے سماجی اور اقتصادی ترقی پر اثرات کو سمجھنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہماری آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، ہمارے نوجوان متحرک قوت ہیں جو قوم کو خوشحالی کی طرف لے جانے کی بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں، ہمیں نوجوانوں کی معیاری تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع تک رسائی بڑھانا ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ وسائل اور آبادی کے حجم میں عدم توازن سے مواقع تک رسائی متاثر ہوتی ہے، پاکستان کو اپنی آبادی میں اضافے پر قابو پانے میں چیلنجز کا سامنا ہے، آزادی کے وقت پانی کی فراوانی تھی، اب بڑھتی آبادی کے باعث پانی کی کمی کا سامنا ہے۔
10
الیکشن دھاندلی کیس: ریٹرننگ افسر کو فارم 45، 46 اور 47 جمع کرانے کا حکم,اسلام آباد ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل میں این اے 46 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف پی ٹی آئی امیدوار عامر مغل کی انجم علی خان کے خلاف الیکشن پٹیشن پر سماعت ہوئی، جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ پٹیشنز کی کاپیز نہیں ملیں، ہم نے فارم 45 ، 46 ، 47 جمع کرا دئیے ہیں۔عدالت نے پٹشنر کو الیکشن کمیشن کو کاپیز فراہم کرنے کی ہدایت کر دی، عدالت نے ریٹرنگ افسر کو فارم 45 ، 46 ، 47 جمع کرانے کا حکم دے دیا، ریٹرننگ افسر کے وکیل نے کہا کہ مجھے گزشتہ روز پارٹی بنایا گیا کچھ وقت دے دیں جواب دے دوں گا۔انجم عقیل خان نے درخواست ناقابل سماعت ہونے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عامر مغل کی درخواست قابل سماعت نہیں کیونکہ تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔عدالت نے انجم عقیل خان کی درخواست پر عامر مغل کے وکیل کو جواب دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ انجم عقیل خان کی جیت کا گزٹ نوٹیفکیشن کب کا ہے؟ عامر مغل کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ 19 فروری کا نوٹیفکیشن ہے۔الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ نوٹیفکیشن 13 فروری کا ہے، عامر مغل کی پٹیشن وقت گزرنے کے بعد دائر ہوئی ہے۔جسٹس طارق محمود جہانگیری نے ریمارکس دیئے کہ قانون کے مطابق دیکھیں گے جو بھی ہوا فیصلہ کریں گے، کیس کی مزید سماعت محرم کے بعد 22 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔
11
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹرسیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشتگردی کےخلاف جاری جنگ میں سنجیدہ نہیں۔ وزیراعظم ملک میں موجودہ سکیورٹی معاملات پرغیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں، وفاقی حکومت کی حرکتوں سے دہشتگردی کیخلاف جاری جنگ میں قوم میں عدم اعتماد کا فقدان بڑھ گیا۔ دہشتگردی کےخلاف جاری جنگ میں قوم اورسکیورٹی فورسزقربانیاں دے رہی ہیں، وفاقی حکومت غیرسنجیدہ بیان بازی سے مقبول ترین سیاسی جماعت پردہشتگردی کے فروغ کا الزام لگارہی ہے۔غیرسنجیدہ بیان بازی سے جعلی سرکار نےملک کوناقابل تلافی نقصان پہنچایا، جعلی فارم 47 سرکار دہشتگردی جیسے اہم قومی مسئلے پرسیاست کررہی ہے۔
12
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن وامان برقرار رکھنے کے لیے تمام صوبوں کی ضروریات کو پورا کر رہے ہیں۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کراچی میں برہانی محل اور شاہ شہیدان امام بارگاہ کا دورہ کیا اور برہانی محل میں داودی بوہرہ برادری کے سربراہ سیدنا مفضل سیف الدین سے ملاقات کی۔اس موقع پر سیدنا مفضل سیف الدین کے صاحبزادے شاہزادہ حسین برہان الدین بھی موجود تھے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے سیدنا مفضل سیف الدین کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان آمد پر آپ کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ آپ کی آمد ہمارے لئے باعث افتخار ہے، آپ سے عقیدت و احترام کا رشتہ ہے جو ہمیشہ قائم و دائم رہے گا، داودی بوہرہ برادری امن پسند اور محبت کرنے والی کمیونٹی ہے۔اس موقع پر سیدنا مفضل سیف الدین نے داودی بوہرہ کمیونٹی سے متعلق امور کے فوری حل پر وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا اور خوبصورت چادر اور تبرکات کا تحفہ دیا۔
13
