اسلام آباد ( ای پی آئی ) پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی میں آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پیریز روئز نے پاکستان میں زندگی کے معیار کو بہتر کرنے اور اقتصادی استحکام پر مکالمہ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2023 سے معاشی حالات میں استحکام کیلئے کی جانے والی کوششیں قابل ستائش ہیں،پاکستان میں معاشی استحکام کی صورتحال بتدریج بہتر ہو رہی ہے.
نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پیریز روئزکا کہنا تھا کہ مائیکرو اور میکرو اقتصادی استحکام کا توازن برقرار رکھنا ایک چیلنج ہے، حالیہ اقتصادی استحکام کی پاکستان میں بڑی اہمیت ہے، اسے کم نہ سمجھا جائے.

نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ 2023 کے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ نے آئی ایم ایف کی حمایت اور اقتصادی استحکام کے عزم کو مضبوط کیا۔ایسٹر پیریز روئز کا کہنا تھا کہ پالیسی سازی پر اعتماد میں بہتری، معاشی ترقی کی بحالی، اور افراط زر میں نمایاں کمی دیکھنے میں آ رہی ہے.
نمائندہ آئی ایم ایف کا کہنا تھا کہ 2023 میں ذخائر میں بہتری اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی ریٹ میں کمی کا مثبت اثرہوانہوں نے کہاکہ 2024 کے اآئی ایم ایف کی کامیاب عملدرآمدی کے لئے مضبوط پالیسیوں کی ضرورت ہے۔


