ڈہرکی (ای پی آئی)ضلع گھوٹکی کے علاقہ رونتی میں 4 دن قبل قتل ہونے والے صحافی محمد بچل گھنیو کے قاتل پولیس گرفتار نہ کر سکی شہید صحافی محمد بچل گھنیو کے معصوم بچوں نے سوموار کے دن ایس ایس پی گھوٹکی آفیس کے دھرنا دینے کا اعلان کر دیا
تفصیلات کے مطابق رونتی میں چار روز قبل دن دہاڑے فائرنگ کر کے حق سچ لکھنے والے آواز چینل کے صحافی کو معصوم بچوں کے سامنے شہید کیا گیا جس بعد ورثاء کی طرف سے رونتی پولیس اسٹیشن پر 8 ملزمان خلاف ایف آئی آر درج کروائی مگر رونتی پولیس نے ایک ملزمان کو گرفتار کرنے کی دعوی بھی کیا جبکہ مرکرزی ملزمان گرفتار نہ ہو سکے ..
ملزمان کی عدم گرفتاری خلاف صحافی محمد بچل گھنیو کے معصوم بچوں نے سوموار کے دن ایس ایس پی آفیس کے آگے دھرنا دینے کا اعلان کردیا .جس کے بعد ضلع گھوٹکی کے تمام صحافی برادری نے دھرنے میں شرکت کرنے کا اعلان کیا اس دوران صحافی برادری کا کہنا تھا جب تک ملزمان گرفتار نہیں ہوں گے اس وقت تک معصوم بچوں کے ساتھ ملزمان کی عدم گرفتاری خلاف ایس ایس پی آفیس کے آگے دھرنا جاری رہے گا.