1
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم، پاکستان تحریک انصاف مخصوص نشستوں کی اہل قرار,چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں 13 رکنی فل نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو غیر آئینی قرار دے دیا۔جسٹس سید منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس سید حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان اور جسٹس نعیم اختر افغان فل کورٹ کا حصہ ہیں۔چیف جسٹس پاکستان نے بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر فیصلہ 8 کی اکثریت کا فیصلہ ہے، فیصلہ جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیا ہے۔ جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے بتایا کہ فیصلہ 8-5 کے تناسب سے ہے۔سپریم کورٹ نے ریمارکس دیئے کہ انتخابی نشان واپس لینا سیاسی جماعت کو انتخابات سے باہر نہیں کر سکتا، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کے حصول کی حقدار ہے، پی ٹی آئی سیاسی جماعت تھی اور ہے۔جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلہ سناتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق الیکشن کمیشن اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلوں کو کالعدم قرار دیا اور کہا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ آئین کے خلاف ہے، انتخابی نشان کا نا ملنا کسی سیاسی جماعت کو انتخابات سے نہیں روکتا، پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت تھی اور ہے۔چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 13 رکنی لارجز بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
2
بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت میں خاور مانیکا کے وکیل نے آج پھر دلائل کا آغاز کر دیا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت جاری ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا سابق وزیراعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کر رہے ہیں۔جوڈیشل کمپلیکس کے باہر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان بھی بڑی تعداد عدالت پہنچ گئی۔اس پر جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیئے کہ ٹرائل کورٹ میں جب خاور مانیکا کا بیان ہوا تب یہ دستاویزات پیش کی گئی تھیں؟ وکیل زاہد آصف نے کہا کہ نہیں، اس وقت نہیں پیش کی گئیں ، ٹرائل کورٹ کے سامنے خاور مانیکا کا بیان چلایا گیا مگر ان کے صاحبزادے کا بیان نہیں چلایا گیا۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سیشن کورٹ کو ایک ماہ کے اندر اپیلوں پر فیصلہ کرنے کا حکم برقرار رکھا، ہائیکورٹ پہلے ہی سیشن کورٹ کو مرکزی اپیلوں پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کرچکی ہے۔8 جولائی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت کے دوران جج افضل مجوکا نے ریمارکس دیئے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا حکم اہمیت رکھتا ہے، میں اس کی خلاف ورزی کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔3 جولائی کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دوران عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف مرکزی اپیلوں پر سماعت 8 جولائی ملتوی کرتے ہوئے جج افخل مجوکا نے ریمارکس دیئے کہ 12 جولائی تک ہر حال میں فیصلہ سنانا ہے۔
3
