اسلام آباد (ای پی آئی ) پاکستان میں آئندہ ہفتے ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس کے سلسلہ میں پمز انتظامیہ ہسپتال کی انتظامی نے ہائی الرٹ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے تمام ڈیپارٹمنٹس کے لیے سرکل جاری کر دیا گیا۔جس کے مطابق شفٹ اسٹاف، ایمرجنسی اسٹاف،کلینیکل ڈیپارٹمنٹس کو ہنگامی روسٹر تیار کرنے کی ہدایت جنرل سرجری، نیورو سرجری، آرتھوپیڈک، کارڈیالوجی، کریٹیکل ایریا اور ایمرجنسی میں اسٹاف کی تعیناتی یقینی بنائی جائے،

سرکلر عملے کی جانب سے دی گئی چھٹیوں کی کسی درخواست پر عمل نہیں کیا جائے گا، سرکلر ڈائریکٹر ایمرجنسی پمز ڈاکٹر شرجیل ظہیر کو ہائی الرٹ کے دوران فوکل پرسن مقرر کر دیا گیا، سرکلر پمز ہسپتال میں ہائی الرٹ 13 اکتوبر سے 17 اکتوبر تک نافذ رہے گا،