جیکب آباد( ای پی آئی) سندھ کے علاقہ جیکب آباد کی عدالت نے مضر صحت اشیاء کی اسمگلنگ کا جرم ثابت ہونے پر 4اہلکاروں کو 2سال قید اور تین، تین لاکھ روپے جرمانے کی سزاسنا دی ،

سول جج نثار احمد شر کی نے فیصلہ سناتے ہوئے اہلکاروں اے ایس آئی محمد شاہد پٹھان، اہلکار آفتاب احمد جتوئی ڈرائیور سلیم سنجرانی کنڈیکٹر زاہد سومرو کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ۔

چاروں اہلکاروں کا تعلق اسپیشل برانچ سندھ سے ہے، چاروں اہلکار مضر صحت گٹکا کی اسمگلنگ کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑے گئے تھے،