1
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل کی پارلیمانی پارٹی کا مشترکہ اجلاس، اہم امور پر مشاورت, اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان، اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، شبلی فراز، صاحبزادہ حامد رضا اور شیخ وقاص اکرم اجلاس میں شریک تھے۔اس کے علاوہ علی محمد خان، عاطف خان، شاندانہ گلزار، عون عباس پبی، محسن عزیز، فیصل سلیم، ہمایوں مہمند بھی اجلاس میں موجود تھے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں چار نکات پر گفتگو اور تمام ارکان پارلیمنٹ کی رائے لی گئی۔اجلاس کے بعد تحریک انصاف و سنی اتحاد کونسل کے ارکان پارلیمنٹ نے احتجاجی مارچ کیا، ایڈہاک ججز کا مقصد سپریم کورٹ فیصلے پر اثر انداز ہونا ہے، پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے کا جواب دیں گے۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر
2
مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت آرٹیکل 17کے تحت کسی بھی پارٹی پر پابندی کیلئے ڈکلیئریشن دے سکتی ہے۔کابینہ منظوری دے گی تو ڈکلیئریشن سپریم کورٹ میں پیش کیا جائے گا، ڈکلیئریشن کو 15 دن میں سپریم کورٹ میں پیش کیا جاتا ہے۔ سپریم کورٹ بھی ڈکلیئریشن سے متفق ہوجائے تو اس پارٹی پر پابندی عائد ہو جاتی ہے، حکومت نے ابھی اپنے ارادے کو ظاہر کیا ہے، آئین میں دیئے گئے طریقہ کار کے مطابق عمل کیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
3
اسلام آباد ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی گرفتاری غیر قانونی قرار دے کر درخواست نمٹا دی.اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس حسن اورنگزیب نے صنم جاوید کی گرفتاری کے متعلق درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت اٹارنی جنرل اور صنم جاوید کی جانب سے میاں اشفاق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔اٹارنی جنرل نے دوران سماعت دلائل دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس صنم جاوید کی راہداری ریمانڈ کی استدعا نہیں کر رہی ہے، صنم جاوید اب آزاد ہیں اپنے صوبے میں جا سکتی ہیں۔اپنے دلائل میں اٹارٹی جنرل کا مزید کہنا تھا کہ میں نے انٹرنیٹ پر دیکھا کہ صنم جاوید بہت نامناسب زبان استعمال کرتی ہیں۔جسٹس حسن اورنگزیب نے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید کے وکیل میاں اشفاق سے استفسار کیا کہ کیا آپ گارنٹی دیتے ہیں کہ صنم جاوید مزید نامناسب گفتگو نہیں کرے گی؟، میاں اشفاق نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کے صنم جاوید آئندہ نامناسب الفاظ استعمال نہیں کرے گی۔بعدازاں عدالت سے دلائل سننے کے بعد صنم جاوید کی گرفتاری غیرقانونی قرار دے کر رہائی کی درخواست نمٹا دی۔
4
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی 6 اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ایک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لئے۔ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر لاہور ہائی کورٹ میں ایک کیس میں مصروف ہیں، لہٰذا ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کی جائے۔جج نے ریمارکس دیئے کہ اب جلدی سماعت نہیں رکھی جا سکتی، سماعت چھٹیوں کے بعد ستمبر تک ملتوی ہوگی، اس پر وکیل نے استدعا کی کہ آئندہ ہفتے رکھ لیں، بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دینے ہیں، جج افضل مجوکا نے بتایا کہ آئندہ ہفتے تو کیسز کا کافی رش ہے۔بعد ازاں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان کو ویڈیو لنک یا فزیکلی حاضری کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لئے۔اسی کے ساتھ سیشن عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔
5
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال کاکہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے مسائل کسی بھی دہشتگردی سے بڑا مسئلہ ہے، یہ پاکستان کی بقا، سلامتی اور سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان رہنما مصطفیٰ کمال نے سینئر رہنما انیس قائم خانی سمیت ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاور سیکٹر کا سارا مسئلہ بہت گھمبیر ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ اہم مسئلہ وہ ہے جو ہم کہہ رہے ہیں، ہم نے 11جولائی کو اس ہی جگہ پر پریس کانفرنس کی تھی، پاکستان میں پاورسیکٹرز کے مسائل اور اس کا حل بتایا۔ حکومت وقت،ادارے ،ریاست، عدلیہ اور ہر کوئی اس سے متاثر ہے، بجلی کا مسئلہ پاکستان کو لگا ہوا سب سے بڑا زخم ہے، پاکستان کی اکانومی کو یہ زخم لگا ہوا ہے، ملک کی اکانومی بہتر ہوگی لوگوں کے حالات ٹھیک ہوں گے، سب کو پتہ ہے آج مہنگائی ہے ،سرمایہ کاری نہیں آرہی، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز بڑھتے چلے جارہے ہیں، جو ٹیکس دے رہا ہے اس پر مزید ٹیکس لگ رہا ہے، اس اکانومی کو فرشتے نہیں اس ملک میں رہنے والے ٹھیک کریں گے۔
