پشاور (ای پی آئی )خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری ملازمین کے کالعدم پی ٹی ایم کے جلسے میں جانے پہ پابندی لگا دی ،نوٹیفکیشن جاری۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سےپی ٹی ایم پر پابندی لگانے کے بعد خیبرپختوا حکومت نے تمام سرکاری محکموں کے ملازمین پر کالعدم پی ٹی ایم کے جلسوں یا دیگر سرگرمیوں میں شمولیت پر پابندی عائد کر دی ہے ۔
اس حوالے سے صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ملازمین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ کسی کالعدم تنظیم کے کسی پروگرام یا سرگرمی میں جسمانی، مالی یا دوسری صورت میں شرکت، ظاہر یا خفیہ، غیر قانونی ہے اور اس کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی