اسلام آباد (ای پی آئی ) آئی ایم کی جانب سے قرض کی منظور کے باوجود پاکستان کو آئی ایم ایف کے موجودہ پروگرام کے سائز سے مزید بڑی بیرونی فائنانسنگ درکار ہے ۔ا

یک رپورٹ کے مطابق ملک میں زیر تعمیر 4 بڑے منصوبوں کیلئے 7 ارب 78 کروڑ سے زائد ڈالرز کی رقم درکار ہے ۔جبکہ میر بھاشا ڈیم تکمیل کیلئے 4 ارب ڈالر کی بیرونی فنانسنگ کی ضرورت ہے ،اسی طرح مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 716 ملین ڈالربیرونی فائنانسنگ درکار ہیں داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 2.37 ارب ڈالر کی بیرونی فائنانسنگ کی رقم درکار ہے ۔

رپورٹ کے مطابق تربیلا 5 توسیعی منصوبے کیلئے 690 ملین ڈالر کی بیرونی فائنانسنگ درکارچاروں منصوبوں کی مجموعی لاگت کا تخمینہ 17.50 ارب ڈالر ہے،

دستاویزدیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے مجموعی لاگت 10 ارب ڈالر تخمینہ، دستاویزمہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے مجموعی لاگت 1.51 ارب ڈالر تخمینہ داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 4 ارب ڈالر سے زائد لاگت کا تخمینہ، دستاویزتربیلا 5 توسیعی منصوبے کی 825 ملین ڈالر کی مجموعی لاگت کا تخمینہ ہےچاروں منصوبوں کو حکومتی گرانٹس سے 2.66 ارب ڈالر فنڈنگ کا تخمینہ ہےواپڈا ایکوئٹی سے چاروں منصوبوں کیلئے 1 ارب ڈالر سے زائد تخمینہ ہے چاروں منصوبوں کیلئے لوکل کمرشل فائنانسنگ کا 2.56 ڈالر کا تخمینہ ہے