6
سموگ کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کو فوری گرانے کا حکم,لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں کی گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا، جسٹس شاہد کریم نے شہری ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سات صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔عدالت نے سموگ کا باعث بننے والے اینٹوں کے بھٹوں کو فوری گرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ کالا دھواں چھوڑنے والے پرانی ٹیکنالوجی پر بنے بھٹوں کو بغیر نوٹس دیئے فوری گرایا جائے، اینٹوں کے بھٹوں پر عدالتی حکم کی سخت خلاف ورزی کی جارہی ہے ، بھٹوں پر عدالتی حکم کی خلاف ورزی کا ذمہ دار محکمہ ماحولیات ہے۔عدالتی حکم میں لکھا گیا کہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کرانے کی آخری وارننگ دے رہے ہیں، اگر اینٹوں کے بھٹوں پر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہوئی تو پنجاب کے ڈپٹی کمشنرز ذمہ دار ہوں گے۔دالتی حکم میں مزید کہا گیا کہ واسا کی جانب سے بھی پانی کی خلاف ورزی کرنے والی سوسائٹیز کی لسٹ جمع کرائی گئی ہے، کچھ سوسائٹیز نے جرمانے ادا کیے ہیں، واسا دیگر سوسائٹیز کو جرمانوں کی ادائیگی سے متعلق آخری نوٹس جاری کرے۔
7
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر سے فوری طور مستعفی ہونے کا مطالبہ,چیف الیکشن کمشنر اگر اب مستعفی نہیں ہوتے تو ہم سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے، ملک میں آرٹیکل 6 اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں یہ سیاسی بنیادوں پر تمام کاروائیاں کی جارہی ہیں۔پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے پاپولر جماعت ہے، پیپلز پارٹی اس فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں ہے، حکومت ایک دن پابندی اور آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلے کرتی ہے، یہ ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے، بانی پی ٹی آئی کو زیادہ دیر اندر نہیں رکھا جاسکتا۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچر کی میڈیا سے گفتگو
8
پی ٹی آئی پرپابندی، خیبر پختونخوا حکومت کا معاملے پرفریق نہ بننے کا فیصلہ,خیبر پختونخوا حکومت نے ساری ذمہ داری پارٹی کی سنٹرل قیادت پر ڈال دی ، صوبائی وزیرقانون آفتاب عالم نے کہا کہ وفاقی حکومت کے حوالے سے سنٹرل پارٹی فیصلہ کرے گی ، معاملات سے متعلق مشاورت کی جائیگی تاہم ان کے گراؤنڈز کافی کمزور ہیں۔صوبائی وزیرقانون وفاقی حکومت نے اب بونگیاں مارنا شروع کردی ہیں، آرٹیکل 6 کا مذاق بنا کے رکھ دیا ہے، قانون میں ایسا کچھ نہیں ہے، رجیم چینج کرکے انہوں نے خود ملک سے غداری کی ہے۔
9
لاہور ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانت خارج کرنے کے خلاف درخواست 22 جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 3 مقدمات میں عبوری ضمانتیں خارج ہونے کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شہرام سرور اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔عدالت نے عمران خان کی ضمانتوں پر رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا۔رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض میں کہا گیا کہ درخواستوں میں سابق وزیراعظم عمران خان کے انگوٹھے کے نشانات نہیں ہیں، ایک مقدمے کی درخواست میں ایف آئی آر کی کاپی لف نہیں ہے۔دورکنی بنچ نے اعتراض ختم کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتیں خارج کرنے کے خلاف درخواستوں کو 22جولائی کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
10
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے بعد مینڈیٹ چور وفاق و پنجاب حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔مینڈیٹ چور پنجاب سرکار نے پی ٹی آئی ممبران کو اغوا کرنا شروع کر دیا، رکن قومی اسمبلی معظم جتوئی کو لاپتہ کر دیا، مظفر گڑھ میں نامعلوم افراد نے جمشید دستی کے گھر داخل ہو کر فائرنگ کی۔الیکشن سے پہلے بھی پی ٹی آئی امیدواروں کو یرغمال بنایا گیا۔
