گھوٹکی(ای پی آئی) صوبہ سندھ کے ضلع گھوٹکی میں کچے کے ڈاکوؤں نے ایک دن میں 2 افراد کو اغواء کرکے ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ۔ ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ الرحمن بگٹی۔ ایس ایچ او تھانہ شہید دین محمد لغاری کو اپنا واضع پیغام مغوی کی تشدد زدہ کے ساتھ پہنچادیا

کچے کے بدنام زمانہ ڈاکو عمر شر گینگ نے گزشتہ شب تھانہ آندل سندرانی کی حدود گوٹھ وسطی عنایت شاہ سے دو افراد اطھر مارواڑی۔ گرمک مارواڑی کو اسلحہ کے زور پر اغواء کرلیا ورثاء پرتو مارواڑی کا کہنا کہ ڈاکوؤں نے جیسے ہی ہم حملہ کیا تو ہم نے مزاحمت کی لیکن ڈاکوؤں کی تعداد زیادہ اور وہ جدید ہتھیاروں سے لیس تھے ہمارے گھر پر بطور مہمان آئے ہوئے اطھر مارواڑی اور گرمک مارواڑی کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے جبکہ سامنے پولیس چوکی تھی اور پولیس نے ہماری آنا بھی گوارہ نہیں کیا .

ڈاکو عمر شر نے آج ان دونوں مغویوں پر تشددکی ویڈیو بناکر ڈی آئی جی سکھر پیر محمد شاہ۔ ایس ایس پی گھوٹکی حفیظ الرحمن بگٹی کو واضع پیغام دیتے کہا کہ ایس ایچ او شہید دین محمد لغاری عبدالشکور لاکھوں نے کچھ عرصہ میرے گھر پر حملہ کرکے میرے کئی افراد کو گرفتار اور میرے گھر تمام سامان مویشی بھی ساتھ لے گیا اگر وہ واپس نہیں کئے تو میں اسی پولیس کو مارتا اور یونہی لوگوں کو اغواء کرتا رہوں گا ڈاکو عمر شر اپنا بیان بھی ریکارڈ کرواتا رہا اور مغوی پر ڈنڈے سے تشدد بھی کرتا رہا.