حساس اداروں کو فون ٹیپ کی اجازت دینے کیخلاف درخواست پر لارجر بنچ بنانے کی سفارش,لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے سابق ایم پی اے غلام سرور کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواست لارجر بنچ کی تشکیل کیلئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔لاہور ہائیکورٹ نے اپنے نوٹ میں لکھا کہ درخواست میں اہم قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں، ایسے میں کیس کی سماعت کیلئے لارجر بنچ بنایا جائے۔
4
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاسکو کی نجکاری کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت قومی غذائی تحفظ و تحقیق اور پاسکو سے متعلق امور زیر غور کیا گیا، اجلاس میں گندم سے متعلق بورڈ کی تنظیم نوکی منظوری بھی دی گئی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے ہدایت کی کہ گندم اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافے کے لئے مؤثر اقدامات کئے جائیں،ویٹ بورڈ میں کسانوں کےنمائندے شامل کیے جائیں،وزیراعظم نے بورڈ میں لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم اور سپارکو کے نمائندگان کوبھی شامل کرنے کی ہدایت کی۔
5
فلور ملز ایسوسی ایشن کی آج بھی ہڑتال، آٹے کی قلت کا خدشہ,آٹے کی ملوں اور چکیوں پر تالے پڑگئے، ملک میں آٹے کا بحران سر اٹھانے لگا، خیبرپختونخوا میں 300 سے زائد فلور ملز بند ہیں۔فیصل آباد میں بھی فلور ملز کی ہڑتال دوسرے جاری ہے،گندم کی پسائی اور آٹے کی مارکیٹ میں سپلائی کا سلسلہ دوسرے روز بھی مکمل طور پر بند ہے،مارکیٹ میں سپلائی بند ہونے سے آٹے کی قلت پیدا ہونے لگی، آٹے کی قلت پیدا ہونے سے قیمتوں میں اضافے کا بھی اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔نئے ٹیکسز اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فوری واپس لیا جائے،مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج کا سلسلہ طویل کیا جائے گا۔ چیئر مین فلور ملز ایسوسی ایشن شفیق انجم
6
پنجاب میں پاکستان کا پہلا کینسر رجسٹری (ڈیٹا بینک) قائم کرنے پر اتفاق,وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے پنک ربن پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور بانی ڈاکٹر عمر آفتاب نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں پاکستان کا پہلا کینسر رجسٹری(ڈیٹا بینک) قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات کے دوران بریسٹ کینسر کی تشخیص کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکر کی ٹریننگ کا اصولی فیصلہ کیا گیا، پنجاب میں فی میل سٹاف کے لئے میمو گراف کے ٹیسٹ کی سہولت لازم کرنے پر بھی غور ہوا جبکہ نوازشریف کینسر ہسپتال میں بریسٹ کینسر بلاک بنانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔دوران بریفنگ بتایا گیا کہ میموگراف مشین کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کو ایپ بنانے کا ٹاسک دیا جائے گا، پاکستان کے پہلے سرکاری نوازشریف کینسر ہسپتال کے بریسٹ کینسر بلاک میں تمام سٹاف خواتین پر مشتمل ہوگا، کینسر کے مریضوں کا مستند ڈیٹا میسر ہونے سے علاج کی سہولتیں فراہم کرنے میں آسانی ہوگی۔
7
شدید بارش: مریم نواز کا انتظامیہ اور واسا حکام کو فیلڈ میں پہنچنے کا حکم,وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے لاہور سمیت تمام شہروں میں نکاسی آب کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ عملہ اور افسر پانی کی نکاسی مکمل ہونے تک فیلڈ میں رہیں۔انہوں نے ریسکیو 1122 اور دیگر اداروں کو ہنگامی صورتحال کے خدشے کے پیش نظر پیشگی تیاری کا بھی حکم دیا۔ مرکزی سڑکوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کیلئے بلا تعطل کام کیا جائے، مختلف شہروں میں مسلسل بارش سے پیدا شدہ صورتحال ہنگامی اقدامات کی متقاضی ہے، بارش کے بعد سڑکوں، بازاروں اور گلیوں میں پانی نظر نہیں آنا چاہیے۔