11
ریٹائرڈ ججزکی الیکشن ٹریبونل تعیناتی آرڈیننس کیخلاف درخواست، فریقین سے جواب طلب,لاہور ہائیکورٹ میں ریٹائرڈ ججز کو بطور الیکشن ٹربیونل تعینات کرنے والے الیکشن ترمیمی ایکٹ کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے شہری منیر حسین کی درخواست پر سماعت کی ۔ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے کہا کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ کا اطلاق ماضی سے نہیں ہو سکتا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ ایکٹ کے تحت بننے والے ٹریبونلز پر حکم امتناعی جاری کیا جائے۔دائر درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا کہ ایک سیاسی جماعت کو ٹارگٹ کرنے کے لیے ترمیمی ایکٹ منظور کیا گیا، اسی نوعیت کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں زیر سماعت ہے، عدالت سے استدعا ہے کہ الیکشن ترمیمی ایکٹ 2024 کو غیر قانونی قرار دے اور پرانے ٹربیونل بحال کرنے کا حکم دے۔عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔
12
عمران خان کی 6، بشریٰ بی بی کی ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواست پر دلائل طلب,ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، پی ٹی آئی وکیل خالد یوسف چودھری عدالت میں پیش ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ بیرسٹر سلمان صفدر لاہور ہائی کورٹ میں ایک کیس میں مصروف ہیں، لہٰذا ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کی جائے۔جج نے ریمارکس دیئے کہ اب جلدی سماعت نہیں رکھی جا سکتی، سماعت چھٹیوں کے بعد ستمبر تک ملتوی ہوگی، اس پر وکیل نے استدعا کی کہ آئندہ ہفتے رکھ لیں، بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دینے ہیں، جج افضل مجوکا نے بتایا کہ آئندہ ہفتے تو کیسز کا کافی رش ہے۔بعد ازاں عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو عمران خان کو ویڈیو لنک یا فزیکلی حاضری کی ہدایت جاری کرتے ہوئے ضمانت کی درخواستوں پر دلائل طلب کر لئے۔اسی کے ساتھ سیشن عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی۔
13
پنجاب کی 19 جامعات میں لاہور ہائیکورٹ کے ججز ممبر سینڈیکیٹ مقررچیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مس عالیہ نیلم کو پنجاب یونیورسٹی ، جسٹس علی باقر نجفی کو یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، جسٹس عابد عزیر شیخ کو یونیورسٹی آف ایجوکیشن ، جسٹس صداقت علی خان کو پیر مہر علی شاہ ایگریکلچر یونیورسٹی راولپنڈی کا سینڈیکیٹ ممبر مقرر کیا گیا ہے۔جسٹس شہباز علی رضوی بہاؤالدین زکریہ یونیورسٹی، جسٹس فیصل زمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، جسٹس شہرام سرور چودھری ، جسٹس مسٹر عابد مسعود نقوی یونیورسٹی آف لاء کالج کے سینڈیکیٹ ممبر ہوں گے، جسٹس چودھری اقبال اور جسٹس رسال حسین سید ڈیپارٹمنٹ آف لاءگورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کےممبرز بورڈ آف سٹڈیز مقرر کیے گئے ہیں۔جسٹس شاہد کریم کو لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنس کے ممبر بورڈ آف ٹریسٹی مقرر کیا گیا ہے جبکہ جسٹس شاہد بلال حسن ،جسٹس جواد احسن ممبرز بورڈ آف سٹڈیز ہوں گے۔جسٹس شہرام سرور چودھری کنگ ایڈوڈمیڈیکل یونیورسٹی کے سینڈیکیٹ ممبر مقرر کیے گئے ہیں ،جسٹس سرادر محمد سرفراز ڈوگر کو محمد نواز شریف یونیورسٹی آف ایگریکلچر ملتان ، جسٹس طارق سلیم شیح کو یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کو ممبر آف سینڈیکیٹ مقرر کیا گیا ہے۔
14
عمران خان کے خلاف شہباز شریف کی ہتک عزت کی درخواست پر دلائل طلب,سیشن عدالت لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج محمد فرحان نبی نے وزیراعظم شہباز شریف کی متفرق درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ سماعت کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ان کے وکیل سعد صبغت اللہ سلطان عدالت پیش ہوئے جبکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے نئے وکیل میاں محمد حسین چوٹیہ نے وکالت نامہ پیش کیا۔تحریری حکم میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی کے وکیل نے بتایا مجھے اس کیس میں اب وکیل مقرر کیا گیا، بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے متفرق درخواستوں پر دلائل کیلئے وقت کی استدعا کی۔بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے دس ارب روپے کے ہتک عزت کے دعویٰ کی متفرق درخواست پر دلائل کیلئے وکلا کو 13 اگست کو طلب کر لیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دس ارب روپے کا ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
