1
آئی ایم ایف کا پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ، صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس کا مطالبہ بھی مان لیا.آئی ایم ایف کے ماہرین نے پاکستانی حکام سے مشکل ترین ورچوئل مذاکرات کیے، آئی ایم ایف نے چاروں صوبوں کے نمائندوں سے ورچوئل مذاکرات کیے، آئی ایم ایف کے ماہرین نے ہر صوبائی حکومت سے الگ مذاکرات کیے، ورچوئل مذاکرات میں وزارت خزانہ کے وفاقی اور صوبائی افسران شامل تھے۔ آئی ایم ایف نے پاکستان سے زراعت پر انکم ٹیکس وصولی بہتر بنانے کا مطالبہ کیا، چاروں صوبوں نے زرعی انکم ٹیکس پر آئی ایم ایف کا مطالبہ مان لیا اور زرعی آمدن پر ٹیکس کی وصولی کا پلان مرتب کرنے کے لیے دو دن کا وقت مانگ لیا، چاروں صوبائی حکومتیں 12 جولائی تک پلان جمع کرائیں گی۔زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی شرح سالانہ 6 لاکھ سے زائد آمدن پر عائد ہو گی، زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کے ریٹ بھی نارمل انکم ٹیکس کے حساب سے ہوں گے، زرعی آمدن پر وفاق اور صوبے ایک پیج پر آجائیں گے۔ زرعی آمدن پر صوبوں نے آئی ایم ایف کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔
2
عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کیس میں نیب نے اہم شواہد اکٹھا کرلیے.قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بحریہ ٹاؤن کے دفاتر پر حالیہ چھاپے کے دوران مختلف کیسز کے حوالے سے بے حد اہم شواہد برآمد کیے ہیں جن میں عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے این سی اے سیٹلمنٹ اسکینڈل سے متعلق شواہد بھی شامل ہیں۔ نیب نے چھاپے کے دوران جو شواہد اکٹھے کیے ہیں وہ بے حد اہم ہیں اور ان کا تعلق برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی سے جڑے معاملے سمیت مختلف کیسز سے ہے۔ استغاثہ عمران خان، بشریٰ بی بی اور دیگر کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس (جسے 190؍ ملین پاؤنڈز کا این سی اے کرپشن ریفرنس بھی کہا جاتا ہے) میں احتساب عدالت میں پہلے ہی پیش کیے جا چکے شواہد سے کافی مطمئن ہے۔
3
وزیر دفاع خواجہ آصف کے اسد قیصر پر تاک تاک کر نشانے، میسنا قرار دے دیا. اسد قیصر جب اسپیکر تھے تو انہوں نے کسی رکن کا پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کیا، نہ کسی رکن اسمبلی کی گرفتاری پر احتجاج کیا۔ اسد قیصر کی اسپیکر شپ کی روایات سے ایوان شرمندہ ہوتا ہے، ان کے دور میں ایوان کی توہین کی گئی اور آج کس منہ سے کہتے ہیں کہ انہوں نے ایوان کو اچھے انداز میں چلایا۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال
4
ٹیکسز کی بھرمار نے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا.وفاقی حکومت کی جانب سے ٹیکسز عائد کیے جانے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے، چینی کا کٹہ 6700 روپے میں فروخت ہو رہا تھا وہ 250 روپے اضافے کے ساتھ 6950 روپے کا ہوگیا ہے۔اسی طرح گھی کے کارٹن پر 300 روپے، کھلا آئل 380 سے بڑھ کر 420 روپے، دال مونگ 280 سے بڑھ کر 340 روپے، دال چنہ 280 سے 320 روپے ہوگئی ہے، یہی نہیں بلکہ آٹا، خشک دودھ، ڈبے والے دودھ سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافے سے شہری شدید پریشان ہیں۔
5
روس سے جنگ، نیٹو کا یوکرین کو 43 ارب ڈالر کی فوجی امداد دینے کا اعلان,امریکا کے صدر جو بائیڈن کی زیر صدارت واشنگٹن میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں یوکرین کو مغربی فوجی اتحاد میں رکنیت کے لیے باضابطہ طور پر ایک "ناقابل واپسی راستے” پر گامزن کرنے کا اعلان بھی کیا۔اجلاس میں مغربی فوجی اتحاد میں شامل ممالک نے یوکرین کی سکیورٹی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے انفرادی اور اجتماعی اقدامات کے اعلان بھی کیے گئے۔امریکا، نیدرلینڈز اور ڈنمارک کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایف 16 لڑاکا طیارے رواں موسم گرما میں ہی یوکرین کے پائلٹس کے حوالے کیے جائیں گے جبکہ امریکا نے یورپ کو روس سے درپیش خطرات کے باعث 2026 تک جرمنی میں دور تک مار کرنے والے میزائل بھی نصب کرنے کا اعلان کیا جو سرد جنگ کے بعد یورپی سرزمین پر نصب ہونے والے امریکا کے سب سے طاقتور ترین ہتھیار ہوں گے۔
