لاہور (ای پی آئی ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری کے 5 کروڑ روپے میں ووٹ بیچنے کے الزام پر پی ٹی آئی کی رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید برہم ، فواد چوہدری کو بکاؤ قراردے دیا.
نجی ٹی وی سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی منحرف رکن پنجاب اسمبلی مومنہ وحید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری خود بکاؤ ہیں اور پی ٹی آئی میں آئے، اُن کا کام صرف الزام تراشی کرنا ہے۔انکے ہوتے ہوئے عمران خان کو دشمن کی ضرورت نہیں ہے۔فوادچوہدری جیسے لوگ ہی کافی ہیں۔ منحرف رکن نے استفسار کیا کہ فواد چوہدری خود پہلے ق لیگ، پھر پیپلز پارٹی میں تھے، وہ یہ بھی بتائیں کہ کتنے پیسے لے کر وہ جماعتیں چھوڑیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں اپنے ضمیر کی آواز پر پرویز الہٰی کو ووٹ نہیں دوں گی۔مومنہ وحید نے دعویٰ کیا کہ میری طرح پی ٹی آئی کے مزید 25 ارکان صوبائی اسمبلی میں وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کو اعتماد کا ووٹ نہیں دیں گے
یاد رہے کہ گزشتہ روز فوادچوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں آج ہمارا نمبر 188 پر ہے، ایم ایز بتاتے ہیں کہ انہیں پہلے رشوت کی آفر کی گئی، 5 ایم ایز کو پی ڈی ایم نے ایک ارب 20 کروڑ کی آفر کی، مومنہ وحید کے بارے میں کہا جارہا ہے کہ انہوں نے 5 کروڑ لئے.


