اسلام آباد(ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کے تمام نظریاتی مخالف موجودہ نظام کی حمایت میں یکجا ہیں.
اپنی تازہ ٹوئیٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اشرف غنی اور کرزئی کے میڈیا ایڈوائزر اس نظام کے میڈیا ایڈوائزر بنے ہوئے ہیں انسانی حقوق کے وہ فورم جو بنیادی طور ہر پاکستان پر دباؤ ڈالنے کیلئے مغربی امداد پر قائم کئے گئے وہ نظام کا حصہ ہیں.
پی ڈی ایم پر تنقید کرنے والے ایک صارف کو جواب دیتے ہوئے اپنی ٹوئیٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ یہ ہی فکر کی بات ہے پاکستان کے تمام نظریاتی مخالف موجودہ نظام کی حمائیت میں یکجا ہیں،اشرف غنی اور کرزئی کے میڈیا ایڈوائزر اس نظام کے میڈیا ایڈوائزر بنے ہوئے ہیں انسانی حقوق کے وہ فورم جو بنیادی طور ہر پاکستان پر دباؤ ڈالنے کیلئے مغربی امداد پر قائم کئے گئے وہ نظام کا حصہ ہیں.
یہ ہی فکر کی بات ہے پاکستان کے تمام نظریاتی مخالف موجودہ نظام کی حمائیت میں یکجا ہیں،اشرف غنی اور کرزئی کے میڈیا ایڈوائزر اس نظام کے میڈیا ایڈوائزر بنے ہوئے ہیں انسانی حقوق کے وہ فورم جو بنیادی طور ہر پاکستان پر دباؤ ڈالنے کیلئے مغربی امداد پر قائم کئے گئے وہ نظام کا حصہ ہیں https://t.co/Y5vzllXGYy
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 11, 2023
اپنی ایک اور ٹوئیٹ میں فواد چوہدری نے معروف کالم نگار اوریا مقبول جان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ شوریٰ کا تصور اسلامی ہی ہے جو ووٹ سے وجود میں آتا ہے لہذاٰ جہاد کے اعلان کا حق ووٹ سے بنی حکومت کو ہے جو شوریٰ کی منظوری سے یہ اعلان کرے، انفرادی گروپس کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا ورنہ فساد فی الارض ہو گا.
شوریٰ کا Concept اسلامی ہی ہے جو ووٹ سے وجود میں آتا ہے لہذاٰ جہاد کے اعلان کا حق ووٹ سے بنی حکومت کو ہے جو شوریٰ کی منظوری سے یہ اعلان کرے، انفرادی گروپس کو یہ حق نہیں دیا جا سکتا ورنہ فساد فی الارض ہو گا https://t.co/PZOJnmSk1x
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) January 11, 2023


