کشمور(ای پیآئی)صوبہ سندھ کے ضلع کشمور میں بدامنی کی آگ بجھ نہ سکی
تھانہ گڈو کی حدود سے معصوم بچے محمد علی پٹھان کو اغوا کر لیا گیا۔
تازہ اطلاعات کے مطابق صوبہ سندھ ، پنجاب اور بلوچستان کے سنگم پر واقع شہر کشمورمیں ایک بار پھر میں بدامنی کی آگ بھڑک اٹھی۔ گڈو تھانہ کی حدود بخت علی محلہ میں صبح کا سورج طلوع ہوتے ہی تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک چار سالہ بچے محمد علی پٹھان کو اغوا کر لیا۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ مسلح افراد بچے کو اغوا کرنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے کچے کی جانب فرار ہو گئے۔
اطلاع ملتے ہی اہل محلہ اور پولیس ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے کچی کی جانب روانہ ہوگے۔ مغوی بچے کے گھر میں صف ماتم بچھ گیا۔
واقعہ کے بعد علاقے میں خوف کے بادل منڈلانے لگے لوگوں نے بچوں کو گھروں تک محدود کر دیا۔ اسکول میں بچوں کی حاضری نہ ہونے کے برابر ہے۔ آخری اطلاع تک پولیس اور مغوی بچے کے ورثہ کچے میں موجود ہیں لیکن بچے کی بازیابی عمل میں نہیں آ سکی۔