ڈہرکی( ای پی آئی )سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقہ ڈھرکی میں جعلی عامل نے 14 سالہ بچی کے جن نکالنے کے چکر میں جان لے لی ۔پولیس نے جعلی عامل کے خلاف کارروائی شروع کر دی ۔

تفصیل کے مطابق ڈھرکی کی مصطفی آباد کالونی میں جعلی عامل انیل کمار نے 14 سالہ بچی ریکا کماری کو 3 جگ نمک ملا پانی پلایااور جن نکالنے کے لئے بچی کے دونوں ہاتھوں پر کھڑا ہو کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے بچی ریکا کماری جابحق ہوگئی۔

ڈہرکی تھانے کی پولیس نے ورثاء کی جانب سے ملزم انیل کمار کے خلاف درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم انیل کمار کے بھائی سنیل کمار گرفتار کر لیا ہے جبکہ جعلی عامل کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں