گھوٹکی(ای پی آئی) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں 25 روز قبل اغوا ہونےوالا مغوی ڈاکوؤں کی قید سے بازیاب نہ ہو سکا، ورثا نے تھانے کے سامنے دھرنا دیدیا۔

گھوٹکی کے تھانہ اے سیکشن کے سامنے مغوی خادم حسین کی بازیابی کے لیے مگسی برادری اور سیاسی سماجی افراد کی جانب سے احتجاجی دھرنا دیا گیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا 25 روز گزر جانے کے بعد بھی مغوی خادم حسین ڈاکوں کی پرائز سے بازیاب نہیں ہو سکا پولیس ہمیں جھوٹے دلا سے دے رہی ہےجبکہ ڈاکوؤں کی جانب سے مغوی خادم حسین مگسی پر تشدد کی ویڈیو دو مرتبہ جاری کی گئی ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے ڈاکو بے رحمی سے خادم حسین پر تشدد کر رہے ہیں۔

مظاہرین نے کہاکہ ہم آئی جی سندھ ڈی آئی جی سکھر اور نئے مقررہ ایس ایس پی گھوٹکی سے مغوی کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہیں

انہوں نے کہاکہ ڈاکو ہم سے ایک کروڑ روپے تاوان طلب کر رہے ہیں ہم غریب مسکین لوگ ہیں تاوان ادا نہیں کر سکتے خدارا ہماری مدد کی جائے اور مغوی خادم حسین منگسی کو بازیاب کرایا جائے/