اسلام آباد (ای پی آئی )آئی پی پیز سے مہنگی بجلی کی پیداوار کا معاملہ پر وزیر اعظم کی جانب سے قائم کردہ ٹاسک فورس کے آئی پی پیز سے مذاکرات میں بڑی پیش رفت 5 آئی پی پیز کو بند کرنے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ٹاسک فورس نے آئی پی پیز سے مذاکرات کے بعد 2400 میگاواٹ کی صلاحیت والی 5 پیداواری کمپنیوں کو بند کرنے کی تجویز دی ہے
ذرائع کا کہنا ہے کہ 1200 میگاواٹ کی صلاحیت سے زیادہ والی آئی پی پیز کو بھی بند کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ جن کمپنوں کو بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے اُن میں 362 میگاواٹ صلاحیت کی اے ای ایس لال، 224 میگاواٹ کی اٹلس پاور اور 136 میگاواٹ کی صبا پاور شامل ہے،
اس کے علاوہ 450 میگاواٹ کی روش پلانٹ کو بند کرنے کا پلان بنایا گیا ہے۔ مذکورہ آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