کراچی( ای پی آئی) پاکستان ریلوے نے کراچی سے راولپنڈی کیلیے سر سید ایکسپریس چلا دی.

16 کوچز پر مشتمل سر سید ایکسپریس فیصل آباد کے روٹ سے راولپنڈی پہنچا کرے گی۔ٹرین پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی ہےٹرین میں ایک اے سی سلیپر، تین اے سی بزنس اور ایک اے سے سٹینڈرڈ کوچز شامل آٹھ اکانومی کوچز کے ساتھ ساتھ ڈائننگ کار بھی ٹرین کا حصہ ہے ٹاپ لیول کمپنی ٹرین میں کھانا فراہم کرے گی.

ٹرین میں پانی کی فراہمی اور صفائی ستھرائی یقینی بنانے کیلیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں مسافروں کیلیے فری وائی فائی کی سہولت بھی میسر ہو گی
ٹرین کی ٹکٹ کی ادائیگی گھر بیٹھے موبائل ایپلیکیشنز کے ذریعے بھی کی جا سکے گی۔

سی ای او ریلوے ہیڈ کوارٹر لاہور عامر بلوچ کے مطابق سر سید ایکسپریس سے پاکستان ریلویز کو سالانہ تقریباً تین ارب روپے آمدن ہو گی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے خود انحصاری آئے گی، ریونیو بڑھے گا.

انہوں نے یہ بھی بتایاکہ اگلے ماہ مزید دس ٹرینیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے کا ارادہ ہے.