میرپور ماتھیلو (ای پی آئی ) سندھ کے ضلع گھوٹکی کے قصبہ میرپور ماتھیلو کے ریائشی 2نوجوان ایران کے شہر تہران میں اغواء کر لئے گئے ۔اغواء کاروں کی جانب سے 10 ہزار ڈالر تاوان طلب ۔

تفصیل کے مطابق روزگار کے حصول کے لئے میر پورماتھیلو کے رہائشی 2 نوجوان ایران کے شہر تہران گئے ہوئے تھے جہاں سے انھیں اغواء کر لیا گیا ۔

اغواء ہونے والے نوجوانوں کے ورثاء نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں نوجوانوں کی بازیابی کے لیے 10 ہزار ڈالر تاوان طلب کیا گیاہے تاوان نہ دیا تو دونوں کو قتل کر دیا جائے گا اغوا ہونے والے نوجوان کے نام سجاد ملک اور ثناء الله ملک ہیں

ورثاء نے پاکستانی کی حکومت اور ایران ایمبیسی سےدونوں نوجوانوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہےمقامی صحافی وقار اختر ملک کے مطابق میرا بھائی اور کزن جو کمانے کے غرض سے گئے اور وہاں اغوا ہو گئے اغوا کار بھاری تاوان طلب کر رہے ہیں ہم غریب مسکین لوگ ہیں ہماری مدد کی جائے