اسلام آباد (ای پی آئی )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف )نے پاکستان کے ساتھ معاہدے کی تفصیلی رپورٹ جاری کرد ی ہے ۔

آئی ایم ایف ایف کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نئے قرض پروگرام میں پاکستان کو اصلاحات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، جبکہ پاکستان کو معاشی ترقی کی شرح بڑھانے کے لیے کئی چیلنجز کا سامنا ہے، ادارہ جاتی اسٹرکچر میں بہتری کے لیے چیلنجز کا سامنا ہے،۔

آئی ایم ایف کے مطابق پاکستان حکومت میں پالیسیز میں تسلسل کے لیے چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان میں سرکاری اداروں کی استعداد کار کم ہے۔سرکاری اداروں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے کئی چیلنجز کا سامنا ہےسرکاری کارپوریشنز کی اصلاحات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا، پاکستان میں کاروبار کے لیے مساوی مواقع دینا ہوں گے، پاکستان کی معیشت کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کرنا ہوگی،

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں معاشی ترقی کا بہتر ہونا خوش آیند ہے،پاکستان میں مہنگائی کی شرح کم ہونا حوصلہ افزا ہے،پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہو رہا ہےغربت کی شرح کم کرنے کے لیے سماجی تحفظ کو فروغ دینا ہوگا،غربت کی شرح کم کرنے کےلیے تعلیم اور صحت عامہ پر توجہ دینا ہوگی