حیدرآباد( ای پی آئی) دریائے سندھ کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 3 لاکھ کیوسک سے تجاوز کر گئی
کوٹری بیراج پر درمیانے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، کوٹری بیراج اپ اسٹریم پر پانی کی آمد 3 لاکھ 14 ہزار 417 کیوسک ہے، کوٹری بیراج کے ڈاؤن اسٹریم پر پانی کا اخراج 3 لاکھ 12 ہزار 617 کیوسک ہے،.
بیراج سے نکلنے والی نہروں میں بارشوں کے سبب پانی کا اخراج روک دیا گیا ہے،کوٹری بیراج پر پانی کی آمد میں مزید اضافے کا امکان ہے،