کشمور (رپورٹ حاکم نصیرانی) پورے ملک کی طرح صوبہ سندھ کے ضلع کشمور کے شہروں کندہ کوٹ بڈانی غوث پور بخشاپور کرم پور اور گڈو میں یوم آزادی قومی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔

جشن آزادی کی سب سے بڑی تقریب منی اسٹیڈیم کندھ کوٹ میں ڈپٹی کمشنر امیر فضل اویسی، اے ایس پی عتیق الرحمان کی سربراہی میں منعقد کی گئی۔ شہر کے سیاسی سماجی تنظیموں کے رہنماؤں کے ساتھ معززین نے پرچم کشائی کی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سندھ پولیس کی جانب سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس علاوہ کشمور ٹاؤن گڈو ٹاؤن کرم پور تنگوانی بخشاپور ٹاؤنز میں بھی جشن آزادی کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

دوسری جانب کشمور میں مختلف سماجی تنظیموں کی طرف سے ریلیاں نکالی گئیں جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئیں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئیں اس موقع پر منظور احمد کھوسہ نبی دوست مزاری حاکم بھٹی ڈاکٹر مشتاق احمد سومرو ،قاضی مختیار احمد رانا غفار علی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز اللہ کی جانب سے بہترین تحفہ ہے ہم سب کا فرض ہے کہ اپنے وطن سے پیار کریں۔


ان کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کی کوشش ہے کہ وہ ہمیں رنگ نسل مسلک کی بنیاد پر لڑائے لیکن یہ ان کی بھول ہیں ہم ایک ہی گلدستہ کے تنگ برنگی پھول ہیں۔ وطن کی حفاظت کیلئے دنیا کی طاقتور فوج ہمیشہ چاق و چوبند رہتی ہے۔ ریلیوں کے شرکاء نے ہاتھوں میں پاکستانی جھنڈے بینرز پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔ پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد کے فلق شگاف نعرے بھی لگائے گئے۔ ۔