نوشہروفیروز( ای پی آئی ) 15 دن کی معصوم بیٹی کو زندہ درگور کرنے والے والد ملزم طیب راجپر کو سول کورٹ کنڈیارومیں پیش کر دیا گیا ۔

عدالت کی جانب سے بچی کی قبر کشائی کا حکم ، ملزم کو 9 دن کیلئے جیل بھیج دیا گیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ تشکیل دیئے جانے اور تاریخ ملنے کے بعد قبرکشائی ہوگی۔

ملزم طیب عرف مچھر راجپر کو 5 دن قبل پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔زندہ دفن کی گئی پندرہ دن کی بیٹی کی قبر کی پولیس نگرانی کررہی ہے