کشمور(ای پی آئی) کشمور کے مزاری اور بھٹو قبائل نے پولیس کے ہمراہ تاریخ رقم کر دی۔ ڈاکوؤن سے مغوی کیلاش کمار کوچھڑوا لیا.

میانی ایٹ بڈانی تھانہ کی حدود بڈانی شہر میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے دن دہاڑے قانون سے لاپرواہ ہوکر شہر پر دھاوا بول دیا۔ مسلح ڈاکوؤں نے ہندو بیوپاری کیلاش کمار کو اسلحہ کے زور پر کار سمیت اغوا کر کے کچے کی طرف فرار۔ ہندو بیوپاری کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے علاقے میں پھیل گئی۔

علاقہ مکینوں نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر نگرانی سخت کر دی جس کے نتیجے میں گنڈیر پکٹ کے پاس گلرانی مزاری برادری اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوگیا۔ دونوں طرف سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ فائرنگ کی آواز سن کر پولیس اور بھٹو برادری کے درجنوں افراد رئیس اقبال احمد بھٹو کی سربراہی میں فائرنگ والی جگہ پہنچ گئے۔

ڈاکوؤں نے گھیرا تنگ دیکھ کر مغوی کیلاش کمار اور کار کو چھوڑ کر کچے کی طرف روانہ ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے کچے کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