15
ملک میں 11 برس بعد نیشنل ڈرگ سروے ، محسن نقوی نے اصولی منظوری دیدی.وفاقی وزیر داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی کی زیر صدارت کمیٹی برائے نیشنل ڈرگ سروے کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں وفاقی سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری پلاننگ، ایڈیشنل سیکرٹری فنانس، سپیشل سیکرٹری ہیلتھ، ڈی جی اے این ایف شریک ہوئے ۔اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ نیشنل ڈرگ سروے کے تحت ملک بھر میں منشیات استعمال کرنے والے افراد کا ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا ، نیشنل ڈرگ سروے کو ہر صورت جامع اور مستند ہونا چاہیے، سروے کے درست ڈیٹا کی اصل اہمیت ہے اور اسی کا فائدہ ہو گا۔سروے میں گھروں کے علاوہ تعلیمی اداروں ، کچی آبادیوں اور دیگر جگہوں سے بھی ڈیٹا اکٹھا جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔
16
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عاشورہ کے انتظامات اور سکیورٹی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبائی وزراء، کیبنٹ کمیٹی برائے لاء اینڈ آرڈر کو سراہا جبکہ عمدہ انتظامات پر چیف سیکرٹری اور ان کی پوری ٹیم کو شاباش دی، وزیراعلیٰ نے عاشورہ کے شاندار سکیورٹی انتظامات پر آئی جی اور پوری پولیس ٹیم کی تعریف کی۔انہوں نے پنجاب میں پہلی بار حکومت کی طرف سے عزاداروں کے لئے نیاز اور سبیلوں کا اہتمام کرنے پر کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز کو بھی شاباش دی۔
17
پی سی بی کی سالانہ جنرل میٹنگ رواں ماہ کے آخری ہفتے میں متوقع,چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت کریں گے۔ذرائع کے مطابق سی او او پی سی بی سلمان نصیر کرکٹ بورڈ کی سالانہ رپورٹ پیش کریں گے، سالانہ جنرل میٹنگ میں شامل ارکان کو پی سی بی کے مختلف امور پر بریفنگ دی جائے گی۔بورڈ ذرائع کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں پی سی بی کے مالی سال 24-2023 پر تفصیلی گفتگو ہوگی، سال2023 میں کیے جانیوالے اخراجات اور آمدنی کے بارے میں بھی ارکان کو بریفنگ دی جائے گی۔
18
پاکستان شاہینز اور بنگلہ دیش اے کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا کل سے آغازپاکستان شاہینز بنگلہ دیش اے کے خلاف پہلے چار روزہ میچ میں کل ڈارون میں مقدمقابل ہوں گے جبکہ دوسرا چار روزہ میچ 26 جولائی سے ڈارون میں ہی کھیلا جائے گا، صاحبزادہ فرحان پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔پاکستان شاہینز کی 3 سال میں یہ تیسری ریڈ بال سیریز ہے، اس سے قبل اس نے سری لنکا اور زمبابوے کے خلاف سیریز کھیلی تھی۔
19
اسرائیل کے فضائی حملے نہ رُکے، 24 گھنٹوں میں بچوں سمیت 80 سے زائد فلسطینی شہید, غزہ میں فضائی حملوں کے نتیجے میں 24 گھنٹوں میں بچوں سمیت مزید 80 سے زائد شہری شہید ہو گئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے جنگی طیاروں نے نصیرات میں اقوام متحدہ کے زیر اہتمام چلنے والے سکول کو نشانہ بنایا، اس کے علاوہ خان یونس کے مضافاتی علاقے عطار میں بھی شہریوں پر بمباری کی گئی، حملوں کے نتیجے میں بچوں سمیت 3 درجن سے زائد افراد جاں بحق ہو گئے جس کے بعد 24 گھنٹوں کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 80 سے تجاوز کر گئی ہے۔اسرائیلی حملے کے بعد سول ڈیفنس کے اہلکاروں کا کہنا ہے کہ وسطی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ پر حملے میں کم از کم 14 فلسطین شہید ہوئے ہیں جبکہ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے 10 روز میں اقوام متحدہ کے 8 پناہ گزین سکولوں کو نشانہ بنایا ہے۔
20
لاہور : 70سالہ خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کرنیوالے 3ملزمان گرفتار,پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں حیدر شوٹر، احسن اور عبداللہ شامل ہیں ، ملزم حیدر علی اور عقیل حسین عرف وکی کے درمیان چند روز قبل آئس کا نشہ کرنے پر جھگڑا ہوا ، ملزم حیدر شوٹر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ عقیل عرف وکی کے گھر پر فائرنگ کی جس سے فائر گیٹ کے اندر سے کراس ہو کر عقیل عرف وکی کی بزرگ تائی کو جالگے ۔بزرگ خاتون 2روز ہسپتال میں رہنے کے بعد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔


