کشمور(ای پی آئی)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع صدر اور چئیرمین ڈسٹرکٹ کونسل کشمور میر گل محمد خان جکھرانی کی قیادت میں بنگوار اور سبزوئی برادری میں خونی تنازعہ ختم کرانے کی لیے سردار تیغو خان تیغانی کے پاس ان کے گاؤں گڑہی تیغو میں ایک منت سماجت قافلہ پہنچا.

قافلے میں ضلع بھر کے معززین سید محمد شاھ سید یعقوب شاھ سید بشیر احمد شاہ سردار محمد صلاح خان گولو حافظ ربنواز چاچڑ رئیس عطا اللہ خان بھٹو سخی ظاہر خان جکھرانی میر احسان خان جکھرانی رحمت خان سہریانی میر اعجاز خان باجکانی رئیس عرض محمد چاچڑ اور دیگر بڑی تعداد میں شامل تھے اس موقع پر سردار تیغو خان تیغانی نے قافلہ کے شرکاء کو خوش آمديد کرتے ہوئے اپنی طرف سے یقین دلایا کہ وہ اس خونی جھگڑے کے خاتمے اور فوری جرگے کے لیئے اپنی طرف سے ہر ممکن کوشش کرینگے .

واضع رہے کہ کندھ کوٹ کے علاقے میں بنگوار اور سبزوئی برادریوں کے درمیان جاری خونی تکرار کے نتیجے میں بہت سی قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں اور کافی علاقے نو گو ایریاز بنے ہوئے ہیں۔ اس وقت سبزوئی بنگوار تکرار کے علاوہ دو درجن سے زائد برادریوں کے درمیان قبائلی جھگڑے چل رہے ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ قبائلی جھگڑوں کی وجہ سے پورے ضلع میں امن و امان کی صورتحال ابتر دکھائی دے رہی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی میر گل محمد جکھرانی کی کوششوں سے سندرانی ساوند تکرار کا خاتمہ ہوا تھا.