اسلام آباد (ای پی آئی ) وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میںپر امن احتجاج کا لبادہ اوڑھے پی ٹی آئی کے شر پسند افغان باشندوں نے انتشار اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کی تمام حدیں پار کردیں انتشار اور فساد پھیلانے والے متعدد افغان باشندوں کو گرفتار کر لیا گیا.
پی ٹی آئی کی قیادت کی ایما پر انتشار اور بدامنی پھیلانے والے ان گرفتار افغان باشندوں نے ہوشرباء انکشافات کردیے۔
گرفتار ہونے والے ایک افغان شرپسند نے بیان دیا کہ میرا نام خیال گل ہے میرا تعلق افغانستان سے ہے، گرفتار افغان شرپسندپی ٹی ائی نے مجھے دو ہزار روپے دن کا لالچ دے کر دھرنے پر بلایا اور توڑ پھوڑ کرنے کا کہا، اب پی ٹی آئی قیادت خود بھاگ کر چلی گئی اور ہمیں یہاں پولیس نے پکڑ لیا ہے، افغان شرپسند نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کے بہکاوے میں آنے پر میں شرمندہ ہوں، انکا ساتھ دینا کسی کام نہ آیا، افغان شرپسند کا مزید کہنا تھا کہ مجھے پیسے دیے اور نہ ہی وہ مجھے دوبارہ نظر آئے ہیں،
اسی طرح ایک اور افغان شرپسند نے بیان دیا کہ میرا نام مولا داد ہے اور ہم تینوں دوست پشاور سے پی ٹی ائی کے دھرنے میں شرکت کے لیے آئے تھےپی ٹی آئی نے ہمیں پیسوں کا لالچ دیا اور اسلام آباد میں توڑ پھوڑ کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کی ہدایات دی، انہوں نے ابھی تک نہ ہمیں پیسے دئیے ہیں بلکہ حوالات میں ہم انکی وجہ سے بند ہیں،ہماری اپنے افغانی بھائیوں سے گزارش ہے کہ کسی قسم کی توڑ پھوڑ نہ کریں اور نہ کسی کی گاڑی کو آگ لگائیں،
ایک اور افغان باشندے جس نے اپنا نام عبدالرحمن بتایا نے کہا کہ میرا تعلق افغانستان سے ہے اور میں پشاور میں مزدوری کرتا ہوں، میں محنت مزدوری کر کے اپنے بچوں کے لیے حلال روزی کماتا ہوں، مگر پی ٹی آئی جیسی شرپسند جماعت چاہتی ہے کہ ہم انکے دھرنوں میں شامل ہوں،پی ٹی آئی چاہتی تھی کہ ہم اسلام آباد جا کر وہاں دنگا فساد کریں اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایں، میری اپنے افغان بھائیوں سے گزارش ہے کہ ان کی باتوں میں نہ آئے ،
۔ذرائع کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے شرپسندی میں ملوث تمام عناصر کیخلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ نام نہاد احتجاج کی آڑ میں شرپسندی کی سازش کے تمام تانے بانے جوڑے جا رہے ہیں اور سخت قانونی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں