اسلام آباد (ای پی آئی )وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کی جانب سے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں صحافیوں کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر پریس کونسل آف پاکستان نے از خود نوٹس لے لیا۔
پریس کونسل آف پاکستان کے چیئرمین ارشد خان جدون نے پریس کونسل آف پاکستان کے آرٹیکل 8 اور (2)8 کے تحت نوٹس لیا۔
انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پریس کونسل آف پاکستان آزادی اظہار رائے کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے ۔ صحافیوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہےاور صحافیوں کو ہراساں کرنے یا ان کے خلاف نا زیبا الفاظ استعمال کرنے کی کسی کو جراءت نہیں ہے،
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور نے صحافیوں پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے نازیبا الفاظ ادا کئے تھے جس پر ملک کے صحافیوں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے ۔