کشمور(ای پی آئی ) سندھ کے ضلع کشمور کے تھانہ گیھلپور کی پولیس پارٹی پر ملزمان کا حملہ فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی ،مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق تھانہ کیبھلپور پولیس نے مقدمے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا تو ملزمان نے حملہ کردیاملزمان کے حملے میں ایس ایچ او گیھلپور سانول میرالی شدید زخمی ہوگئےزخمی ایس ایچ او کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا .
چند روز قبل چیئرمین کی جانب سے امدادی سامان کی تقسیم کے دوران ملزمان نے حملہ کیا تھا،زخمی ایس ایچ او سانول میرالی نے کہاکہ حملے کا ملزمان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا آج کاروائی کی تو ملزمان نے حملہ کردیا،
واقعے کے بعد اے ایس پی کشمور رانا دلاور سمیت پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ملزمان نے قانون ہاتھ میں لیا ہے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا،


