کراچی (ای پی آئی )کے الیکٹرک کی جانب سے 300 میگاواٹ تھر کول پراجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پر پی پی آئی بی نے کے الیکٹرک سے فزیبلٹی و دیگر اسٹڈیز میں تیزی لانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔،

پی پی آئی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ تھر کول فائرڈ پراجیکٹ کی فزیبلٹی، بجلی کے انخلا اور لوڈ فلو اسٹڈیز میں تیزی لائی جائے، فزیبلٹی اسٹڈی جلد مکمل ہونے سے ہی ڈیڈ لائن کے مطابق پراجیکٹ مکمل ہو سکے گا،گرڈ انٹر کنکشن اور لوڈ فلو اسٹڈیز کے الیکٹرک کی ذمہ داری ہے،منصوبے سے بجلی کے الیکٹرک کے نیٹ ورک میں منتقل ہونی ہے،

کے الیکٹرک کی طرف سے متبادل توانائی کے منصوبوں کی تعمیر نہیں ہو سکی ٍمنصوبوں میں تاخیر کی وجہ سے کراچی کے صارفین مہنگی بجلی خریدنے پر مجبور ہیںکے الیکٹرک اس وقت سب سے مہنگی بجلی بنا رہا ہےمہنگی بجلی کی وجہ سے وفاقی حکومت کے الیکٹرک کو سالانہ اربوں روپے کی سبسڈی دینے پر مجبور ہے