اسلام آباد (ای پی آئی ) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے جاپان کی وزیر مملکت توشیکو آبے نے ملاقات کی ہے

ملاقات میں کوآرڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم موجود تھیں اس موقع پر پاک جاپان دوطرفہ تعلقات بالخصوص موسمیاتی تبدیلی، پارلیمانی روابط، تجارت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

اسپیکر قومی اسمبلی کا گفتگو کرتےہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کے جاپان کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں ۔ پاکستان، جاپان کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے،

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی ایک نہایت اہم عالمی مسئلہ ہے، تمام ممالک کو مل کر موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا، دونوں ممالک میں تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے لئے سودمند ثابت ہو گا ، پارلیمانی سفارتکاری کے ذریعے دونوں ممالک کے عوام کو مزید قریب لایا جا سکتا ہے،

اسپیکر سردار ایاز صادق نے تعلیم سمیت دیگر شعبوں میں جاپان کے تعاون کو سراہا

جاپانی وزیر نےاسپیکر کے جاپان کے لیے خیر سگالی اور تعلقات کو مذید وسعت دینے کی خواہش پر اظہار تشکرکیا جاپانی وزیر کا کہنا تھا کہ جاپان ، پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ، جاپانی وزیر مملکت

جاپانی وزیر نے پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات اور تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے.

اسپیکر قومی اسمبلی کا اسلام آباد میں منعقد ریجنل پارلیمنٹیرینز کانفرنس سے خطاب

ایاز صادق نے کہا کہ جاپان کی وزیر مملکت توشیکو آبے سمیت تمام ملکی و غیر ملکی معززین کو تقریب میں خوش آمدید کہتا ہوں،خواتین کو مکمل طور پر بااختیار بنائے بغیر گرین اکانومی، پائیدار ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا، خواتین کو با اختیار بنانے اور پائیدار ترقی کے حصول کے لیے اجتماعی کوششوں کی اہمیت کو رد نہیں کیا جا سکتا،

اسپیکرقومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ خواتین کو با اختیار بنانے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے پارلیمان بھرپور کردار ادا کر رہا ہے،پارلیمنٹ میں جینڈر مین سٹریمنگ کمیٹی کا قیام ملک میں خواتین کو با اختیار بنانے میں اہم قدم ثابت ہو گا، خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال ناقابل قبول ہے،

اسپیکرایازصادق نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی ایک عالمی مسئلہ ہے ، پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے ذیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے،موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے ہر سطح پر تسلسل سے اقدامات کر رہے ہیں،پاکستان کے پارلیمان کو دنیا کا پہلا گرین پارلیمنٹ ہونے یا اعزاز حاصل ہے ،

انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے بلوچستان میں اربوں روپے کے شمسی توانائی منصوبے کا آغاز موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اہم قدم ہے،کوآرڈینیٹر ٹو پرائم منسٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم کو اس اہم معاملے پر ریجنل کانفرنس منعقد کروانے پر مبارکباد دیتا ہوں، اسپیکر نے کہاکہ امید ہے کہ یہ کانفرنس ہماری پائیدار ترقی کی کوششوں کہ حصول میں مددگار ثابت ہوگی