پشاور (ای پی آئی )پاکستان تحریک انصاف کا ڈی چوک میں احتجاج،کارکنوں کو بے یارومددگار چھوڑ کر کے پی ہاؤس جانے پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں پارلیمانی پارٹی تقسیم ، پارٹی قیادت کی علی امین سے سوالات کی بوچھاڑ ،

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی ذرائع صوبائی پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے شید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی مبینہ گمشدگی پر سوالات اٹھا دئیے ہیں ،

پارٹی قیادت نے کا کہنا ہے کہ وزیراعلی علی امین گنڈا پور جب اسلام آباد ڈی چوک کے قریہب پہنچ چکے تھے تو پھر جیتی ہوئی بازی کیوں ہارے؟ اور کارکنان کو کیوں بے یار و مددگار کیوں چھوڑا گیا؟۔ جبکہ خیبرپختونخوا ہاؤس ہماری عزت تھی، وزیراعلی نے مزاحمت کیوں نہیں کی،

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی صوبائی پارلیمانی پارٹی میں کسی وقت بھی بغاوت کا امکان ہے اور صوبائی اسمبلی کے متعدد ارکا ن وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف پریس کانفرنس کر کے بغاوت کر سکتے ہیں ۔