نواب شاہ (ای پی آئی)نوابشاہ ٹالپر پھاٹک پر ٹرین ریت سے بھرے ڈمپر سے ٹکراگئی۔
پھاٹک پر معمور ملازم نےجھنڈی لہرا کر شالیمار ٹرین روکنے کی کوشش کی جس پر ڈرائیور نے بریک لگا کر ٹرین روکنے کی کوشش کی لیکن تیز رفتار ٹرین کی ٹکر سے ٹرالر الٹ گیا ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگیا۔ کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی اور تمام مسافر محفوظ رہے
کمشنر شہید بینظیرآباد ڈویژن سید محمد سجاد حیدر نے حادثے کے اطلاع کے بعد فوری طور پر حادثے کی جگہ کا معائنہ کیا.
اس موقع پر کمشنر سید محمد سجاد حیدر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے ٹریک کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں جبکہ مسافروں کو پینے کے پانی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے .
جس پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر کرین کی مدد سے ریلوے ٹریک سے ڈمپر کو ہٹاکر ریلوے ٹریک بحال کردیا گیا ہے جس کے بعد ٹرینوں کی آمدرفت جاری ہے۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد شہریار گل میمن نے اپنے بیان میں کہا کہ آج کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس ٹرین کا نواب شاہ سبزی منڈی کے قریب 10 ویلر ڈمپر کے ساتھ حادثہ پیش آنے کی اطلاع کے بعد فوری طور پر ضلع انتظامیہ کی جانب سے کرین کی مدد سے ڈمپر کو ریلوے ٹریک سے ہٹانے کا کام کیا گیا
انہوں نے مزید کہا کہ حادثے میں صرف ایک شخص معمولی زخمی ہوا تھا جس کو ریسکیو 1122 جانب سے فرسٹ ایڈ دی گئی ہے انہوں نے مزید کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے ٹرین کے مسافروں کو پینے کا پانی اور کھانے کی اشیاء فراہم کی جارہی ہیں..