عدت نکاح کیس: عمران خان ،بشری بی بی کیخلاف مرکزی اپیلوں پرسماعت,اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر بشریٰ بی بی کے سابق خاوند خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف ایڈووکیٹ کے دلائل جاری ہیں۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت شروع ہوگئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا اپیلوں پر سماعت کررہے ہیں۔خاور مانیکا کے وکیل زاہد آصف چوہدری ایڈووکیٹ نے اپنے دلائل کا آغاز کردیا ، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء اپنے دلائل مکمل کرچکے ہیں ۔خاور مانیکا کے وکیل نے دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ آج کے میرے دلائل بل جبر ہوں گے، ایک قیدی کو عدالت کی جانب سے ایسی سہولیات کیسے دی جا سکتی ہیں؟ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جنرل ایڈجرنمنٹ کو ختم کر دیا گیا، لیکن ہر عام آدمی کے کیس میں یہ اسپیشل سہولیات کیوں نہیں ملتیں؟ لوگ کہتے ہیں ہمارے کیسز میں فون پر کیوں نہیں بتاتے کہ ہمارے کیسز میں یہ آرڈر ہو چکا؟
14
پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ ٹیرف لگانے کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر,لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس رسال حسن درخواست پر آج سماعت کریں گے۔واضح رہے کہ درخواست میں وفاقی حکومت ،چیئرمین نیپرااورلیسکو سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا اور درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت وزارت انرجی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن واپس لینے کا حکم دے۔شہر ی کی جانب سے درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے بجلی کے 200 یونٹس استعمال کرنے والے صارفین کو پروٹیکٹڈ ٹیرف لگایا ہے۔
15
مریم نواز کی میٹرک کے پوزیشنز ہولڈرز سے ملاقات، انعامی چیک دیئے.وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں میٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور طالبات سے ملاقات کرتے ہوئے انعامی چیک اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے فرسٹ پوزیشن ہولڈر طالب علم کو 3 لاکھ ، سیکنڈ پوزیشن ہولڈر کو 2 لاکھ اور تھرڈ پوزیشن ہولڈر کو ایک لاکھ روپے کا چیک دیا۔مریم نواز نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارک باد دی، مزید کامیابیوں کیلئے دعا کی اور ان کے والدین اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔تقریب کے دوران وزیر اعلیٰ اپنی نشست چھوڑ کر طلبہ کے درمیان بیٹھ گئیں اور ان کے تعلیمی اخراجات حکومت کی جانب سے ادا کرنے کی ہدایت کی۔
16
لاڑکانہ کے نواحی گاوں نائچ میں بچوں کی لڑائی چار افراد کی جان لے گئی ۔ولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ زنگیجو برادری میں گذشتہ روز بچوں کی بات پر ہونے والی لڑائی کے باعث پیش آیا ، جاں بحق افراد میں باپ اور بیٹا بھی شامل ہیں ۔پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں 46 سالہ شمن، 26 سالہ شوکت علی، 40 سالہ علی حسن اور 37 سالہ علی اکبر زنگیجو شامل ہیں ، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا ۔واقعے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور 4 افراد کے قتل میں ملوث ایک ملزم وقار زنگیجو کے گرفتار بھی کرلیا گیا ہے ۔
17
صوابی کے علاقے زیدہ گاؤں میں انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بھائی نے اپنی 3 جواں سالہ سگی بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چنگڑ چم زیدہ میں پیش آیا جہاں گھریلو تنازع پر بھائی نے اپنی بہنوں پر فائرنگ کردی ، جس کے نتیجے میں تینوں بہنیں موقع پر ہی دم توڑ گئیں ۔ جاں بحق ہونے والوں کی عمر 24 سال، 22سال، 18سال بتائی جارہی ہے۔ریسکیو1122نے جاں بحق خواتین کی لاشیں باچا خان ہسپتال منتقل کردیں جبکہ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی جاری ہے۔
18
بجلی کی قیمتوں میں 7 روپے 12 پیسے اضافہ ، وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا کی سماعت مکمل, 200 یونٹ تک صارفین کو ستمبر تک ریلیف دے دیا، کابینہ کی منظوری سے 86 فیصد صارفین کو ریلیف ملے گا، حکام کے مطابق حکومت اس وقت پاور سیکٹر کو 490 ارب کی سبسڈی دے رہی ہے، کے الیکٹرک کے صارفین کیلئے 177 ارب کی سبسڈی ہے، ڈسکوز کیلئے 313 ارب کی سبسڈی ہے۔سی پی پی اے حکام نے بتایا کہ جولائی 2033 تک اوسط بنیادی ٹیرف 29 روپے 78 پیسے تھا، نیپرا نے 5 روپے 72 پیسے اضافہ کر کے اب نیشنل اوسط ٹیرف 35 روپے 50 پیسے کر دیا، سی پی پی اے نے بتایا کہ نیپرا نے گھریلو صارفین کیلئے 9 روپے 18 پیسے اضافہ تجویز کیا۔