اسلام آباد(ای پی آئی) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے اسلام آباد کے شہری کا بجلی کا میٹر نہ لگانے پر آئیسکو حکام کوطلب کرلیا۔
اسلام آباد کے رہائشی امحمدفہد اظہروٹو نے ملک آباد موہریاں میں اپنے گھر پر بجلی کا میٹر لگوانے کے لیے 29 مئی 2023 کومقامی ایس ڈی او کے دفتر میں درخواست جمع کروائی تاہم 15 ماہ کاعرصہ گزرنے کے باوجود دخواست پرکوئی کاروائی نہیں کی جس پر شہری کی جانب سے آئیسکوکے خلاف نیپرامیں شکایت درج کروائی گئی۔
شہری کی شکایت پر نیپرا نے آئیسکو سے جامع رپورٹ طلب کی تاہم کافی وقت گزرنے کے باوجود کوئی جواب جمع نہ کروایا گیا۔ نیپرا نے عدم تعاون پر متعلقہ ایکسئین اور ایس ڈی او آپریشنز کو 24 ستمبر کودن ساڑھے 11بجے ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔
نیپرا نے دونوں افسران کی سماعت کے موقع پرنیپرا ہیڈآفس، اسلام آباد میں حاضری یقینی بنانے کے لیے چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) آئیسکو کو تحریری ہدایات جاری کردیں۔
نیپرانے ہدایت کی کہ دونوں افسران متعلقہ ذاتی حیثیت میں تمام ریکارڈ سمیت پیش ہوں۔ احکامات ڈی جی ہیڈآف کنزیومر افیئرز ڈیپارٹمنٹ نوید الہیٰ شیخ کی جانب سے جاری کے گئے ہیں