8
حسن خیل میں شہید پاک فوج کے 2 جوان آبائی علاقوں میں سپردخاک,سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے سب انسپکٹر تاجمیر شاہ شہید کی پشاور جبکہ اے ایس آئی محمد اکرم شہید کی تدفین مانسہرہ میں ان کے آبائی علاقے میں کی گئی، نمازہ جنازہ اور تدفین میں پاک فوج، پولیس کے افسران و جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہداء کی قربانیاں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو مزید تقویت دیں گی۔
9
ملالہ یوسفزئی کا ایک بار پھر غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ, اب تک غزہ میں 80 فیصد تعلیمی ادارے تباہ کر دیئے گئے ہیں، غزہ کے بچے بنیادی سہولیات سے محروم اور انتہائی مشکل زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں، غزہ کے بچے، بچیاں بھی بہتر زندگی اور تعلیم کا حق رکھتے ہیں۔افغان لڑکیوں کے حقوق کیلئے عالمی رہنماؤں کو آگے بڑھنا ہوگا۔ملالہ یوسفزئی کابرطانوی ٹی وی کو انٹرویو,ملالہ یوسفزئی کا افغانستان میں خواتین کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار
10
خیبرپختونخوا کابینہ کا اجلاس آج طلب، 16 نکاتی ایجنڈا جاری,وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت دوپہر 2 بجے اجلاس ہوگا۔اعلامیے کے مطابق یونیورسٹیز میں وائس چانسلر کی تعیناتی ایجنڈے میں شامل ہے، خیبر کے علاقہ راجگال کو آئی ڈی پیز کی واپسی پر غور ہوگا، آئی ڈی پیز کے لئے معاوضہ دینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔اجلاس میں مختلف قراردادوں پر غور کیا جائے گا، چشمہ رائٹ بنک کنال کیلئے فنڈزجاری کرنے کی منظوری بھی ہوگی۔
11
خیبر پختونخوا میں مزید بارشیں ، لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ : این ڈی ایم اے کا انتباہ, خیبر پختونخواہ کے متعدد اضلاع بشمول چارسدہ، چترال، لوئر اور اپر چترال، مانسہرہ، پشاور، شانگلہ اور سوات کے علاقوں میں مزید بارشوں متوقع ہے ، ملی میٹر سے زائد بارش کی صورت میں شہروں میں سیلاب اورندی نالوں میں طغیانی جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ کا صوبائی اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی تیاری کے لیے الرٹ جاری کیا۔ خطرے سے دوچار علاقوں میں ضروری آلات، مشینری اور رسکیو عملے کی دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت دے دی گئی۔
12
پشاور کے باچا خان ایئرپورٹ پر تمام پروازیں بحال کر دی گئیں.گزشتہ روز سعوی ایئرلائن کو باچا خان انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈنگ کے وقت ٹائر کو آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا تھا جس پر قابو پا کر مسافروں کو بحفاظت نکال دیا گیا تھا تاہم رن وے کو بند کر دیا گیا تھا جسے اب بحال کردیا گیا ہے۔ پی آئی اے سمیت دیگر پروازیں اپنی معمول کے مطابق ہوگی اور آج دبئی، شارجہ، کراچی کیلئے فلائٹس اپنی مقررہ وقت پر روانہ ہوں گی۔
13
پاکستان شاہینز کے دورہ آسٹریلیا کے لیے روانگی میں تبدیلی,پاکستان شاہینز اب ہفتے کی علی الصبح آسٹریلیا کے دورے پر روانہ ہوں گے، پاکستان شاہینز براستہ دبئی برسبین پہنچیں گے جہاں سے ٹیم ڈارون روانہ ہوگی۔پاکستان کے ریڈ بال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے طور پر ڈارون جائیں گے۔دورہ آسٹریلیا میں بنگلہ دیش اے کے خلاف 2 چار روزہ میچوں کی سیریز ہوگی، اس حوالے سے کپتان صاحبزادہ فرحان آج پریس کانفرنس کریں گے۔
14
