خیرپور( ای پی آئی) خیرپور کے مغوی نوجوان جمیل رند کے ورثا سے ڈاکوؤں نے دو کروڑ تاوان مانگ لیا ڈاکوؤں نے مغوی جمیل رند کو زنجیروں میں باندھ کر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے ویڈیو ورثا کو بھیج دی ویڈیو میں مغوی جمیل والدین کو جلد سے جلد دو کروڑ روپے تاوان کی رقم ڈاکوؤں کو دیکر آزاد کرانے کا مطالبہ کرتے سنا جاسکتا ہے .
مغوی جمیل ویڈیو میں کہہ رہا ہے کہ ابو اور امی میری جان بچائیں جلد سے جلد دو کروڑ روپے ڈاکوؤں کے سرغنہ کو دے دو، مغوی نوجوان نے اپنے پیغام میں کہاکہ مجھے دن رات زنجیروں میں باندھ کر بے پناہ تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، اگر تاوان کی رقم نہ دی گئی تو یہ ڈاکو مجھے قتل کرکے لاش پھینک دیں گے.
دوسری جانب کشمور پولیس کی کامیاب کارروائی ایمبولینس ڈرائیور خادم حسین چانڈیو بازیاب
کشمورپولیس کو تھانہ حاجی خان شر کی حدود کچے کے علاقہ میں دوران سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن میں کامیابی مل گئی۔ ایمبولینس ڈرائیور بازیاب کرالیا
تین ہفتے قبل ایمبولینس ڈرائیور کو فیک کال آئی کے ایک مریض کو کچے سے اسپتال منتقل کرنا ہے۔ اس کے بعد ایمبولینس ڈرائیور کچے کی طرف گیا اور اغوا ہوگیا تھا
بازیاب ہونے والے شخص کا نام خادم حسین چانڈیو عرف حسین ولدیت دین محمد چانڈیو جو لاڑکانہ کا رہائشی ہے.
پولیس نے تھانہ حاجی خان شر کی حدود میں خفیہ اطلاع پر پولیس نے کچے کے علاقے میں کارروائی کی کامیاب کاروائی کے دوران مغوی کو بازیاب کرالیا ہے پولیس کا علاقے میں ناکہ بندی ۔سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری مغوی کو باحفاظت کشمور پولیس نے ورثاء کے حوالے کردیا.


