اسلام آباد(ای پی آئی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 جولائی کو انتخابات میں خواتین کو 5 فیصد ٹکٹس نہ دینے پر جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 12 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کر دیئے ۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سینئر سیاستدان سردار اختر مینگل، عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صدر اسفندیار ولی اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن ، تحریک لبیک کے سعد رضوی اور پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈاپور کو نوٹس جاری کیے ہیں۔
الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 206 پر عمل درآمد کیس کے حوالے سے نوٹس جاری کیے،
کمیشن میں کیس کی سماعت 4 ستمبر کو ہوگی۔یاد رہے کہ 25 جولائی کو انتخابات میں خواتین کو جنرل نشست پر پانچ فیصد ٹکٹ نہ دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سماعت ملتوی کردی تھی۔