دنیا کی آبادی چند برس کے دوران 10 ارب سے تجاوز کرجائے گی.اقوامِ متحدہ ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ کے مطابق دنیا کی اس وقت آبادی 8.2 ارب نفوس پر مشتمل ہے اور یہ آبادی آئندہ چند برس میں 10.8 ارب تک پہنچ جائے گی۔ویب سائٹ ورلڈو میٹر کے مطابق رواں برس اب تک دنیا بھر میں 7 کروڑ 11 لاکھ بچے پیدا ہوئے جبکہ 3 کروڑ 22 لاکھ افراد انتقال کر گئے۔رپورٹ کے مطابق اس وقت پاکستان 24 کروڑ 53 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دنیا بھر کے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے، پڑوسی ملک بھارت 14 کروڑ 42 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر، چین 14 کروڑ 25 لاکھ سے زائد آبادی کے ساتھ دوسرے نمبر پر، امریکا 34 کروڑ سے زائد آبادی کے ساتھ تیسرے نمبر پر اور انڈونیشیا 27 کروڑ آبادی کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔اقوامِ متحدہ ورلڈ پاپولیشن پراسپیکٹس رپورٹ کے مطابق دنیا میں لوگوں کی کُل تعداد 2080ء کی دہائی میں عروج پر ہو گی۔
15
سندھ رینجرزاور پولیس کی مشترکہ کارروائی ، منشیات فروشی میں ملوث ملزم گرفتار, گڈاپ ٹاؤن خلجی گوٹھ سے منشیات فروشی میں ملوث ابراہیم عرف کھارو کو گرفتار کیاگیا ، ملزم سے ایک کلو 70 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ترجمان کاکہنا ہے کہ 21 جون 2024 کوچھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزم 940 گرام ہیروئن جھاڑیوں میں پھینک کر فرارہوگیاتھا ، گرفتارملزم کو بمعہ منشیات مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
16
کراچی: کالعدم تحریک طالبان پاکستان حافظ گل بہادر گروپ کے 2 دہشتگرد گرفتار,ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز کے مطابق اینٹی ٹیرا رزم فنانسنگ یونٹ سی ٹی ڈی نے جنجال گوٹھ میں کارروائی کر کے ابوذر اور یعقوب مسعود کو گرفتار کیا جن کا تعلق وزیرستان سے ہے۔آصف اعجاز شیخ کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سوشل میڈیا نیٹ ورک کے ذریعے افغانستان میں ٹی ٹی پی قیادت سے رابطے میں تھے، ملزمان تحریک طالبان پاکستان کے لئے فنڈز جمع کرتے تھے۔
17
بجلی صارفین کے بنیادی ٹیرف پر ماہانہ فکس چارجز عائد کرنے کی منظوری,نیپرا کی جانب سے بجلی صارفین پر فکس چارجز عائد کرنے کی منظوری دی گئی ہے جس کے بعد صارفین کے بنیادی ٹیرف میں ماہانہ 200 سے ایک ہزار روپے فکس چارجز شامل کیے جائیں گے، صارفین ماہانہ یونٹس کی کھپت کے لحاظ سے فکس چارجز ادا کریں گے، کمرشل صارفین پر مقررہ چارجز میں 300 فیصد اور صنعتی استعمال پر 355 فیصد تک کا اضافہ ہو گا۔301 سے 400 یونٹ تک استعمال پر گھریلو صارفین یکم جولائی سے 200 روپے فکس چارجز ادا کریں گے، 401 سے 500 یونٹ استعمال کرنے والوں کو 400 روپے دینا ہوں گے، اسی طرح 501 سے 600 یونٹ تک استعمال کرنے والے 600، 601 سے 700 یونٹ استعمال کرنے والے 800 اور 700 سے زائد یونٹ استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو ماہانہ 1 ہزار روپے فکس چارجز ادا کرنا ہوں گے۔ٹائم آف یوز میٹر استعمال کرنے والے گھریلو صارفین بھی ماہانہ 1000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے، 5 کلو واٹ سے کم لوڈ والے کمرشل صارفین کو ماہانہ 1000 روپے دینا ہوں گے، 5 کلو واٹ یا اس سے زیادہ لوڈ والے بجلی کے کمرشل صارفین 2000 روپے ادا کریں گے۔ٹی او یو میٹرنگ کے تحت 25 کلو واٹ تک استعمال کرنے والے صنعتی صارفین 1000 روپے ادا کریں گے، بی ٹو کیٹیگری کے 500 کلو واٹ تک کے صارفین 2000 روپے ادا کریں گے، 5 ہزار کلو واٹ استعمال کرنے والے بی 3 کیٹیگری کے صنعتی صارفین 2000 روپے مقررہ چارجز ادا کریں گے، بی 4 کیٹیگری کے صارفین بھی مقررہ چارجز 2000 روپے ماہانہ ادا کریں گے۔