1
مخصوص نشستوں پرحلف لینے والے ممبران کا سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ, یہ ممبران علیحدہ علیحدہ سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کریں گے جس میں ممبران مؤقف اپنائیں گے کہ ان کو سنے بغیر ان کے خلاف فیصلہ دیا گیا، ان ممبران نے رٹ پٹیشن کے مندرجات پر مشاورت بھی مکمل کر لی ہے۔ان ممبران کو رٹ پٹیشن دائر کرنے کا حکم سیاسی جماعتوں نے دیا ہے، بظاہر ممبران ذاتی طورپررٹ دائرکریں گے لیکن انہیں پارٹیوں کی درپردہ حمایت حاصل ہو گی۔ مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف رٹ پٹیشن آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں دائر کیے جانے کا امکان ہے۔
2
9 مئی مقدمات: جیل سپرنٹنڈنٹ کو عمران خان کو ویڈیو لنک یا ذاتی حیثیت میں پیش کرنیکی ہدایت,بانی پی ٹی آئی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواست پر سماعت ایڈیشنل اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے کی۔بانی پی ٹی آئی پر تھانہ ترنول میں 2، رمنا، سیکرٹریٹ، کوہسار اور کراچی کمپنی تھانوں ایک ایک مقدمہ ہے جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف تھانہ کوہسار میں توشہ خانہ جعلی رسیدوں کا مقدمہ درج ہے۔عمران خان کے خلاف جعلی رسیدوں کا ایک اور 5 مقدمات 9 مئی واقعات کے درج ہیں۔پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ بیرسٹر سلمان صفدر لاہور ہائیکورٹ میں ایک کیس میں مصروف ہیں، ضمانت کی درخواستوں پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کی جائے۔سیشن جج اسلام آباد نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ویڈیو لنک یا ذاتی حیثیت میں حاضری یقینی بنانے ہدایت کی۔عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 30 جولائی تک ملتوی کر دی اور آئندہ سماعت پر ضمانت دلائل طلب کر لیے۔
3
جہلم لنک کینال میں ڈوبنے والے 5 لڑکوں کی لاشیں نکال لی گئیں، ایک کی تلاش جاری,2 روز قبل چشمہ جہلم لنک کینال میں 10 نوجوان کشتی میں سوار ہوکر گئے تھے، دریا میں پانی کے تیز ریلے کی وجہ سے کشتی الٹ گئی تھی۔ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو آپریشن کیا گیا اور 4 نوجوانوں کو بچا لیا گیا تھا جب کہ 6 کی تلاش جاری تھی۔
4
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے حکومت نے ابھی ارادہ ظاہر کیا ہے اور اس حوالے سے آئین پر عمل کیا جائیگا۔ حکومت آرٹیکل 17 کے تحت کسی بھی پارٹی پرپابندی کےلیے ڈکلیئریشن دے سکتی ہے، جب کابینہ منظوری دے گی توڈکلیئریشن کو 15 دن میں سپریم کورٹ میں پیش کیا جاتا ہے اور اگر عدالت ڈکلیئریشن سے متفق ہوجائے تواس پارٹی پرپابندی عائد ہوجاتی ہے۔ حکومت نے ابھی اپنے ارادے کو ظاہرکیا ہے، آئین میں دیےگئے طریقے کار کے مطابق عمل کیا جائے گا۔
5
آئی ایم ایف نے عالمی سطح پر اجناس کی قیمتیں بڑھنے کی پیش گوئی کردی.آئی ایم ایف کی ورلڈ اکنامک آؤٹ لک اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں مالی سال معاشی ترقی کی رفتار 3.5 فیصد رہنےکا امکان ہے۔ حکومت نے نئے بجٹ میں معاشی ترقی کا ہدف 3.6 فیصد مقررکیا ہے۔ گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی شرح نمو 2 فیصد رہی، عالمی معیشت اس سال 3.3 فیصد کی شرح سے ترقی کرے گی۔ آئی ایم ایف کے مطابق عالمی سطح پر مہنگائی اور شرح سود بلند سطح پر رہنےکا امکان ہے۔
6
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آ رہا ہے۔بروز پیر 15 جولائی کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران غیر معمولی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1211 پوائنٹس اضافے کے بعد 81 ہزار 155 پوائنٹس پر بند ہوا۔15 جولائی کو کاروباری روز کے دوران 100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح 81 ہزار 428 پوائنٹس پر بھی دیکھا گیا۔
7
سابق سری لنکن کرکٹر کو گھر میں بیوی بچوں کے سامنے قتل کردیا گیا.سری لنکن پولیس کے مطابق 41 سالہ سابق کپتان دھمیکا نروشنا کو مبینہ طور پر منگل کی رات گئے ان کی رہائشگاہ پر گولی مار کر قتل کیا گیا۔جب یہ واقعہ پیش آیا تو دھمیکا نروشنا اپنی اہلیہ اور 2 بچوں کے ساتھ گھر میں موجود تھے، انہیں بیوی بچوں کے سامنے گولی ماری گئی۔سری لنکن سابق کپتان کو مبینہ طور پر 12 بور کی گن سے قتل کیا گیا ہے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔
8
پتوکی کے نواحی گاؤں 22 چک رکن پورہ میں کرکٹ میچ کے دوران دو گروپوں میں جھگڑا ہوا جس میں ڈنڈوں، اینٹوں اور اسلحہ کا استعمال ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئے۔پولیس نے واقعے پر محمد فاروق نامی شہری کی مدعیت میں 6 نامزد اور 10 نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
9
کشمیر، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ,دہانا سر میں رات گئے لینڈسلائڈنگ بھی ہوئی، سیلابی صورتحال کے باعث ژوب ڈی آئی خان قومی شاہراہ دہانا سر کے مقام پر آمدورفت کے لیے بند ہے جس کے باعث بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔ آج اسلام آباد، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے، موسلا دھار بارش سے خیبرپختونخوا، مری، گلیات، کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