6
پنجاب پولیس کے افسران کا اسمگلروں کی سہولت کاری میں ملوث ہونے کا انکشاف,آئی جی پنجاب کے مراسلے نے پنجاب پولیس کے افسران اور اہلکاروں کا بھانڈاپھوڑ دیا۔آئی جی پنجاب نے اپنے مراسلے میں منشیات کی اسمگلنگ اور سہولت کاری میں ملوث اہلکاروں اور افسران کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔رپورٹ کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ اور اسمگلروں کی سہولت کاری میں ملوث اہلکاروں میں لاہور کا انسپکٹر مظہر اقبال، گوجرانوالہ کا سب انسپکٹر محمد عاطف، حافظ آباد کا انسپکٹر احد حسین، سب انسپکٹر لیاقت حسین اور راولپنڈی کا سب انسپکٹر سرمد الیاس شامل ہے۔اس کے علاوہ اٹک سے سب انسپکٹر املاک حسین، سب انسپکٹر حسین شاہ، ایس ایچ او منور گجر، مظفر گڑھ سے ڈی ایس پی ریحان رسول، انسپکٹر اظہر حیدر اور سب انسپکٹر صابر کلاسرہ بھی اس دھندے میں شامل ہیں۔
7
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ 3 فیصد کمی,آل پاکستان آٹومینو فیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمارکے مطابق مالی سال 2024 میں ملک میں گاڑیوں کے 13لاکھ 2 ہزار79 یونٹس کی فروخت ریکارڈ کی گئی جو مالی سال 2023 کے مقابلے میں 3 فیصدکم ہے۔ مالی سال 2023 میں ملک میں گاڑیوں کے 13 لاکھ 48 ہزار 345 یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
8
جنوبی افریقا سے شکست کے باوجود بھارت ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا.ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کرکٹ ٹورنامنٹ میں جنوبی افریقا نے آخری میچ میں انڈین چیمپئنز کو 54 رنز سے ہرادیا۔ شکست کے باوجود انڈین چیمپئنز نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔نارتھ ہیمپٹن میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا چیمپئنز نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ پر 210 رنز بنائے۔سین مین 73، لیوی 60 رنز بناکر نمایاں رہے۔بھارت کی جانب سے ہربجھن سنگھ نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بھارت کو جیت کے لیے 211 اور سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے لیے153 رنز کا ہدف ملا۔لیکن ہدف کے تعاقب میں بھارت کی پانچ وکٹیں 77 رنز پر گر گئیں ۔جس کے بعد انڈین چیمپئنز نے میچ جیتنے کے بجائے153 رنز کو ہدف بنالیا۔عرفان پٹھان اور یوسف پٹھان کے درمیان 56 رنزکی شراکت بنی ۔عرفان 35 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے ، تاہم یوسف پٹھان نے اگلی دو گیندوں پر ڈیل اسٹین کو چھکا اور چوکا لگایا اور پھر آخری گیند پر چوکا لگاکر بھارت کو 153 رنز سے پار کیا۔یوسف پٹھان 54 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے ۔جنوبی افریقا چیمپئنز میچ تو 54رنز سے جیت گئی لیکن سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی نہ کرسکی۔بھارت نے ایونٹ میں چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے، سیمی فائنل میں اس کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہوگا جبکہ پاکستان ویسٹ انڈیز کے مد مقابل ہوگی۔
9
امریکا 500 پاؤنڈ وزنی بموں کی کھیپ جلد اسرائیل بھیجےگا.مئی کے بعد سے اسرائیل کے لیے بھاری بموں کی کھیپ رکی ہوئی تھی۔امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ نے رفح آپریشن کے پیش نظراسرائیل کو بھاری ہتھیاروں کی فراہمی روکی تھی۔بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کو 2ہزارپاؤنڈ وزنی بموں کی کھیپ تاحال معطل رہے گی۔